گوجر خان پولیس نے لین دین کے تنازع پر اپنے دوست کو قتل کرنے والے 5ملزموں کو گرفتارکرلیا
گوجر خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)—گوجر خان پولیس نے لین دین کے تنازع پر اپنے دوست کو قتل کرنے والے 5ملزموں کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کو ضمیر حسین نے درخواست دی کہ اس کے بیٹے محمد ابراہیم کومحمدعدنان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے قتل جبکہ رفاقت حسین کو شدید زخمی کر دیا۔پولیس نے پانچ ملزمان زغفران محمد،راجہ حمزہ،راجہ طفیور ،عنصر محمود اور نبیل بھٹی کوگرفتارکرلیا۔ایس ایچ اونے بتایاکہ مرکزی ملزم عدنان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارے جارہے ہیں۔
Gujjar Khan police have arrested five accused in connection with the murder of Mohammad Ibrahim at Ibrahim hotel in Habib chauk over a transaction dispute. Police arrested five accused Zaghfran Muhammad, Raja Hamza, Raja Taifur, Ansar Mahmood and Nabil Bhatti.