London; Tape ball cricket tournament to be held on Sunday, September 6 in Slough.
سلاؤ (برکشائر کاؤنٹی) انگلینڈ میں ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد 6 ستمبر 2020ء بروز اتوار کو ہو گا
لندن –محمد نصیر راجہ۔۔۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد 6 ستمبر کو ہو گا۔ سلاؤ (برکشائر کاؤنٹی) انگلینڈ میں ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد 6 ستمبر بروز اتوار کو ہو گا۔ جس میں 8 کرکٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچوں کا آغاز صبح 9am بجے ہو گا۔دن کے 1pm بجے ٹیموں کے کھلاڑیوں اور مہمانوں کو کھانا کھلایا جائے گا۔ جبکہ کشمیری چائے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائرز تجمل جنجوعہ، بہادر اور ملک حامد ہیں۔ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ سلاؤ (یوکے) کے مہمان خصوصی بزنس مین جناب محمد زاہد راجہ ہونگے۔ اس ٹورنامنٹ کیلئے تعاون بریجِنگ گیپس فوسٹرنگ ایجنسی (یوکے). نے کیا ہے۔فائنل میں اول آنے والی ٹیم کو مبلغ £500 پاؤنڈز جبکہ دوئم آنے والی ٹیم کو مبلغ £300 پاؤنڈز انعام کے طور پر دئیے جائیں گے۔ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ لاسیلز پارک سلاؤ میں کھیلا جائے گا۔ توقع ہے کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے بعد شائقین کی ایک بڑی تعداد کرکٹ میچ دیکھنے جائے گی۔ جو گزشتہ چند ماہ سے حکومتی احکامات اور حفاظتی اقدامات کے دوران اپنے اپنے گھروں میں ٹھہرے رہے۔ لاسیلز پارک سلاؤ کا ایڈریس ہے۔ Lascelles Park, Lascelles Road, Slough Berkshire SL3 7P
London; Tape ball cricket tournament to be held on Sunday, September 6 in Slough at Lascelles Park, Lascelles Road, Slough Berkshire SL3 7P