DailyNewsGujarKhanHeadline

Examination hall to be built at Pindori Jabber school

گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول پنڈوری جبر میں نئے امتحانی ہال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول پنڈوری جبر میں نئے امتحانی ہال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ،،راجہ عباس کیانی آف پنڈوری راجگان نے تمام اخراجات کی ذمہ داری لے لی ،اس سلسلہ میں ایک تقریب گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول پنڈوری جبر میں منعقدہوئی جس میں امیدوار قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے رہنماء چوہدری محمد عظیم ،راجہ طارق کیانی نے خصوصی شرکت کی

گورنمنٹ ہایئر سکینڈری سکول پنڈوری جبر جو شرقی گوجرخان میں بورڈ کے امتحانات کے لیے سنٹر سکول ہے دوران امتحان سکول میں جگہ کم پڑ جاتی تھی امتحانی ہال کی اشد ضرورت تھی سیاسی و سماجی شخصیت راجہ عباس آف پنڈوری راجگان نے امتحانی ہال کی تعمیر کے لیے تمام اخراجات اپنے ذمہ لیتے ہوئے 10لاکھ کی خطیر رقم وقف کرتے ہوئے کہا یہ ہماری تعلیمی ادارے ہی ہیں جہاں سے پڑھی لکھی قومیں پروان چڑھتی ہیں یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ ہمارے ان تعلیمی اداروں نے ہمارے لیے کیا کیا بلکہ یہ سوچنا چاہیے کہ ہم نے ان تعلیمی اداروں کو دیا کیا جس میں ہم نے تعلیمی حاصل کی

انہوں نے کہا باقی علاقائی سیاسی و سماجی شخصیات کو چاہیے کہ وہ اس کارخیر میں اپنا حصہ ڈالیں یہ ایک نیک کام ہے اس میں کسی چیز کی کمی نہیں رہی گی چوہدری محمد عظیم نے راجہ عباس کیانی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پورے ملک سمیت برطانیہ بھر میں سر انور پرویز اپنی خدمات سرانجام دے رہے اور راجہ عباس کیانی اس مادرے علمی کے ساتھ تعاون کر کے انہوں نے شرقی گوجرخان کا خود کو سر انور پرویز ثابت کیا ہے راجہ عباس کیانی جیسے لوگ معاشرے میں روشن ستارہ ہوتے ہیں جو اپنی خدمات باہم پہچانے میں موقع کی تلاش میں ہوتے ہیں

امتحانی ہال کی تعمیر سمیت ادارہ ہذا میں جہاں بھی ضرورت پڑی اپنی خدمات حسب معمول پیش کریں گئے تقریب سے راجہ طارق کیانی نے بھی خطاب کیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض ماسٹر شبیر آف بلیام نے ادا کیے جبکہ پرنسپل طاہر محمود نے چوہدری محمد عظیم ،راجہ طارق کیانی اورراجہ عباس کیانی سمیت تمام شرکاء کا شکریہ اد اکیا ۔

Gujar Khan; A Inauguration ceremony was held at government boys higher secondary school in Pindori Jabber for the construction of hall at exam center at the school.

Their was desperate need for a hall at government boys higher secondary school in Pindori Jabber, Local well known social worker Raja Abbass of Pindori Rajgaan promised to pay 10 Lakh rupees from his pocket in order to construct the hall at exam center in the school.

At the inauguration ceremony present were along with Raja Abbass, Ch Mohammad Azeem and Raja Tariq Kiyani. The principal Tahir Mahmood thanked contributions of Raja Abbass.

Show More

Related Articles

Back to top button