Kotli Sattian; On the direction of Punjab Government, Tehsil Administration Kotli Sattian has opened vegetable and grocery shops
پنجاب حکومت کی ہدائت پر تحصیل انتظامیہ کوٹلی ستیاں نے یو سی آفس کوٹلی ستیاں کے قریب بن کے مقام پر سہولت بازار میں سبزیوں اور کریانہ کی دکانیں اوپن کر دی ہیں
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— پنجاب حکومت کی ہدائت پر تحصیل انتظامیہ کوٹلی ستیاں نے یو سی آفس کوٹلی ستیاں کے قریب بن کے مقام پر سہولت بازار میں سبزیوں اور کریانہ کی دکانیں اوپن کر دی ہیں جس میں ریٹ لسٹ بھی شائع کر دی گئی ہیں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن انوار الحق کی ہدایات پر ضلع راولپنڈی کی دیگر تحصیلوں کی طرح کوٹلی ستیاں میں بھی اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں فہیم خان نے سہولت بازار قائم کر دیا۔سہولت بازار میں جو ریٹ لسٹ دی گئی ہے اس میں 20 کلوگرام آٹے کا تھیلا 845 روپے پر دستیاب ہو گا جبکہ عوام الناس کو دیگر تمام اشیاے خوردونوش گورنمنٹ نوٹیفائیڈ ریٹس پر دستیاب ہوں گی۔ میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر خالد محمود کو سہولت بازار کا فوکل پرسنز مقرر کیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں فہیم خان نے بتایا کہ اشیاء خوردونوش کی کوالٹی اور قیمتوں پر مسلسل نظر رکھی جا ے گی سہولت بازار میں شکایت سیل بھی قائم کیا جا ے گا جہاں اشیاء خوردونوش کی قیمت و کوالٹی سے متعلق اپنی شکایات درج کروائی جا سکیں گی
Kotli Sattian; On the direction of Punjab Government, Tehsil Administration Kotli Sattian has opened vegetable and grocery shops at Suhalt Bazaar at Bun area near UC Office Kotli Sattian.
افراد باہم معزوری کی سیاسی شمولیت کے بغیر جمہوریت مکمل نہیں ہو سکتی۔
Democracy cannot be complete without the political involvement of people with disabilities.
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— ذولقرنین اصغر چیف ایگزیکٹو پوٹھوار میٹل ہیلتھ ایسوسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے انتخابی منشور کے اندر افراد باہم معزوری کی سماجی شمولیت کے حوالے سے تحریر کیا تھا اور قومی و سیاسی جماعتوں نے افراد باہم معزوری کی سیاسی شمولیت کا وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنی اپنی جماعتوں میں افراد باہم معزوری کے ونگ بنائیں گے اور انہیں اپنی فیصلہ سازی یعنی ایگزیکٹو باڈی یا سی ای سی میں شامل کریں گے تاکہ انکی قومی و سیاسی دھارے میں شمولیت ہو سکے انہوں نے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افراد باہم معزوری کو قومی وسیاسی دھارے میں شامل کر نے کے لیے اپنے وعدے کیمطابق عملی اقدام اٹھائیں تاکہ معاشرے کا کوئی بھی طبقہ ترقی کے ثمرات سے محروم نہ رہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ افراد باہم معزوری کی سیاسی شمولیت کے بغیر جمہوریت مکمل نہیں ہو سکتی۔
سالانہ محفل حمدونعت و سیرت حبیبِ خداﷺکانفرنس 25اکتوبر بروزاتوار کو منعقد ہوگی
Annual Seerat conference to be held on 25th October
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— سالانہ محفل حمدونعت و سیرت حبیبِ خداﷺکانفرنس 25اکتوبر بروزاتوار کو منعقد ہوگی کوٹلی ستیاں سیرت کمیٹی کوٹلی ستیاں کے زیراہتمام سالانہ محفل حمدونعت و سیرت حبیبِ خداﷺ کانفرنس مؤرخہ25اکتوبر بروز اتوار دن10تا نمازِعصر مین بازار کوٹلی ستیاں کے مقام پر منعقد ہو گی جسمیں مقامی علمائکرام کے علاوہ اہلسنت والجماعت کے قائدین اور ملک کے مشہور و معروف ثنائخوان حضرات اپنا کلام پیش فرمائیں گیتمام اہل علاقہ سے اس بابرکت محفل میں شرکت کی پرزور اپیل کی جاتی ہے
ستی ایجوکیشن ٹرسٹ(رجسٹرڈ) کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ فتح خان ستی تاحیات سرپرست اعلیٰ ستی ایجوکیشن ٹرسٹ منعقد ہوا
A condolence meeting of Satti Education Trust (Registered) was held under the chairmanship of Raja Fateh Khan Satti Life Patron High Satti Education Trust
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— ستی ایجوکیشن ٹرسٹ(رجسٹرڈ) کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ فتح خان ستی تاحیات سرپرست اعلیٰ ستی ایجوکیشن ٹرسٹ منعقد ہوا منعقد ہوا جسمیں ستی ایجوکیشن ٹرسٹ کے عہدیداروں۔صدر شہزادہ جہانزیب ستی،سیکرٹری جنرل جہانزیب ستی، عبدالمنان لطیف ستی۔جوائنٹ سیکرٹری راجہ اجمل ستی ایڈووکیٹ۔نائب صدر اول،کاشف نسیم ستی۔نائب صدر دوم وسیم اختر ستی۔سیکرٹری فنانس،نوید ستی۔سیکرٹری اطلاعات،عبید ظفر ستی۔جنرل سیکرٹری یو کییاسر عزیز ستی۔کوارڈینیٹر برائے کینیڈا نے شرکت کی اجلاس میں ڈائر یکٹر کالجز راولپنڈی شیر احمد ستی اور ستی ایجوکیشن ٹرسٹ یو کے کے صدر لیاقت علی ستی،نایب صدر شبیر ستی کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہو ے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعاے مغفرت کی گئی
جشن عید میلادالنبی صلی اللہ و علیہ وسلم 12ربیع الاول کے حوالے سے انتظامات کا جا ئزہ لینے کے لیے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
A meeting was held to review the arrangements regarding the celebration of Eid Milad-un-Nabi 12 Rabi-ul-Awal.
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )—ڈی ایس پی کوٹلی ستیاں اظہر شاہ کی زیر صدارت امن کمیٹی ممبران،و علماے کرام سے جشن عید میلادالنبی صلی اللہ و علیہ وسلم 12ربیع الاول کے حوالے سے انتظامات کا جا ئزہ لینے کے لیے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں علماے کرام صوبیدار مرتضی ستی، مولانہ محمود نقشبندی، قاری عزیز الحق نقشبندی، قاری شاہد محمود،انچارج سیکورٹی دربار عالیہ بلاوڑہ شریف عامر محمود ،با بو منظور ستی، صدر پریس کلب کو ٹلی ستیاں نوید کے علاوہ ایس ایچ او کو ٹلی ستیاں وقار احمد میر کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی ڈی ایس کوٹلی ستیاں اظہر شاہ کیساتھ اس موقع پرامن وامان و سیکیورٹی انتظامات,دیگرمعاملات پرتبادلہ خیال کیاگیا ڈی ایس پی اظہر شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر تمام وسائل بروئے کار لاکر فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا مذہبی رواداری برقرار رکھنے میں امن کمیٹی و علماے کرام کا کردارقابل ستائش ہے
چلاورہ کے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک اور کام پایہ تکمیل تک پہنچایا
With their help, the youth of Chalauwra completed another task
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— صدر ستی ویلفیئر چلاورہ فیصل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ
چلاورہ کے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک اور کام پایہ تکمیل تک پہنچایا جس میں خصوصی تعاون بیرون ملک مقیم حاجی مطیع اللہ، فہیم سلیم، نعمان افتخار اور اسلام آباد میں موجود اسجد ستی، فیصل ستی، اویس ستی کا خصوصاً شکریہ ادا کرتا ہوں اور موقع پر موجود نوجوانوں کا مل کر کام کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور گروپ کے عہدیداران عمران ستی، راشد ستی، سراج ستی، عاصم ستی، تفیم ستی، نیاز ستی اس کے علاوہ علاقے کے نوجوان امجد ستی، دانش ستی، اور محمد علی اور تمام نوجوانوں اور برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں. اس کے علاوہ ہمارے علاقے کے ایم-پی-اے میجر لطاسب ستی سے بھی ستی ویلفیئر چلاورہ کے وفد نے ملاقات کی جس میں ایم – پی-اے میجر لطاسب ستی نے جلد روڈ کی پختگی کا بھی یقین دلایا.
ملک میں جاری انتشار کی سیاست کو ختم کرنا چاہیے. محمد رمیض ستی
The politics of anarchy in the country must end. Muhammad Rameez Satti
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونےسے گورنمنٹ اور عسکری قیادت ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو گئے ہیں. یہ ملک کے لیے خوش آئن بات ہے. ملک کی سلامتی کے لیے باقی تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے ریاستی اداروں کے ساتھ اور گورنمنٹ آف پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے. اس ملک کو بچانے کے لیے افواج پاکستان نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں اور دے رہے ہیں.ان خیالات کا اظہار رمیض ستی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جو لوگ افواج پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں ان کو یہ سوچنا چاہیے کہ پاکستان کی افواج کی بدولت ہم محفوظ ہیں. پوری اسلام برادری میں ہماری فوج کو بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے. پاک فوج نے ہر مشکل دور میں اپنے عوام کی خدمت کے لیے دن رات ایک کر دیا. اللہ پاک پاک فوج کو سلامت رکھے.