DailyNewsKahuta

Kotli Sattian; Azhar Satti of UC Chhajana Dhok Gali body found who drowned in Jhelum river two months ago

اظہر ستی کا تعلق (یوسی چھجانہ ڈھوک گلی تحصیل کوٹلی ستیاں دو ماہ قبل دریائے جہلم میں ڈوب جانے والے کی مسخ شدہ نعش برآمد

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… دو ماہ قبل دریائے جہلم میں ڈوب جانے والےاظہر ستی کی مسخ شدہ نعش برآمد ، اظہر ستی کا تعلق (یوسی چھجانہ ڈھوک گلی تحصیل کوٹلی ستیاں سے تھا جو کہ یکم جولائی کو دریا ے جہلم میں ڈوب گئے تھے آج تقریباً دو ماہ بعد دریائے جہلم سے مل گئی ہے جنہیں آ بائی گا و ں میں نماز جنازہ ادائیگی کے بعد تدفین کردی گئی ۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…پی ٹی آئی حکومت نے اپوزیشن کی5 ستمبر کی ہڑتال کو ناکام بنانے کے لیے انتقامی کارروائیوں کا آغاز کر دیا 5 ستمبر ہڑتال کی کال دینے اور ایم این اے اور ایم پی اے کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے پر ملوٹ کے رہائشی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا.درجن سے زائد پی ٹی آئی کارکنان کی مدعیت میں ارشد محمود ولد عبد الرزاق سکنہ ڈونگا کھیتر موضع ملوٹ ستیاں کے خلاف درج مقدمے میں ٹیلی گرافی ایکٹ 25D اور 506ii کی دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس تھانہ کوٹلی ستیاں کی طرف سے رات گئے سے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں.

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… حکومتی جماعت کی طرف سے ارشد ستی پر مقدمےکے اندراج سےمنتخب نمائندوں اور پی ٹی آئی کی بوکھلاہٹ عیاں ہوچکی ہے.جھوٹے دعوے کرنے والے اور پر تشدد سیاست کا آغاز کرنے والے عوام پر مقدمے درج کروا کر احتجاج کو روک نہیں سکتے احتجاج ہر شہری کا حق ہے اوچھے ہتکھنڈوں سے عوام حقوق غضب نہیں کیے جا سکتے.جاری منصوبہ جات پر کام شروع نہ ہونا منتخب نمائندوں کی نا اہلی کا منہ بولتاثبوت ہے.ان خیالات کا اظہارپیپلزپارٹی کے رہنما تبسم منیر ستی.شاہد ستی.ن لیگی رہنما ارشد ستی.سمیع اللہ ستی.عتیق الرحمان ستی.عاصم ستی.محبوب الحق ستی.راشد اخلاص ودیگر نے مزمتی بیان میں کیا.انہوں نے کہا کہ ہڑتال ہر صورت ہو گی اور کام شروع ہونے تک جاری رہے گی.

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…اپوزیشن کی طرف سے 5 ستمبر کے حوالے سے دی گئ ہڑتال کی کال کے حوالے سے لہتراڑ اور بھن میں مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں رہنما پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ این اے 57 آصف شفیق ستی، چئر مین کوہسار ڈویلپمنٹ فورم تبسم منیر ستی مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی حق نواز ستی ،طارق ستی اور دیگر نے شرکت کی لہتراڑ میں میٹنگ کا انعقادمسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر عبدالہادی اور پیپلز پارٹی لہتراڑ کے صدر چیف ازکار ستی نے کیاتھا جس میں اپوزیشن جماعتوں کے لوگوں اور دیگر عوام علاقہ نے کثیر تعداد نے شرکت کی عوام علاقہ نے 5 ستمبر کو بھرپور شرکت کا اعادہ کیا اور کہا کہ منتخب نمائندوں کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں اور وہ اپنے من پسند افراد کو نوازنے میں مصروف ہیں جاری منصوبہ جات میں عدم دلچسپی کی وجہ سے علاقہ مزید پسماندگی کی دلدل میں دھنستا چل جا رہا ہے جبکہ دوسری میٹنگ سابق کونسلر ولیگی رہنماء خالد ستی کی رہائش گاہ پر بھن میں انعقاد پذیر ہو ئیں جس میں کثیر تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں اور شرکاء نے کوٹلی ستیاں میں جاری منصوبوں جن میں بھن بلاوڑہ روڈ ، کوٹلی ملوٹ روڈ ،سیلہ سیداں روڈ ،کہوٹی کلیاڑی کی تعمیر میں تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا منتخب نمائندوں کی عدم دلچسبی اور نا اہلی کے باعث مذکور ہ منصوبہ جات جو کہ جاری منصوبے تھے ان کو دو سالوں میں مکمل نہ کروا سکے جس پر اہل علاقہ اپنا یہ حق مانگنے 5 ستمبر کو ہڑتال میں بھر پور شرکت کریں گے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…جا مع مسجد امیر معاویہ وگہل نلہ ککڑ دار میں عظیم الشان شہداء کربلا کانفرنس ماسٹر مہتاب احمد ستی کی نگرانی میں انعقاد پذیرہوئی جسمیں مشہود و معروف عالم مولانا صدام حسین نقشبندی نے تفصلی طور پر واقعہ شہدا کربلا پر روشنی ڈالی کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد حمد با ری تعالیٰ کا شرف ما سٹر محمد مہتاب ستی نے حاصل کیا جبکہ معروف ثناء خوان مصطفی صلی اللہ و علیہ وسلم ممتاز حسین عباسی نے گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور شہدا کربلا کے بارے اپنا کلام پاک پیش کیا کا نفر نس کے مہمان خصوصی مولانا صدام حسین کا تعلق لور ہ ایبٹ آباد سے ہے جبکہ معزز مہمان قاری ادریس ،مولا نا ناظم زیب ،حافظ عاصم شیرا ز ،ماسٹر محمد مہتاب ، مولانا رفاقت حسین اور اعظم نے بھی شرکت کی ۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… کوٹلی ستیاں کے علاقہ دھنگراں چلاورہ اور وگہل میں چوروں کا راج گذشتہ رات ٹیچر شکیل کی دکان کا تالا توڑکر پچاس ہزار نقدی ،نشاط انجم کی دکان کے کنڈے کاٹ کر ستائیس ہزار نقدی کے علاوہ ڈیڑھ لاکھ کا سامان لے اڑے۔اس سے پہلے موضع چلاورہ میں تین دن۔پہلے 05 گھروں سے رات کے وقت قیمتی اشیاء چرائی گئیں جبکہ موضع وگہل میں بھی چوروں نے وگہل بازار میں دکاندارحقیق اور شکیل کی دکانوں کے تالے توڑ کر قیمتی سامان و نقدی لے اڑے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… پی ایس ایف کوٹلی ستیاں کی مشاورتی میٹنگ ، کوٹلی ستیاں مقامی ہوٹل میں انعقاد پذیر ہوئی جسمیں سنئیر رہنماء توصیف پرویز ستی ، اکمل وقار ستی ، سالار شمیم ستی ، جنید ستی،روحیل ستی ،فواد ستی ، سردار تیمور ، حسنین ستی ،وقاص ستی ، عمر ستی ، فیضان ستی ، اور دیگر نے شرکتکی اس موقعہ پر پی ایس ایف کو ٹلی ستیاں کے نوجوانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھٹو شہید کے نظریے پر مکمل اعتماد رکھتے ہوئے طلباء کو درپیش مسائل ، علاقائی مسائل کے حل کے لیے کو ششیں کی جا ئیں گی اس بات پر اتفاق رائے ہوئی کے پی ایس ایف کوٹلی ستیاں کا کسی گروپ کسی دھڑے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور طلباء اور نوجوانوں کو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی مسائل پر آواز اٹھانے اور اپنی تنظیم کو منظم کرکے قوت اور اتحاد کے ساتھ پارٹی اور بی بی شہید کے وژن پر کام کیا جائے گا نہ کے کسی شخص یا گروپ کے لیے کا م کیا جا ے گا۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…کو ٹلی ستیاں کے علاقہ بیاگہ میں اہل علاقہ 22 دنوں سے اندھیروں میں زندگی گزارنے پر مجبور ، 22 دن قبل یہاں کا ٹرانسفارمر جل جانے سے اہل علاقہ کی بجلی معطل ہو چکی تھی جس کے باعث یہاں کے رہا ئشی کو شدید دشواری کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ اداروں سمیت منتخب نمائندوں کے نوٹس میں لائے جانے کے باوجو د کسی کو ٹس سے مس تک نہیں آ ے روز لاتے لپے لگا ے جا تے ہیں جبکہ یہاں کے رہا ئشیوں کو جس دشواری کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے اسکا شائد کسی کو بھی احساس نہ ہے انہوں نے واپڈا کے اعلی حکام سمیت منتخب نمائندوں سے دو ری نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ یہاں پر دو ری طور پر نیا ٹرانسفارمر لگا کر عوام کو اندھیروں سے نکالا جاے

Show More

Related Articles

Back to top button