Kahuta; Ramdhan sasta bazaar is let down for consumers
کہوٹہ کی عوام سے رمضان سستے بازار کے نام پر دھوکہ
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
کہوٹہ کی عوام سے رمضان سستے بازار کے نام پر دھوکہ ۔کہوٹہ رمضان بازار سستے بازارمیں اشیاء خوردونوش کی عدم دستیابی گلے سڑھے پھل فروٹ کی مہنگے داموں فروخت جبکہ چینی کا کوٹی ڈی سی او کے حکم کے باوجود بڑھایا نہ گیا حکومت کی طرف سے لاکھوں کا فنڈز ملنے کے باوجو د عوام کو ریلیف نہ مل سکا جبکہ کہوٹہ شہر میں مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیے لیموں فروٹ اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ جبکہ انتظامیہ خاموش رہی یوٹیلیٹی سٹوروں پر مضر صحت اور دو نمبر دالیں ،بیسن فروخت کی جا رہی ہیں ملازمین نے مقامی دوکانداروں سے بھی سامان لے کر فروخت کر رہے ہیں یوٹیلیٹی سٹور بجائے عوام کو ریلیف دینے کے بیماریاں بانٹنے میں مصروف شکایات کرنے پر کہا جاتا ہے کہ اوپر والا عملہ ذمہ دار ہے جو یہ دو نمبر مال بھیچتا ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ خداراہ رمضان کے اس مقدس مہینے کو دولت کمانے کا ذریعہ نہ بتایا جائے بلکہ ناجائز ضائع خوری بند کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے ۔
کہوٹہ جیسے احساس شہر میں نامعلوم بھکاریوں کا سونامی آگیا
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
کہوٹہ جیسے احساس شہر میں نامعلوم بھکاریوں کا سونامی آگیا ۔شہر بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار۔ماہ صیام کا تقدس پامال ۔7بجے سر عام ناشتہ اور سگریٹ کا استعمال۔پولیس تھانہ کہوٹہ نے اپنی آنکھیں بند کر لیں۔ بھکاریوں نے جگہ جگہ ڈیڑے لگائے ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر نوجوان عورتوں کی زیادہ تعداد ہے وہ نہ صرف سفید پوش لوگوں کے گلے پر جاتی ہیں بلکہ رمضان کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے سر عام کھانا پینا بھی کرتے ہیں اور شہر اور گلی محلوں میں نوجوانوں کو غیر اخلاقی حرکات کر کے گناہ کی دعوت دیتی ہیں انکی وجہ سے مستحق لوگ بھی صدقہ خیرات سے محروم رہتے ہیں اورستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ آج تک انتظامیہ نے انکو نہ چیک کیا اور نہ انکے خلاف کاروائی کی نہ جانے یہ کس کس جگہ سے یہاں آتے ہیں اور کسی وقت بھی کوی حادثہ رونما ہو سکتا ہے شہریوں نے سیکورٹی اداروں،تحصیل انتظامیہ اور پولیس تھانہ کہوٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر انکو چیک کیا جائے اور انکے خلاف کارواء کی جائے۔
روزوں اور عبادت کو خشوع و خضوع سے ادا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ صحت مند رہیں۔ڈاکٹر محمدعارف قریشی
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
تحصیل کہوٹہ کے معروف معالج و سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمدعارف قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ روزوں اور عبادت کو خشوع و خضوع سے ادا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ صحت مند رہیں۔ آپ سحروافطار میں کچھ باتوں کا دھیان رکھیں۔ کوشش کریں کہ چٹ پٹے اور تلی ہوئی اشیاء کا استعمال کم ہو۔ سحری میں پراٹھے کے بجائے روٹی , مکھن اور ایسے سالن کا استعمال کریں جس میں پروٹین شامل ہو۔قیمہ مٹر,آلو قیمہ ,اور گوشت کے ساتھ سبزیوں کا استعمال رمضان المبارک میں سحری کیلئے بہترین کھانا ہے۔گوشت میں پروٹین شامل ہوتے ہیں اور ایسے کھانے جن میں پروٹین شامل ہوں بھوک کم لگاتے ہیں۔ اور جسم میں نقاہت نہیں پیدا ہونے دیتے۔آم ,اسٹرابری, کیلے اور سیب کا ملک شیک کا استعمال کریں۔لسی کا استعمال بھی گرمیوں میں صحت کیلئے بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ سحر ی میں دہی کا استعمال ضرور کریں چاہے مقدار میں تھوڑا ہی کیوں نا ہو۔افطار میں تلی ہوئی اشیاء کھانے سے احتراز برتیں کیونکہ ایسی اشیاء بدن میں پیاس کا غلبہ طاری کرتی ہیں اور پھر اگلے دن روزہ رکھنے سے پیاس کے مارے نقاہت طاری ہوجاتی ہے جس سے پانی کی کمی کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔ افطاری میں پیاس سے بے حال روزے دار کھجور کھانے کے فوراً بعد پانی کے دو چار گلاس چڑھا لیتے ہیں جس سے پیٹ اپھر جاتا ہے اور مزید کچھ کھانے کی گنجائش نہیں رہتی۔ خیال رکھیں کا روزہ کھلنے کے فوراً بعد ایک گلاس سے زیادہ پانی نا پیئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھجور کھانے کے بعد پھل, یا کوئی اور چیز تھوڑی سی کھائیں اور پھر وقفے سے تھوڑے تھوڑے پانی کا استعمال رکھیں۔ تربوز کا استعمال ضرور کریں تربوز میں 99 فیصد پانی ہوتا ہے یہ جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں انتہائی معاون ہے۔ افطار میں مشروب ‘ جوس اور پھل یا فروٹ چاٹ وغیرہ کے کھانے کے فوراً بعد کھانا نا کھائیں بلکہ نماز مغرب ادا کریں اور عشاء سے کچھ پہلے کھانا کھائیں پھر نماز عشاء اور تراویح ادا کریں۔نماز صرف مذہبی فریضہ نہیں بلکہ بہترین ورزش بھی ہے۔ افطاری سے سحری کے وقفے میں کوشش کریں کہ 16سے18 گلاس پانی کا استعمال کریں۔ افطار میں پکوڑے ,سموسے اور دیگر تلی ہوئی اشیاء مضر صحت ہیں لیکن چونکہ ہمارے ہاں یہ سب روایات کا حصہ بن گیا ہے تو اس سے مکمل طور پر پرہیز تو ممکن نہیں ہے لیکن کوشش کریں کہ انکا استعمال ایک حد سے زیادہ نا ہو۔ روزے کی حالت میں پیاس سے بچنے کیلئے سحری کے بعد سب سے آخر میں تھوڑا سا دہی(دوسے تین چائے کے چمچ) کھائیں اس سے آپ کو پیاس کی شدت محسوس نہیں ہوگی۔
آغا سید مشتاق حسین شاہ نقوی نے یوم شہادت مولا کائنات حضرت مولا علیؑ کے موقع پر خطاب
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
آغا سید مشتاق حسین نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حضرت مولا علی ؑ نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے انتہائی معتبر ساتھی ، جاں نثار مصطفیٰ ﷺ اور داماد رسول ﷺ تھے آپؑ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ آپ نے بچوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا مولا علیؑ کے فضائل و مناقب اور کارناموں سے اسلامی تاریخ روشن ہے ان خیالات کا اظہار ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے رہائشی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین شاہ نقوی نے یوم شہادت مولا کائنات حضرت مولا علیؑ کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ حضرت مولا علی ؑ کو نبی پاک ﷺ نے مواخاتی بھائی بنایا اور چند سال بعد حضور ﷺ نے ان کو اپنے ساتھ وہی نسبت دی جو حضرت موسیٰ ؑ کو حضرت ہارون ؑ نے دی انہوں نے کہا کہ مولا کائنات حضرت مولا علیؑ کے بارے میں نبی پاکﷺ فرماتے ہیں کہ علیؑ تو میرا اس جہاں میں اور اس جہاں میں بھی بھائی ہو گا آپﷺ نے فرمایا کہ میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مسائل سے نکلنے کے لئے تمام مسلمانوں کو چاہے کہ اسوہ مولائے کائنات پر چلیں۔ تا کہ دنیا میں مسلمانوں کا بھی بول بالا ہو۔