DailyNewsGujarKhan

Milk a mixed with hazardous chemicals sold in Gujarkhan

گوجرخان شہر میں ملاوٹ شدہ کیمیکل لگا دودھ کی فروخت دیدہ دلیری کے ساتھ جاری

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان شہر میں ملاوٹ شدہ کیمیکل لگا دودھ کی فروخت دیدہ دلیری کے ساتھ جاری روزانہ دوسرے شہروں سے پلاسٹک کے گندے ڈرموں میں دودھ لا کر فروخت کیا جاتا ہے جو کہ بیماریوں کا باعث ہے محکمہ صحت اور مقامی انتظامیہ نوٹس لیں گوجرخان شہر میں عرصہ دراز سے مضر صحت دودھ دوسرے شہروں سے لا کر فروخت کیا جاتا ہے جو کہ انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک اور بیماریوں کا باعث ہے صبح سویرے چوک گوجر خان اور دیگر مقامات پر یہ دودھ اتارا جاتا ہے اور گوالے یہ دودھ یہاں سے خرید کر شہر بھر میں فروخت کرتے ہیں شہریوں نے کہا ہے کہ محکمہ صحت فورڈ اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ کو چاہے کہ وہ شہر میں مضر صحت دودھ کی فروخت روکے ناقص اور ملاوٹ شدہ اشیاء خورد ونوش فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے

 

سروس روڈ جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار تعمیرومرمت کس کی ذمہ داری ہے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
سروس روڈ جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار تعمیرومرمت کس کی ذمہ داری ہے کئی سالوں سے ڈی ایس پی دفتر کے سامنے گلیانہ موڑ ٹیلی فون ایکسچینج اور دیگر مقامات پر سروس روڈ خستہ حالی کا شکار ہے جس کے باعث ٹریفک کیلئے مسائل گہرے گڑھوں میں بارش کا پانی کئی کئی روز کھڑا رہتا ہے ان مقامات سے روڈ کی ریپرنگ کر کے عوام کی مشلات کا خاتمہ کیا جائے یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ اس ٹوٹے پھوٹے روڈ پر روز انتظامی افسران بلدیہ احکام گزر کر جاتے ہیں لیکن سمجھ سے بالاتر ہے کہ اس ٹوٹے پھوٹے سڑک کے حصہ کو تعمیر کرنا کیوں گوارا نہ کیا گیا چیئرمین بلدیہ سڑک کے اس حصے کو مرمت کرائیں

 

صوبیدار ولایت حسین نقوی مرحوم مغفور کی قائم کردہ 89ویں سالانہ مجلس عزا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ صوبیدار ولایت حسین نقوی مرحوم مغفور کی قائم کردہ 89ویں سالانہ مجلس عزا زیر اہتمام سید زوار کاظم علی نقوی سید قاسم علی نقوی سابق کونسلر پسران سید اسرار حسین نقوی مرحوم مغفور امام بارگاہ شاہ نجف کوٹ سیداں گوجرخان بروز ہفتہ اتوار مورخہ 13,12مئی منعقد ہورہی ہے جس سے ذاکر سید منظور حسین شاہ کوٹ ادو، ذاکر اعجاز حسین جھنڈوی، ذاکر سید غلام عباس شادی وال، ذاکر حسن رضا ہاشم ،ذاکر محسن عباس، ذاکر تہور رضا، ذاکر سید سروش انصر امام، علامہ سید اشفاق نقوی ، علامہ سید منظر عباس، ذاکر مدثر اقبال مہدی، علامہ محمد اسحاق ترابی مجلس سے خطاب فرمائیں گے

 

گوجرخان شہر میں بجلی نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مرکزی انجمن تاجران کے بانی و صدر چودھری محمد اقبال،چیئرمین افتخار حسین کیانی، سرپرست اعلیٰ شیخ الطاف، جنرل سیکٹری الحاج شہادت حسین بٹ، غلام قمر، راجا محمد سرفراز، راجہ غالب حسین، حاجی محبوب حسین، محمد شاہد قریشی، راجہ سجاد سلیم حیدر، وحید قریشی، حاجی شیخ محمد نعیم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت عوامی جلسوں میں اعلان کررہی ہے کہ لوڈشیڈنگ مکمل ختم کردی گئی ہے لیکن گوجرخان شہر میں بجلی نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں ہے لوگ شب برات کے موقع پر مساجد میں عبادت میں مصروف تھے لیکن بجلی نہ ہونے سے عبادت میں بھی لوگوں کو دشواری ہوئی بزرگوں خواتین نے عبادات کے پروگرام گھروں میں بنائے ہوئے تھے لیکن گوجرخان واپڈا نے رات کی گھنٹوں بجلی بند کر کے لوگوں کو سخت پریشان کئے رکھا جو حکومت کو کوستے رہے تاجر برادری سراپا احتجاج ہے فوری طور پر بجلی کی بحالی اور غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے

 

میاں محمدنوازشریف نے بطور وزیراعظم گوجرخان کا دورہ تک نہ کیا اور نہ ہی جوگوجرخان کے عوام سے وعدے کئے ان کو پورا کیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ تحریک انصاف کے سٹی صدر شہزادہ خان نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ میاں محمدنوازشریف نے بطور وزیراعظم گوجرخان کا دورہ تک نہ کیا اور نہ ہی جوگوجرخان کے عوام سے وعدے کئے ان کو پورا کیا اہل گوجرخان ایسے جلسے میں کسی صورت نہیں جائیں گے جن سے بہتری کی کوئی امید نہ ہو شہزادہ خان نے کہا کہ مسلم لیگی لیڈروں نے انتخابی جلسے کامیاب ہونے کے بعد بھی گوجرخان کو ضلع ، ٹراما سنٹر فعال اور یونیورسٹی کا قیام ودیگر منصوبوں کا تھوک کے حساب سے اعلا ن کیا لیکن حکومت میں آکر یہ تمام وعدے اور اعلانات بھول گئے اب گوجرخان کے عوام کو پھر طفل تسلیاں دینے آرہے ہیں باشعور عوام اب ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے اور وہ گوجرخان کی بہتری اوراپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے آمدہ انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کریں گے تاکہ گوجرخان میں صحیح معنوں میں ترقی ہو عوام کے محرومیوں کا خاتمہ ہو اور جھوٹ فریب کی سیاست کا ہمیشہ کیلئے باب بند ہوجائے

 

Show More

Related Articles

Back to top button