AJKDailyNewsHeadline

Dadyal, AJK; Extremely hot summer has brought water tanker being sold at 2000 Rps

ڈڈیال میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی ٹینکروں کی عید ہو گئی فی ٹینکر700 روپے سے بھی زاہد فروخت ہو رہا ہے

ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)
ڈڈیال میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی ٹینکروں کی عید ہو گئی فی ٹینکر700 روپے سے بھی زاہد فروخت ہو رہا ہے ستم ضریفی یہ ہے کہ ڈڈیال کے گرد ونواع تھب چنار بہاری اور دیگر کئی علاقوں میں فی ٹینکر 2000 روپے سے بھی زاہد وصول کیے جا رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں گو شدید گرمی ہے لیکن پانی صیح تقسیم نہ ہونے کی وجہ سے ڈڈیال کے ہرسیکٹر میں پانی نا یاب ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہار ڈڈیال کے شہریوں کے ایک وفدنے پبلک ہیلتھ آفیسر میرپور سے رابطہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پانی ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے شدید گرمی کی وجہ سے اپنی مدد اپ کے تحت جو کنویں اور بورنگ کی گئی تھی وہ بھی بری طرح سے متاثر ہو چکی ہے خشک سالی کی وجہ سے لوگ پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ڈڈیال کے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جن لوگوں نے اپنی مدد اپ کے تحت بورنگ کرائی تھی آج ستم ضریفی یہ ہے کہ حکومت اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی پانی پانی کے لیے ایک احتجاجی کام جاری ہے کسی بھی وقت پانی کیلیے ڈڈیال کے شہریوں اور عوام علاقہ ایک بہت بڑی تحریک چلانے پر غور کر رہے ہیں

Dadyal, AJK; Extremely hot summer has brought water tanker being sold at 2000 Rps, The local authorities are asked to take notice of lack of water supply in Dadyal region which is leading to water tanker owners selling at ridiculous prices.


ڈڈیال(تحصیل رپورٹر)
ڈسٹرکٹ وپیش جج چوہدری کرم داد (مرحوم) کی زوجہ محترمہ منگلا پاور ہاوس کے انچارج کریم نواز کی والدہ محترمہ گزشتہ روز وفات پاگئی۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ملک محمد نذیر نے انکی وفات کی خبر سن کر دلی دُکھ کا اظہار کیا۔ اور فوراً ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے لواحقین کے دُکھ میں برابر شریک ہوئے اور مر حومہ کیلئے دعا مغفرت کی اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلند فرمائے(آمین)۔


ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)
پاکستان ہندوستان کے اندر آج جو تلخیاں ہیں اسکی بنیادی وجہ دونوں ممالک کے اقتدار میں جو لوگ برَ جماں ہیں یہ لوگ سچی بات ہے اپنے ملک کی صلاحیتوں سے مکمل نا واقف ہیں آج ناموس رسالت پر جو بولیاں وزیراعظم پاکستان بول رہا ہے اسکا تقاضہ ہے کہ فوری برطرف ہو کر اپنے محبوب محمد عربی ﷺکی ان خدمات کو سامنے رکھیں جس سے اسلام ایک صیح معنوں میں دنیا کے اندر ایک آواز ہو کر بھارت اور پاکستان اسلام کی سربلندی کے لیے اجتماعی آواز اٹھاہیں جس وقت تک وزیراعظم پاکعتان اپنی کھوئی ہوئی طاقت کو لوگوں کے سامنے نہیں لاتا اس وقت تک یہ مطالبہ ہمارا جاری رہے گا ملک اسلام کے نام پر بنا اور اسی پر ہمیں متحد ہو کر قربانی دینی ہو گی اگر آج ملک کے اندر بحران ہے تو صرف دین سے دوری کی وجہ سے ہے


ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)
ڈڈیال میں منگلاجھیل کے پانی کے بخارات کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے لیے ماضی میں اگر دیکھا جائے تو پانی کی جو سکیمیں بنائی گئی تھی وہ آج خشک سالی کا شکار ہو کر لوگوں کو پانی کی بوند بوند پر ترسنے کے لیے مجبور کر رہی ہیں ڈڈیال کے ساتوں یونین کونسلوں جن میں ڈڈیال سٹی یونین کونسل رٹہ یونین کونسل اوناع یونین کونسل رائے پور اور سیاکھ میں جو وقتی طور پر پانی کا بحران آ چکا ہے حقیقت میں لوگوں کے لیے ایک بہت بڑا پانی کا بحران بن چکا ہے



چکسواری(سپیشل رپورٹر) ممتاز سماجی راہنما محمدعلی اصغرسابق کونسلروشیرف ناٹنگھم برطانیہ نے استاد عبدالرشیدخان مرحوم ومغفور کوان کی عظیم اورشاندارفنکارانہ خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ استادعبدالرشیدکی وفات سے پیدا ہونے والاخلا مدتوں پرنہیں ہوگا۔ مرحوم نے 9سال کی عمرمیں موسیقی کی تعلیم وتربیت حاصل کرناشروع کی تھی۔ انہوں نے پرائمری تک تعلیم حاصل کی اوراس کے بعدموسیقی کاشوق پیداہوااوراستاد محمداقبا ل کی شاگردی اختیار کرلی پاکستا ن اورآزادکشمیر کے درباروں پرحاضری شروع کردی۔ریڈیو پاکستا ن راولپنڈی میں اپنی خدمات انجام دیں۔ مرحوم چک بوعہ میں پیداہوئے جواب منگلاڈیم کے زیرآب ہے۔ انہوں نے موسیقی کی باقاعدگی تعلیم نامور استاد لالہ منظور حسین فیصل آباد سے حاصل کی اوردس سال تک اپنے گھر سے باہر رہے اورموسیقی کافن سیکھتے رہے۔مشہور لوگ فنکار عالم لوہار کے تھیٹر میں بھی کام کیا۔ انہوں نے ڈھول موسیقی کوایک نیارنگ دیااورفن میں خوب جوہردکھائے۔ نام روشن کیاشہرت پائی مرحوم آج سے 12سال قبل طویل علالت کے بعدبوعہ کلاں کے مقام پروفات پاگئے تھے۔ مرحوم کے فرزندظہور حسین عبدالغفور اوران کے پوتے عبدالشکوراورعلی شان مرحوم کے مشن کوجاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہرسال ان کی برسی عقیدت واحترام کے ساتھ مناتے ہیں۔ قرآن خوانی اوردعائے مغفرت کااہتمام کیاجاتاہے۔مرحوم کوان شاندارخدمات پرخراج عقیدت پیش کیاجاتاہے۔ فن موسیقی کے فروغ کے لئے ان کے شاگردجہانگیرعلی خان صغیر علی خان تنویر علی خان گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مرحوم کی 12 ویں برسی نئی آبادی بوعہ کلاں میں منائی گئی جس میں مرحوم کے عزیزواقار ب دوست واحباب اورسیاسی وسماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کی ان کی شاندارخدمات پر خراج عقیدت پیش کیا استاد عبدالرشیدخان کے نامور شاگرد فنکاروں جہانگیر علی خان تنویر علی خان صغیر علی خان نے اپنے پیغام میں اپنے مرحوم استاد عبدالرشیدخان کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ استادعبدالرشیدموجودہ صدی کے فن موسیقی کے بڑ ے استاد تھے ہمیں انکاشاگرد ہونے پرفخرہے استاد عبدالرشیدخان مرحوم کاخلا ء پورانہیں ہوسکتا استادعبدالرشیدخان مرحوم فن موسیقی میں زبردست مہارت رکھتے تھے اسی لیے آج بھی ان کی شدیدکمی محسوس ہورہی ہے مرحوم کے بیٹو ں ظہورحسین عبدالغفور نے اپنے والدمحترم اورپوتو ں عبدالشکور اورعلی شان اپنے دادا استاد عبدالرشیدخان کامشن جاری رکھاہواہے اورہرسال ان کی برسی کی تقریب عقیدت واحترام منانے کااہتمام کرتے ہیں اورہمیں بھی دعوت دیتے ہیں استاد عبدالرشیدخان مرحوم کے فرزندظہور حسین عبدالغفور اورمرحوم کے پوتے عبدالشکور اورعلی شان نے مرحوم کی12 ویں برسی کے موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی فاتحہ خوانی اوردعائے مغفرت کااہتمام کیا معروف نعت خوان ناصر اقبال نے دعاکرائی دعائیہ تقریب میں سیاسی وسماجی راہنماؤں ار شدمحمودمٹھاعنصر محمود راجہ تفسیر احمدخان غلام فریدراجہ محمدگل نواز خواجہ سردارعلی محمدبنارس محمدشہزاددینہ ضیاء الرحمان اسلا م گڑھ محمدیاسین منگلامحمدریاض چکسواری محمدعامرچکسواری محمدرضابوعہ رئیس آبادعبدالحمیدانصاری حبیب الرحمن سمیت دیگرنے شرکت کی

Show More

Related Articles

Back to top button