DailyNews

Fruit crop thriving in Kallar Syedan

شرقی کلر سیداں میں پہلی بار بڑے پیمانے پر کریلا،خربوزہ اور تربوز کی کاشت،بجلی کا بل صفر ،پورا دن موٹر چلتی رہتی ہے ؟

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔موہڑہ لنگڑیال کلر سیداں،تین ماہ قبل پوٹھوار ڈاٹ کوم نے آپ کو چوہدری محمد شفیق لنگڑیال کے فارم کی سیر کروائی تھی ،یہ سیر اس وقت ہوئی تھی جب نیا نیا سولر پینل لگایا گیا تھا،اس وقت صرف گندم کی فصل تھی ،اس وقت یہاں بڑے پیمانے پر سبزیوں کی کاشت جس میں کریلا،کدو،ٹماٹر ،ہری مرچ شامل ہے اور فروٹ میں تربوز اور خربوزہ کی بھی بڑے رقبے پر کاشت کیا گیا ہے جو کہ اور پندرہ دن بعد پیداوار دینے شروع کر دے گا،اندازہ اس بات سے کیجئے گا کہ سولر پینل پر جو خرچا کیا گیا تھا وہ اسی سال انشاء اللہ پورا ہو جائے گا،اور آئندہ بھی بجلی کے بل کا کوئی ڈر نہیں،پوٹھوہار کی زمین سونا ہے اگر محنت کی جائے تو یہ خواب نہیں بلکہ حقیقت ہے کہ یہ زمین سونا اگلنا شروع کر دیتی ہے،اگر ایک روز میں تین سو کلو گرام فروٹ سبزی فروخت کی جائے اور فرض کریں کے پچاس روپے فی کلو گرام تو روزانہ پندرہ ہزار روپے اور ایک ماہ کے چار لاکھ پچاس ہراز روپے اور اس میں بجلی کا بل صفر ہے ،صرف آپ کو مزدوری دینی پڑے گی ،لیکن شرط ہے کہ بندہ چوہدری محمد شفیق لنگڑیال جیسا محنتی ہونا چاہیے،آپ کی اس میں کیا رائے ہے ؟ یہ صرف آپ کو دیکھانے کے لئے ہے ،پیداوار اس سے زیادہ ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button