Kallar Syedan; Parents asked to beware as baby dies after negligence of Doctor during circumcision
کلر سیداں,گیارہ یوم کا بچہ ختنے کرنے کے دوران ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کی بھینٹ چڑھ گیا
گیارہ یوم کا بچہ ختنے کرنے کے دوران ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کی بھینٹ چڑھ گیا۔یہ افسوسناک واقعہ کلر سیداں کی نواحی یونین کونسل غزن آباد میں پیش آیا جہا ں گیارہ یوم کے بچے کے ختنے کروانے کیلئے اس کا باپ اسے شاہ باغ میں واقع ایک نجی کلینک پر لے گیا جہاں ڈاکٹر حسیب نے ختنے کاٹنے کے دوران مبینہ طور پر غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے غلط ختنے کاٹ دئیے جس سے بچے کی بلیڈنگ شروع ہو گئی۔اس دوران درد کو ختم کرنے کیلئے انجیکشنز لگانے کے بعد ڈاکٹر نے اس کی مرہم پٹی کرنے کے بعد بچے کو باپ کے حوالے کر دیا۔ٹیکوں کا اثر ختم ہونے کے بعد بچے نے درد کی شدت سے چلانا شروع کر دیا۔جب ماں نے بچے کو دیکھا تو پٹی خون سے لت پت تھی جس پر بچے کو دوبارہ اسی کلینک پر لایا گیا جہاں کلینک پر موجود ڈاکٹر مبشر نے بچے کی متاثرہ جگہ پر ٹانکے لگا کر بچے کووالد کے حوالے کر دیا۔صبح چار بجے کے قریب بچے کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث اسے بے نظیر ہسپتال لے جا یا جا رہا تھا کہ وہ ہسپتال کے مرکزی کیٹ پر پہنچتے ہی دم توڑ دیا۔متعلقہ ڈاکٹر نے رابطہ پر بتایا کہ بچہ ختنوں کے بعد بھی درست حالت میں تھا،اس کی موت کسی غفلت کا نتیجہ نہیں۔
Kallar Syedan; Parents are asked to make sure who they take their babies for circumcision after a child died during circumcision at a clinic in Shah Bagh.
A 11 day baby was taken to Dr Haseeb who runs a clinic in Shah Bagh, during circumcision he cut more then he should have and the baby was stitched up and sent home, the baby died due to excessive bleeding. The parents have blamed the Doctor for his negligence.
حکومت اور نیب کا مکمل گٹھ جوڑ ہے,مسلم لیگ ن کے رہنماچیئر مین یونین کونسل بشندو ٹ محمد زبیر کیانی
The government and the NAB have a complete alliance, Zubair Kiyani
مسلم لیگ ن کے رہنماچیئر مین یونین کونسل بشندو ٹ محمد زبیر کیانی نے نیب کورٹ کے فیصلے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ثابت ہو گیا ہے کہ حکومت اور نیب کا مکمل گٹھ جوڑ ہے اور یہ دونوں سیاسی مخالفین کو اپنے بدترین انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جو شخص ملک کا تین بار وزیر اعظم رہا جس نے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا قومی ترقی اور خوشحالی کے لیے دن رات کام کیا ہم آج اسے مقام عبرت بنا رہے ہیں ۔یہ صورتحال ناقابل قبول ہے اور اس سے ملی وحدت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔کوئی کتنا بڑا بھی بڑا کرپٹ ہو وہ حکومتی چھتری میں چلا جائے تو وہ صادق و آمین ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم ماضی کی طرح آج بھی نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے تعصب اور انتقام پر مبنی سزائیں لوگوں کے دلوں سے نواز شریف کی محبت کو ختم نہیں کر سکتیں۔آج کی اندھیری رات جلد ختم ہو گی اور سویرا طلوع ہو کر رہے گا۔
کلر سیداں میں سوئی گیس کی واپسی کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا، گزشتہ ایک ماہ سے کلر سیداں میں سوئی گیس کا بدترین بحران جاری
Gas supply problems continue for gas consumers in Kallar Syedan region
کلر سیداں میں سوئی گیس کی واپسی کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا، گزشتہ ایک ماہ سے کلر سیداں میں سوئی گیس کا بدترین بحران جاری ہے حکمران جماعت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے ۔ایک ماہ سے روزانہ صبح چھ بجے سے رات گیارہ بجے تک کلر سیداں اور گردونواح میں سوئی گیس مکمل طور پر بند رہتی ہے چولہے بجھ چکے ہیں دسمبر کی کپکپاتی سردی میں بھی لوگوں کو گیس میسر نہیں ،گیس کے نرخوں میں بھاری اضافے کے باوجود گیس کے چولہے ایک ماہ سے بجھے پڑے ہیں جس سے کاروباری طبقوں کے علاوہ گھریلو صارفین کو بدترین صورتحال کا سامنا ہے ۔کم سن بچے ناشتے کے بغیر مدارس کو چلے جاتے ہیں دن اور شام کے اوقات میں بھی سوئی گیس دستیاب نہیں نئے پاکستان کی دعوے دار پی ٹی آئی کی تنظیم اور اس کے منتخب ارکان اسمبلی اس پوری صورتحال میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔
میاں نواز شریف کو دی جانے والی سزا جج نے نہیں بلکہ کہیں او ر سے لکھا لکھایا فیصلہ بیان کیا گیا,محمد ظریف راجا
Mian Nawaz Sharif verdict was not issued in Court, M Zareef Raja
مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ظریف راجا نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو دی جانے والی سزا جج نے نہیں بلکہ کہیں او ر سے لکھا لکھایا فیصلہ بیان کیا گیاانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جا رہا ہے یہ احتساب نہیں بلکہ انتقامی کاروائی ہے جسے تسلیم نہیں کر سکتے ۔انہوں نے کہا کہ آج ثابت ہو گیا ہے کہ ہماری عدلیہ آ زاد نہیں فیصلے کہیں اور لکھے جاتے ہیں سنائے کہیں اور جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک فرد نہیں نظریے کا نام ہے اسے حکومت اور نیب کے گٹھ جوڑ سے روکا نہیں جا سکتا آج کے حکمران بہت جلد کٹہروں میں کھڑے نظر آئیں گے ۔
چوہدری شکیل وہنس نے ایم این اے صداقت علی عباسی کی جانب سے قانون گو ساگری میں تشکیل دی گئی
Committee set up Ch Shakil Vaince on recommendation of MNA Sadaqat Ali Abbassi
پی ٹی آئی کے مقامی رہنما چوہدری شکیل وہنس نے ایم این اے صداقت علی عباسی کی جانب سے قانون گو ساگری میں تشکیل دی گئی کمیٹیوں پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ کمیٹیوں میں نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کر کے اپنے من پسند کارکنوں کو نوازا گیا جس سے کمیٹیوں کی افادیت ختم ہو گئی ہے۔انہوں نے بنائی گئی کمیٹیوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے نظریاتی کارکنوں پر مشتمل کمیٹیوں کی تشکیل کا مطالبہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ نظریاتی کارکنوں کی رٹ لگانے والوں نے وقت آنے پر وہی کیا جو ماضی میں دیگر سیاسی جماعتیں اپنے نظریاتی کارکنوں کیساتھ کرتی رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمیٹیوں کی تشکیل کے وقت نظریاتی اور درینہ کارکنوں سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔
مطیع اللہ کمبوہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ،دعوت ولیمہ کلر سیداں میں ہوئی
Mutih Ullah wedding ceremony held in Kallar Syedan
پریس کلب کلر سیداں کے صدر چوہدری عامر کمبو ہ کے کزن محمد نعیم کمبوہ اور مطیع اللہ کمبوہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ،دعوت ولیمہ کلر سیداں میں ہوئی جس میں چیف آفیسر بلدیہ خالد رشید، شیخ حسن ریاض، چوہدری طارق تاج، مولانا احسان اللہ چکیالوی،مفتی محمد قاسم ، مولانا سلیم محمود ربانی، چوہدری توقیر اسلم، عمر ظفیر راجہ، الطاف صراف،حاجی ریاست حسین، صغیر بھولا اور دیگر نے شرکت کی ۔