AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Haji Ch Maqsood Ahmed Tahir pays tribute to ex PM Ch Abdul Majid for his contributions in UC Faiz Pur Shareef

یہ ہماری خوش قسمتی تھی کہ اس یونین کونسل فیض پورشریف سے تعلق رکھنے والے راہنماچودھری عبدالمجیدصاحب اس وقت وزیر اعظم آزادکشمیر تھے, حاجی چودھری مقصوداحمدطاہر

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) حاجی چودھری مقصوداحمدطاہرنائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپورنے کہاہے کہ منگلاڈیم توسیعی منصوبے میں زیرآ ب آنے والے یونین کونسل فیض پورشریف کے تعلیمی اداروں گورنمنٹ گرلزہائی سکول بوعہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈھانگری بہادر گورنمنٹ گرلزمڈل سکول ڈھانگر ی بہادر گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول ڈومال گورنمنٹ گرلز پرائمر ی سکول ڈومال بھٹیاں کی نئی عمارات کی تعمیر ایک بڑامسئلہ تھاطلبہ وطالبات کاناقابل تلافی تعلیمی نقصان ہورہاتھاعلاقہ کے عوام بالخصوص بچوں اوربچیوں کے والدین بے حدپریشان تھے طلبہ وطالبات کامستقبل تاریک ہونے کااندیشہ تھاان خدشات وتحفظات کے ازالہ اورتعلیم جیسی بنیاد ی ضرورت کے حصول کے لئے میری پرزور تحریک اورمطالبے کوچودھری عبدالمجیدصاحب پذئرائی بخشی جوزیر اعظم آزادکشمیر کے منصب جلیلہ پرفائز تھے یہ ہماری خوش قسمتی تھی کہ اس یونین کونسل فیض پورشریف سے تعلق رکھنے والے راہنماچودھری عبدالمجیدصاحب اس وقت وزیر اعظم آزادکشمیر تھے انہوں نے میری تحریک کوپذیرائی بخشی اورسکولوں کے لئے نئی عمارات کی تعمیر امورمنگلاڈیم میرپور نے کروائی زیر آب آنے والے اداروں کی عمارات اوررقبہ جات کامعاوضہ محکمہ تعلیم نے حاصل کیاان سکولوں کی تعمیر محکمہ امورمنگلاڈیم نے کروائی اورعمارات کی تعمیر کے لئے فنڈر فراہم کیے گورنمنٹ گرلزہائی سکول بوعہ کی عمارت کے لئے 15کنال رقبہ کی خرید کے لئے محکمہ امور منگلاڈیم نے فنڈز دیے اوریہ رقبہ ایک کروڑ سولہ لاکھ سات ہزار آٹھ سو روپے میں خریدگیااس سکول کی عمارات کی تعمیر پرایک کروڑ اٹھاون لاکھ روپے لاگت آئی یہ بھی محکمہ امور منگلاڈیم نے اداکیے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید صاحب کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ان عمارات کی تعمیر ایک عظیم کارنامہ ہے جس کاسہراکریڈٹ ان کے سر ہے میری تحریک اومطالبہ پریہ کارنامہ انجام پایاجس پرمیں ان کاشکریہ اداکرتاہوں اب گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بوعہ کے لئے چارکمروں اورایک ہال پرمشتمل عمارت زیر تعمیر ہے جس کی تعمیراتی کام اپنی مدد آپ کے تحت جاری ہے اس کے لئے بوعہ ملکاں کے سپوت ملک عبدالغفور جوبریڈفورڈ برطانیہ میں مقیم ہیں نے 16 لاکھ روپے خالدمحمود(ر) صدرمعلم نے 7لاکھ روپے اورخودمیں نے 10لاکھ روپے دیے ہیں گورنمنٹ گرلزہائی سکول بوعہ کی زیرتعمیر نئی عمارت کے لئے ہم نے کسی سے چندہ نہیں مانگااورنہ ہی مانگیں گے ہم نے کسی سے کوئی چندہ نہیں لیااورنہ ہی کوئی اس سکول کے لئے چندہ مانگ رہاہے اگرکوئی چندہ مانگ رہاہے تووہ کسی اورسکول یامقصد کے لئے چندہ جمع کررہاہے ہمیں آج تک ملک عبدالغفور صاحب اور خالدمحمود صاحب کے علاوہ کسی نے کوئی مالی مدد نہیں کی جوچند ہ جمع کرنے کاپروپیگنڈہ کیاجارہاہے اس کی میں تردیدکرتاہوں اگرکسی نے کوئی اس سکول کے لئے کوئی پیسہ دیا ہے وہ ثابت کرے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بوعہ کی چار دیواری کی تعمیر کے لئے تحریک جاری ہے اس تحریک میں بھی میرااورچودھری بشارت حسین صدر مسلم لیگ نے یونین کونسل فیض پورشریف کاکردار ہے جس لوگوں اس سکول کی عمارت کی تعمیرمیں اخلاقی اورمالی مدد کی ہے ان کاشکریہ اداکرتاہوں حاجی چودھری منظور حسین اورچودھری محمداعجاز کے خلوص پران کاشکریہ بھی اداکرتاہوں سکولوں کی عمارات سمیت دیگرمنصوبوں کے حصول کے لئے جوبھی کام کیاہے کررہاہوں اورآئندہ کروں گاوہ علاقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کے جذبہ سے کیاہے اس کااجراللہ تعالی دے گالوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے

Show More

Related Articles

Back to top button