DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Tree falls on parked veichle in village Jandi, Hainser

کہوٹہ کے علاقہ جھنڈی ہنیسر میں سڑ ک کنارے موجود در خت گاڑی پر گر گیا

کہوٹہ کے علاقہ جھنڈی ہنیسر میں سڑ ک کنارے موجود در خت گاڑی پر گر گیا ۔ گاڑی کو شدید نقصان جانی نقصان کوئی ناں ہو ا۔محکمے والے ناں خود در خت کاٹتے ہیں اور ناں ہی کسی اور کو کاٹنے دیتے ہیں اگر کوئی درخت کاٹے تو اس کا جرمانہ کر دیا جاتا ہے ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے علاقہ جھنڈی ہنیسر میں سڑ ک کے کنارے موجود سفیدے کا در خت چلتی ہوئی گاڑی پر گر گیا جس کے نتیجے میں گاڑی کو کافی نقصان ہوا البتہ کوئی جانی نقصان ہونے سے بچت ہو گئی ۔یوسی دوبیرن خورد کے جنرل کونسلر راجہ افتخار احمد نے کہا کہ محکمے والے ناں تو خود در خت کاٹتے ہیں اور اگر کوئی کاٹ دے تو اس پر جرمانے کر دیا جا تا ہے انہوں نے کہا کہ اسی درخت کی وجہ سے آج سے چند سال قبل درخت گرنے کی وجہ سے دو افراد فوت بھی ہو گے تھے انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Kahuta; The Highway authorities are asked to take notice of overgrown tree obstructing vehicles in Kahuta region, in latest incident a tree fell on truck as it was going through Hainser, no one was injured in the incident.

کہوٹہ کلر چوک میں دوکاندار وں نے اپنی مدد آپ کے تحت رضاکارانہ طور پر اپنی دوکانوں کے شیڈ توڑ کر تجاوزات کا خاتمہ کر دیا

Traders end encroachment by demolition shed in shops ay Kallar Chauk

کہوٹہ کلر چوک میں دوکاندار وں نے اپنی مدد آپ کے تحت رضاکارانہ طور پر اپنی دوکانوں کے شیڈ توڑ کر تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اظہار الحق باجوہ کا کہوٹہ شہر میں محکمہ ہائی وے اور انتظامیہ ،چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال کے ہمراہ 4 روز سے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ۔اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ اظہار الحق باجوہ نے با اثر شخصیات کی سفارش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ کسی دباؤ اور لالچ میں نہیں آؤں گا ۔ بلا تفریق اور میرٹ پرپورے شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ہو گا ۔تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اظہار الحق باجوہ ، چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال کی زیر قیادت محکمہ ہائی وے انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف کہوٹہ کلب روڈ ، راولپنڈی کہوٹہ روڈ ، ، قدیر لائبریری روڈ ، چھنی بازار کہوٹہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا ۔ اس دوران بھاری مشینری کے ساتھ تجاوزات ہٹائی گئی ۔ اور تجاوز شدہ دکانوں اور عمارتوں کو گرایا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اظہار الحق باجوہ نے اس موقع پر اخباری نمائندوں اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی سفارش اور دباؤ کوخاطر میں نہ لاؤں گا ۔ آپریشن میرٹ پر ہوگا ۔ کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہوگی

بیرون ملک سے لانے والے موبائل فونز پرلگائے گے ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے۔ملک فیاض اعوان

Mobile phone tax should end, Malik Fayaz

ملک فیاض اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بیرون ملک سے لانے والے موبائل فونز پرلگائے گے ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے۔ حکومت بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو سہولیات دینے کے بجائے تکلیف ناں دیں ۔دوسرے ملک سے اپنے ملک میں آکر انسان کو سکون ملنے کے بجائے ائر پورٹ پرسے ہی پر شانیوں کا سامنا کر نا پڑھ جا تا ہے ۔ملک کی عوام نے چینج کے لیے اپنا ووٹ دیا تھا مگر ابھی تک عوام کو کوئی بھی سہولت نہیں دی جا رہی ۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت صدر ماڈل ڈویلپمنٹ ویلفیئر کونسل بھون ملک فیاض اعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا عوام اس طرع سے مطمن نہیں ہے جس طرع سے ہونا چاہے بیرون ملک رہنے والے پاکستانی دن رات محنت کر کے سرمایہ پاکستان بھیجتے ہیں اور خود بچارے ایک فو ن تک نہیں لا سکتے ہیں اس لیے حکومت سے اپیل ہے کہ وہ بیرون ملک سے لائے جانے والے موبائل فون پر لگا جانے والے ٹیکس کو ختم کیا جا ئے ۔ 

اگلے الیکشن میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئی ۔راجہ محمد شکیل کیانی

PPP Will be victorious in coming election, Raja Shakil Kiyani

راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیلز پارٹی اپنی سیاست خود کر ے ن لیگ کے ساتھ مل کر اگر سیاست کر ے کی گئی تو نقصان ہو گا ۔پنجاب میں اگر پی پی نے ن لیگ کا ساتھ دیا تو پنجاب میں جو ہماری پکی سیٹیں ہیں وہ بھی ختم ہونے کا اندیشہ ہے ۔ موجودہ حکومت نے عوامی امنگوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔غربت کی اصل وجہ بیروزگاری اور دہشت گردی ہے حکومت نے الیکشن سے پہلے جو ملک کی عوام کو خواب دیکھائے تھے وہ سب ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں ۔عوام کو گھر اور روزگار دینے کے وعدے کیے گے تھے مگر جن غریب لوگوں ساری زندگی ایک ایک تنکہ اگھٹا کر کے اپنے مکان اور کاروبار بنایا ایک جھٹکے میں سب کچھ ختم ہو گیا ۔عوام رہنے اور دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی مجبو ر ہو گے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کے رہنما ء معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے جو کہ ایک نظرے کے تحت معرض وجود میں آئی تھی انہوں نے آصف علی زرداری سے اپیل کی ہے وہ تنظیموں کے ذریعے پارٹی کے کارکنوں کو اگھٹا کر یں اور ایک جوش و جذبے کے تحت سیاسی مہم شروع کر یں انشاء اللہ اگلے الیکشن میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئی ۔

سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز کی نیب عدالت میں حاضری کے موقع پر تحصیل کہوٹہ سے لیگی کارکنوں کے الگ الگ جلوس روانہ ہوئے

PML-N convey depart from Kahuta in support of Nawaz Sharif 

سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز کی نیب عدالت میں حاضری کے موقع پر تحصیل کہوٹہ سے لیگی کارکنوں کے الگ الگ جلوس روانہ ہوئے ۔یوسی نارہ سے لیگی رہنماء آفتاب حسین کیانی ، یوسی بیور سے چیئرمین یوسی راجہ محمد فیاض ،یوسی مواڑہ سے لیگی رہنماء راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ، یوسی نڑھ سے چیئرمین یوسی بلال یامین ستی ،کہوٹہ شہر سے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر راجہ رفاقت حسین جنجوعہ ،جنرل سیکرٹری حامد لطیف ستی اور دیگر یوسی سے بھی کارکن بڑی تعداد میں گئے اس موقع پر انہوں نے اپنے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی اور کہا کہ کوئی جتنی بھی کوشش کر لیں عوام کے دلوں سے میاں محمد نواز شریف کے دل سے ان کے محبوب قائد کی محبت کو کوئی نہیں نکال سکتاانشاء اللہ 2023میں ن کی حکومت ہو گئی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button