Kallar Syedan; A 36-year-old son of PML-N Shah Bagh activist Master Abdul Majeed was killed in Islamabad
مسلم لیگ ن شاہ باغ کے سرگرم بزرگ رہنما ماسٹر عبدالمجید کا 36سالہ بیٹا اسلام آباد میں قتل
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔مسلم لیگ ن شاہ باغ کے سرگرم بزرگ رہنما ماسٹر عبدالمجید کا 36سالہ بیٹا اسلام آباد میں قتل،مقتول چوہدری عمران مجید کچھ عرصے سے اسلام آباد میں اپنا کاروبار کرتا تھا اس کی نعش پیر کے روز گولڑہ کی ایک زہرتعمیر عمارت سے ملی خیال ظاہر کیاجاتا ہے کہ عمران مجید کو کسی عمارت سے دھکا دے کر قتل کیا گیا پمز انتظامیہ نے نعش ورثا کے حوالے کر دی ہے یاد رہے کہ چند ایام قبل ہی ماسٹر عبدالمجید کی ہمشیرہ بھی انتقال کرگئی تھیں اوراب انہیں غیر شادی شدہ بیٹے کے قتل کا صدمہ سہنا پڑا ہے۔
Kallar Syedan; Imran Majid, 36, son of PML-N Shah Bagh activist Master Abdul Majeed was killed in Islamabad. Imran Majid allegedly was pushed from at building being constructed. the killers are so far unknown as police investigate.
برطانیہ میں حال ہی میں پہلی مسلم ڈپٹی ڈسٹرکٹ جج تعنیات ہونے والی رافعہ ارشد کلرسیداں کے قریب جامعہ دارالعلوم السلامیہ ڈیرہ حیات علی چکیالہ کے سرپرست مولانا عبدالرشید ربانی کی پوتی ہیں
Rafia Arshad, who was recently appointed as the first Muslim Deputy District Judge in the UK, is the granddaughter of Maulana Abdul Rashid Rabbani, the patron of Dera Hayat Ali Chakiala
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔برطانیہ میں حال ہی میں پہلی مسلم ڈپٹی ڈسٹرکٹ جج تعنیات ہونے والی رافعہ ارشد کلرسیداں کے قریب جامعہ دارالعلوم السلامیہ ڈیرہ حیات علی چکیالہ کے سرپرست مولانا عبدالرشید ربانی کی پوتی ہیں جنہیں حال ہی میں برطانیہ لے لارڈ چیف نے مڈلینڈ سرکٹ کی ڈپٹی ڈسٹرکٹ جج تعنیات کیا ہے رافعہ ارشد مغربی دنیا میں اس منصب پر تعنیات ہونے والی یہ پہلی مسلم خاتون ہیں ان کی تعنیاتی پر علاقہ بھر کے لوگوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے علامہ عبدالعشید ربانی کو دلی مبارکباد دی ہے۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی میں کورونا کی خبر پر مسلم لیگی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
Former PM Shahid Khaqan Abbasi’s news of Corona caused a wave of concern in Muslim League circles.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی میں کورونا کی خبر پر مسلم لیگی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی،محمد نوید بھٹی،کرنل صبح صادق،راجہ فیصل منور،سد راحت علی شاہ،چوہدری صداقت حسین،راجہ ندیم احمد،نمبردار اسد عزیز،شیخ حسن سرائیکی،بلدیہ کلر سیداں کے سابق چیئرمین شیخ عبدالقدوس،چوہدری ضیادب منہاس،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،چوپدری اخلاق حسین،راجہ طارق محمود،پروہز اختر منہاس نے شاہد خاقان عباسی کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔
اپوزیشن عمران خان پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی کرپشن کا حساب دے۔ راجہ ساجدجاوید
Opposition should give an account of its corruption instead of criticizing Imran Khan. Raja Sajid Javed
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجدجاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن عمران خان پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی کرپشن کا حساب دے۔ملکی دولت لوٹنے والوں کا حساب شروع ہو چکا ہے۔انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ لوگ کسی بھی سیاسی جماعت میں ہوں ملک و قوم کیلئے نقصان کا باعث ہیں مگر فرق صرف اتنا ہے کہ بعض لوگ اپنے گریبان میں جھانکنے سے گھبراتے ہیں اور مخالف کو باآسانی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیتے ہیں مگر اب ایسا نہیں ہوگا، کرپشن کرنے والوں کو حساب دینا پڑے گا کیونکہ پی ٹی آئی کی حکومت بلا امتیاز احتساب پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہے،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں ریلیف فراہم کر کے عوام دوستی کا ثبوت دیا۔وزیر اعظم عمران خان غریب عوام کا درد رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نامساعد حالات کا سامنا ہے،ایک طرف کورونا پھیل رہا ہے جبکہ دوسری طرف ٹڈی دل سے فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت دستیاب وسائل میں بہترین حکمت عملی سے کام لے رہی ہے۔ایسے میں عوام کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہو گا اور ایس او پیز پر عمل کر کے ہی اس موذی وباء کو شکست دے سکتے ہیں۔
اپوزیشن عمران خان پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی کرپشن کا حساب دے۔