DailyNewsPothwar.com

Kotli Sattian; Prize Giving Ceremony for Documentary Competition for Tourism Promotion in Kotli Sattian Organized by Islamabad TK

اسلام آباد ٹی کے زیر اہتمام کوٹلی ستیاں میں سیاحت کے فروغ کے لیے بننے والی ڈاکومنٹری مقابلہ کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— اسلام آباد ٹی کے زیر اہتمام کوٹلی ستیاں میں سیاحت کے فروغ کے لیے بننے والی ڈاکومنٹری مقابلہ کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد، ڈاکومینٹری مقابلہ میں 30 لوگوں نے حصہ لیا جس میں پہلا انعام پریس کلب کو ٹلی ستیاں کے سنئیر نائب صدر معروف صحافی وسیم ستی نے حاصل کیا پہلا انعام ایک لاکھ روپے ،دوسرا انعام 75,000روپے اور تیسرا انعام 50,000روپے رکھا گیا تھا مہمان گرامی نے انعامات جیتنے والوں انعامات و،گفٹ تقسیم کیے جب شیلڈ بھی تقسیم کی گئ تقسیم تقریب انعامات میں ایم پی اے میجر لطاسب ستی ،سیمابیہ طاہر ستی ،اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں ظفر حسین نقوی ،سی ای او اسلام آ باد ٹی کمپنی افسر خان ،ڈی سی او راولپنڈی کیپٹن انوار الحق، فیصل امین ستی ،کمانڈر قاسم ستی ودیگر معزیزین عوام علاقہ نے شرکت کی عوام علاقہ نے سی ای او افسر خان کو کو ٹلی ستیاں میں شاندار ڈاکومینٹری منٹری مقابلہ کے انعقاد پر زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر ایم پی اے میجر لطاسب ستی اور سیمابیہ طاہر ستی نے کہا کہ سیاحت کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے کوٹلی ستیاں کو سابقہ ادوار میں پسماندہ رکھا گیا اسکے قدرتی حسن کو اجاگر کرنے کے لیے کبھی کوشش نہ کی گئی ہماری حکومت آئی سب سے پہلے وزیر سیاحت کو کوٹلی ستیاں لاے اورکوٹلی ستیاں کو ٹورسٹ سپاٹ ڈکلیئر کروایا اب کو ٹلی ستیاں میں ٹو ائر ازم جے فروغ کے کیے عملی کا م کرنے کے لیے ہماری کوششیں جا ری ہیں جس سے یہاں کے عوام کا میعار زندگی بلند ہوسکے گا اور کا روبار کے نئے مواقع پیدا ہو سکیں گے اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی نے بھی اسلام آ باد ٹی کمپنی کے سی ای او اور دیگر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کوٹلی ستیاں میں سیاحت کے فروغ کے لیے ائندہ بھی ہماری کوششیں جاری رہیں گی ۔

Kotli Sattian; Prize Giving Ceremony for Documentary Competition for Tourism Promotion was held in Kotli Sattian Organized by Islamabad TK. 30 people participated in the documentary competition in which the first prize was won by Wasim Satti, Senior Vice President of Kotli Sattian.

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— برصغیر پاک وہند میں اسلام کی اشاعت کا سہرا اولیاء کرام کے سر پر ہے انہی اولیاء کرام کی بدولت اسلام بر صغیر کے کونے کونے تک پہنچا محمد بن قاسم اور مسلم سلاطین کی تلواروں نے ان لوگوں کے سر تو جھکا دیے مگر ان لوگوں کے دلوں کو جھکانے والے یہی اولیاء کرام ہیں جہنوں نے اپنے اخلاق و کردار اور حسن معاملات کی وجہ سے ان لوگوں کو اپنا گرویدہ بنایا خانوادہ اہلبیت کے چمکتے ستارے خواجہ سید معین الدین چشتی اجمیری کے ہاتھ پر نوے لاکھ غیر مسلموں نے کلمہ پڑھا یونہی بر صغیر کے اولیں سادات صوفیاء میں سے ایک سید علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ ہیں جو افغانستان کے علاقے غزنی سے ہجرت کر کے اپنے مرشد شیخ محمد بن حسن ختلی کے حکم پر لاہور تشریف لائے اور اس جگہ کو اسلام کے نور سے منور کیا آ پکا سالانہ عرس مبارک اسی ماہ صفر کی 18 19 20 تاریخ کو منعقد ہوتا ہے اسی لیے لاہور کو داتا کی نگری بھی کہا جاتا ہے اللہ پاک ہمیں اولیاء کرام کی نسبت اور انکی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ان خیالات کا اظہار علامہ سید یاسر حسین شاہ کاظمی ناظم الکرم فرینڈ کوٹلی ستیاں خطیب مرکزی جامع مسجد غوثیہ نعمت میلاد چوک کوٹلی ستیاں نے اپنے ایک بیان میں کیا

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— کو ٹلی ستیاں کی بد قسمتی یا اداروں کی مجبو ریاں ، ماضی کی طرح چند شاندار خدمات سر انجام دینے والوں میں ایک اور کوٹلی ستیاں کیساتھ دلی محبت کرنے والے اور اپنے کام کیساتھ فئیر ،مختصر وقت میں لوگوں کے دلوں میں اپنا شانداد مقام بنانے والے اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی بھی شاندار خدمات سر انجام دینے کے بعد بالا آ خر کو ٹلی ستیاں کو خیر آ باد کہہ گئے ،انکا تبا دلہ انٹی کرپشن راولپنڈی میں کر دیا گیا جبکہ ٹیکسلا سے اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں محمد فہیم کا تبادلہ کوٹلی ستیاں کر دیا گیا ،یا د رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی نء کرونا وائرس کی وباء ،لینڈ سلائیڈنگ سمیت دیگر کئی ایشوز پر اپنے فرائض منصبی سے بھی بڑھ کر اپنے کام میں مصروفِ رہتے ہو ے احسن اندار میں تحصیل کو ٹلی ستیاں کی خدمت کی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button