گکھڑقبیلے کی آن وشان کرنل (ر) سلطان ظہور اختر نوے برس کے ہو گے
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
گکھڑقبیلے کی آن وشان کرنل (ر) سلطان ظہور اختر نوے برس کے ہو گے۔ کرنل (ر) سلطان ظہور اخترٍسلطان مکرب کے چھٹے بیٹے گکھڑ ادمال کے وارث ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ حسن اختر مرحوم کے صاحبزاد ے ہیں۔گزشتہ روز انکی سالگرہ کے موقع پر پاکستان بھر کے مختلف علاقوں بلکصوص کہوٹہ اور ضلع راولپنڈی کی سیاسی و سماجی شخصیات نے انکی سالگرہ کے موقع پر انکے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا سلطان ظہور اختر نے اپنی زندگی کے نوے سال نہ صرف اپنی برادری،اپنے علاقے بلکہ ملک پاکستان کے لیے وقف کیے۔آپکا نام شاعر مشرق حضرت علامہ اقبال نے رکھا جبکہ قائد اعظم محمد علی جناح نے آپکو نشان خدمت کے لقب سے نوازا۔تعلیم کے شعبے میں سلطان ظہور اختر کا ایک منفرد مقام ہے ذولفقار علی بھٹو دور میں آپ گورنمنٹ آف پاکستان ٹورازم ڈویژن کے ایڈوائزر رہے اور شمالی اور جنوبی پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے احسن اقدامات کیے۔آپ 9کتابوں کے مصنف ہیں جبکہ دسویں کتاب لکھ رہے ہیں آپ کی خدمات شاعری، ادبی اور علمی حوالے سے بھی قابل قدر ہیں۔سلطان ظہور اختر نے پاک افواج میں بھی اپنی خدمات جرات و بہادری سے سر انجام دیں۔آپ اور آپکے والد محترم راجہ حسن اختر مرحوم کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انکو تحریک پاکستان کے گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا اگر کہوٹہ کی بات کی جائے تو انھوں نے بے شمار ترقیاتی کام کرائے جن کو عوام آج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔گکھڑ قبیلے کو متحد اور منظم کرنے میں آپ کا کردار لائق تحسین ہے۔انکی سالگرہ کے موقع پر اہلیان کہوٹہ گھکڑ برادری اور دیگر مکتبہ فکر کی شخصیات نے مبارک باد دی اور انکی صحت کے لیے دعا بھی کی۔
پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے سینئر رہنماء سابق تحصیل صدر خورشید احمد ستی کا یونین کونسل نڑھ کا خصوصی دورہ
Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Tehsil Kahuta Senior Leader Former Tehsil President Khurshid Ahmed Satti pays special visit to Union Council Narh
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے سینئر رہنماء سابق تحصیل صدر خورشید احمد ستی کا یونین کونسل نڑھ کا خصوصی دورہ نڑھ پنجاڑ روڈ کے حوالے سے دیگل کے مقام پہ بننے والی پلی کا معائینہ کیا اور ورک آرڈر کے مطابق کام کو مکمل کرنے کے حوالے سے کنٹریکٹر کو ہدایات جاری کی اس کے علاوہ نڑھ پنجاڑ روڈ کی تعمیر نو کے دوران کسی بھی جگہ روڈ کو مکمل بلاک کر کے مقامی لوگوں کو تکلیف دینے سے گریز کرنے کے بارے میں بھی ہدایات جاری کی ٹھیکیدار نے اس سلسلے میں تمام مروجہ قوانین اور ٹینڈر کے مطابق کام مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان تحریک انصاف عوام کے تمام مسائل حل کر ے گئی انہوں نے کہا کہ سہالہ آور ہیڈ برج کی منظوری ہماری حکومت ایک بہت بڑا کارنامہ ہے جو کہوٹہ، آزاد کشمیر کی عوام کا درینہ مسلہ تھا جو حل ہوا ہے انشاء اللہ بہت جلد عوام حلقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک بڑی تبدیلی دیکھیں گئے۔
کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کی ڈھوک جباں میں لٹکتی ہوئی تاریں صرف ایک ہاتھ کے فاصلے پرہیں جس کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے
Kahuta’s Union Council Hothala’s Dhok Jaban’s electricity wires are just a hand’s distance away, which could lead to a major accident.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کی ڈھوک جباں میں لٹکتی ہوئی تاریں صرف ایک ہاتھ کے فاصلے پرہیں جس کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے محکمہ واپڈا کی غفلت و لاپروائی پر سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے محکمہ واپڈا کے اعلیٰ حکام سے از معاملے فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونین کونسل ہوتھلہ کی موضع عثمان پور کی ڈھوک جباں میں محکمہ واپڈا نے تقریبا3سال قبل رشوت لے کر چوری شدہ تاریں ڈال کر چلے گئے محکمہ واپڈاسب ڈویژن کہوٹہ کے اہلکار وں نے یہ تاریں اسی طرع لٹکتی چھوڑ کر چلے گئے ہیں جن کو رہ چلتے بچے بھی ہاتھ لگا سکتے ہیں جس سے کوئی بڑا جانی نقصان ہو سکتا ہے انہوں نے محکمہ واپڈا کے اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر فی الفور از خو دنوٹس لینے کی اپیل ہے۔
پٹرول کا بحران نہ صرف کہوٹہ بلکہ پورے ملک میں ہے
The petrol crisis is not only in Kahuta but in the whole country
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پریس کلب کہوٹہ کی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سے پٹرول کی قلت کے حوالے سے گفتگو اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے کہا کہ پٹرول کا بحران نہ صرف کہوٹہ بلکہ پورے ملک میں ہے حکومت اور کمپنیوں کے مابین مذکرات جاری ہیں جو جلدمعاملات حل ہو جائیں گے۔اگر کوئی زاہد ریٹ پر فروخت کر رہا ہے تو اسکو خلاف کاروائی کی جائیگی۔جبکہ پٹرول مالکان کہوٹہ راجہ فہیم رشید و دیگر سے موقف لیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جو پاکستانی تیل کمپنی پی ایس او ہے وہی پٹرول فراہم کر رہی ہے جتنا کوٹہ ہمیں دیا جاتا ہے ہم بلا تفریق اسی ریٹ پر لوگوں کو دیتے ہیں جبکہ کشمیر و دیگر علاقے کی ٹریفک کا لوڈ بھی انھی پمپز پر ہے جس وجہ سے مسائل ہیں۔ پی ایس او کمپنی کی اعلیٰ حکام سے بات چیت جاری ہے کوشش ہے کہ پٹرول کا کوٹہ بڑھایا جائے تا کہ زیادہ سے زیادہ عوام کو ریلیف دیا جائے یہ بحران پورے ملک میں ہے لوڈ صرف پاکستانی تیل کمپنی پر ہونے کی وجہ سے مسائل ہیں جو امید ہے جلد حل ہونگے۔
We congratulate birth day to great Sultan Zahoor Aktar sahib.
We remember him when he stayed
Few nights in our village 1971 while he was contesting for general election as a member of Muslim League (Q) party. We were matric student .He use to ask us science questions e.g Galvanometer use.
Allah bless him healthy life.