Kallar Syedan; The Punjab government has upgraded Government Girls Elementary School Pandori Loharan, Wilayatabad, Nambal, Kallar Syedan and Boys Elementary School Dhangali.
پنجاب حکومت نے کلر سیداں کے پانچ ایلمنٹری مدارس کو سیکنڈری میں ترقی دے دی ترقی پانے والوں میں گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول پنڈوری لوہاراں،ولایت اباد،نمبل،کلرسیداں کے علاؤہ بوائز ایلمنٹری سکول دھانگلی بھی شامل
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد کی درخواست پر کلر سیداں کے پانچ ایلمنٹری مدارس کو سیکنڈری میں ترقی دے دی ترقی پانے والوں میں گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول پنڈوری لوہاراں،ولایت اباد،نمبل،کلرسیداں کے علاؤہ بوائز ایلمنٹری سکول دھانگلی بھی شامل ہے جس سے تعلیم نسواں کو عام کرنے میں بڑی مدد ملے گی اور اس سے چوآخالصہ اور سرصوبہ شاہ سیکنڈری مدارس پر اضافی دباؤ بھی کم ہوگا۔
The Punjab government has upgraded five elementary madrassas of Kallar Syedan to secondary on the request of MNA Sadaqat Ali Abbassi and MPA Raja Sagheer. Among the upgraded schools are Government Girls Elementary School Pandori Loharan, Wilayatabad, Nambul, Klarsidan and Boys Elementary School Dhangli.
اسلام آباد میں قتل ہونے والے عمران مجید چوہدری کو کلرسیداں کے گاؤں کلاڑی میں سپرد خاک کردیا گیا
Imran Majeed Chaudhry, who was killed in Islamabad, was buried in his native village Kolari
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔اسلام آباد میں قتل ہونے والے عمران مجید چوہدری کو کلرسیداں کے گاؤں کلاڑی میں سپرد خاک کردیا گیا جبکہ اسلام آباد پولیس نے مقتول کے ایک دوست کو حراست میں لے کر دیگر کی تلاش شروع کردی ہے ملزمان کی تعداد چھ بتائی جاتی ہے جنہوں نے اسے ایک زہرتعمیر عمارت میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور موت کے گھاٹ اتار دیا ملزمان جاتے وقت مقتول سے نقدی اور چاروں موبائل بھی ہمراہ لے گئے اسلام آباد پولیس نے مقتول کے ایک دوست نعمان خان سکنہ غزن آباد کلرسیداں کو بھی حراست میں لے لیا ہے اور دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے ادہر مقتول عمران مجید چوہدری کی نماز جنازہ منگل کے روز کلرسیداں کے گاؤں کلاڑی میں ادا کی گئی جس میں سابق بلدیاتی چیئرمینوں محمد زبیر کیانی،راجہ شہزاد یونس،طارق یاسین کیانی،راجہ فیصل منور،افتخار بھولا،ظفر عباس مغل،سید مداح حسین شاہ کے علاؤہ تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
چھ بچوں کی ماں دوائی لینے کلر سیداں ہسپتال گئی اور پھر واپس نہ آئی
Yasmin Akhtar of Chak Mirza missing as husband registers abduction report
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ چھ بچوں کی ماں دوائی لینے کلر سیداں ہسپتال گئی اور پھر واپس نہ آئی۔خاوند نے نامعلوم ملزمان کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا۔اشتیاق احمد سکنہ چک مرزا نے پولیس کو بیان دیا کہ میں زمینداری کرتا ہوں میری شادی تقریبا 19برس قبل مسماہ یاسمین اختر سے ہوئی تھی جس کے بطن سے
میرے دو بیٹے اور چار بیٹیاں بھی ہیں۔میری بیوی 6 جون صبح دس بجے گھر سے دوائی لینے کلر سیداں گئی اور واپس نہ آئی جبکہ اس کا موبائل فون نمبر بھی مسلسل بند مل رہا ہے۔جاتے ہوئے گھر سے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے بھی ہمراہ لے گئی ہے۔مجھے شک ہے کہ میری بیوی کو کوئی اغواء کر کے لے گیا ہے۔
گھر میں بندھے دو عدد بکرے چوری ہونے پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
Lal Hussain registers police report as his two goats are stolen in village Chak Mirza
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔گھر میں بندھے دو عدد بکرے چوری ہونے پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔لال حسین سکنہ چک مرزا نے پولیس کو بیان دیا کہ میں نے مال مویشی پال رکھے ہیں۔گزشتہ رات اپنے دو عدد بکرے اپنے گھر میں باندھ کر سو گیا اور جب صبح اٹھا بکرے گھر میں موجود نہ تھے جنہیں نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے ہیں۔
منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک کلو چھ سو گرام چرس برآمد
A total of 1,600 grams of cannabis was recovered from the possession of drug dealers
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاررائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک کلو چھ سو گرام چرس برآمد کر الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او سب انسپکٹر حسن رضا کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ شاہ باغ اور چوکپنڈوری کے علاقے میں دو منشیات فروش بھاری مقدار میں چرس لے کر مخصوص گاہکوں کے انتظار میں کھڑے ہیں جس پر انہوں نے چھاپہ مارپارٹی تشکیل دی جو فوری طور پر شاہ باغ پہنچ گئی اور محمد رضوان سکنہ چوکپنڈوری کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1100 گرام چرس جبکہ بھاٹہ روڈ چوکپنڈوری میں کھڑے منشیات فروش محمد سجاد سکنہ چوکپنڈوری کے قبضے سے 500 سو گرام چرس برآمدکر لی۔