لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔پاکستان ہائی کمیشن لندن کے اعلان کے مطابق لندن اور گردونواح کی پاکستانی کمیونٹی کو موثر اوربہتر قونصلر سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم 28اور29اپریل کو صبح 10بجے سے شام 4 بجے تک جامعہ مسجد سلائو میں موجود ہوگی۔
نادرا کی ٹیم نئے سمارٹ نیکوپ کیلئے 52پونڈ فیس وصول کرے گی اور 6 سے8 ہفتے میں کارڈ جاری کردئے جائیں گے لوگوں کی معلومات کیلئے یہ وضاحت کی گئی ہے کہ اس فیس کے علاوہ نادرا کی کوئی اور فیس اور چارجز نہیں ہے۔
Slough; The Nadra mobile services will be serving at Slough Diamond road Masjid from 10-4pm on Saturday 28th April, The address of the Masjid is 78 Diamond Rd, Slough SL1 1RX. The cost of smart card will be £52 and delivery between six to eight weeks.
اوور سیز کی مختصر خبریں
Brief news from Overseas
مانچسٹر (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ) —-برطانیہ کی کرائون کورٹ نے ہارون عباسی کی دائر اپیل پر دو روزہ سماعت کے بعد انہیں تمام الزامات سے بری کردیا۔ فیصلے پر ہارون عباسی کا کہنا تھا کہ اس فیصلے پر میں اپنے اللہ کا شکر گزار ہوں، جس نے مجھے، میرے خاندان، میرے قائد اور میرے چاہنے والوں کو سرخرو کردیا۔
ویانا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ) ….پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کا مشن دوریاں مٹانا اور خوشیاں بانٹنا ہے، اسی سلسلہ میں عید الفطر کی خوشی کے موقع پرپاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے زیر انتظام دوسری سالانہ فیملیز عید ملن پارٹی کا اہتمام 24 جون بروز اتوار دوپہر 12:00بجے ویانا کے اوبرلا پارک میں کیا جائے گا۔ عید ملن پارٹی میں آسٹریا بھر سے پاکستانی کمیونٹی کی فیملیز کو شرکت کی دعوت عام ہے۔
لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ)۔۔۔۔منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے زیر اہتمام شب برأت کی محفل 30اپریل کو منعقد کی جائے گی۔ پروگرام میں تلاوت قرآن، نعت، علمائے کرام کے بیانات، نماز تسبیح، حلقہ ذکر، درودوسلام اور خصوصی دعائیں کی جائیں گے۔
لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ)۔۔۔۔ مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے مرکزی قائدین اور اہلسنت کے ممتاز علمائے کرام ، مشائخ اور اہلسنت کی مذہبی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ شب برات یکم مئی بروز منگل اور بدھ کی درمیانی شب منائی جائےگی۔
لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ)۔۔۔۔ مسٹر فذاء مطلوب چوہدری چوتھی مرتبہ کونسلری کے لئے امیدوار ہیں۔ سیٹنگ کونسلر چوہدری فذاء اے مطلوب بیلس اینڈ سٹوک وارڈ سلاؤ سے لیبر پارٹی کے نامزد امیدوار برائے کونسلر ہیں۔ وہ گزشتہ دس برسوں سے زاہد عرصہ سے لگاتار اپنی وارڈ سے حلقہ کے کونسلر چلے آ رہے ہیں اور اب چوتھی مرتبہ پھر منتخب ہو کر کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش ہونگے۔ سابق کونسلر حاجی مطلوب حسین چوہدری آف میرپور ٓزاد کشمیر ک حال مقیم برطانیہ ے صاحبزادے مسٹر فذاء مطلوب ایک پڑھے لکھے نوجوان، برٹش بورن گریجویٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بڑی مہارت رکھتے ہیں۔ آبائی طور پر انکا تعلق آزاد کشمیر سے ہے
لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ)۔۔۔۔ انگلینڈ برطانیہ میں مقامی کونسلوں کے انتخابات میں سلاؤ بارو کونسل کی چالوے وارڈ سے سیٹنگ کونسلر محمد شریف چوہدری لیبر پارٹی کی طرف سے دوبارہ نامزد امیدوار ہیں۔ ان کی ڈور ٹو دور کمپیئن چلانے کے لئے لیبر پارٹی کے ممبران کا ایک پورا گروپ امڈ آیا۔ انتخابی مہم میں کونسلر عتیق سندھو، کونسلر نذیر چوہدری، کونسلر خولہ عثمانی، چوہدری محمد افضل، مشتاق ملک، پیرش کونسلر سرفراز خان کیانی اور پیرش کونسلر شاہدہ اکبر ( نائب صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ ) و دیگر شامل ہیں۔ اس وارڈ سے ایک بار پھر کونسلر شریف چوہدری کی جیت یقینی ہے۔