Kallar Syedan; Fake faith healers in Balimah con sick man out of 48 Lakh Rps
تعویزوں کے ذریعے 30 سالہ شخص کا علاج کرنے اور دربار تعمیر کروانے کا جھانسا دے کر امانتا 40لاکھ روپے کی رقم لینے اور واپسی کا تقاضا کرنے پر کمرے میں بند کر کے مزید آٹھ لاکھ روپے کی رقم چھین لینے پر تین اشخاص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
تعویزوں کے ذریعے 30 سالہ شخص کا علاج کرنے اور دربار تعمیر کروانے کا جھانسا دے کر امانتا 40لاکھ روپے کی رقم لینے اور واپسی کا تقاضا کرنے پر کمرے میں بند کر کے مزید آٹھ لاکھ روپے کی رقم چھین لینے پر تین اشخاص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تعمیر حسین ولد جلال دین سکنہ بالیماں(دھانگلی) نے کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ میرا 30 سالہ بھتیجا محمد ضمیر کچھ عرصہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ قیصر شاہ،نزاکت حسین شاہ اور محمد رفیق سکنائے بالیماں دم درود کر کے بیماریوں کا اعلاج کرتے ہیں جس پر میں بھی اپنے بھتیجے کے علاج کی غرض سے ان کے پاس چلا گیا جہاں انہوں نے یقین دلایا کہ ہم تعویزوں کے ذریعے علاج کر کے آپ کے بھتیجے کو تندرست کر دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ہم یہاں پر دربار تعمیر کرنے لگے ہیں جس کے لئے کچھ رقم ہمیں بطور امانت دے دیں جو بعد میں آپ کو واپس کر دی جائے گی۔میں نے روبرو گواہان رقم مبلغ چالیس لاکھ روپے ان کو دے دی لیکن میرا بھتیجاصحت یاب ہونے کی بجائے مزید بیمار ہو گیا۔رابطہ کرنے پر انہوں نے مجھے کہا کہ آپ مزید آٹھ لاکھ روپے کی رقم لے آئیں میں پڑھائی کر رہا ہوں تمہارا بھتیجا ٹھیک ہو جائے گا جس پر گھر میں پڑی کمیٹیوں کی رقم لے کر ہمراہ گواہان دوبارہ قیصر شاہ وغیرہ کے گھر واقع بائیں نکہ دھمالی چلا گیا اور انہیں کہا کہ بھتیجا ابھی تک ٹھیک نہیں لہذا امانتا دی گئی رقم ہمیں واپس کر دیں جس پر قیصر شاہ وغیرہ اور تین نامعلوم افراد نے ہمیں کمرے میں بند کر دیا اور زبردستی مجھ سے آٹھ لاکھ روپے کی رقم بھی چھین لی اور ڈرا دھمکا کر وہاں سے نکال دیا اور کہا کہ اگر پولیس کو رپورٹ کی تو ہم جان سے مار دیں گے۔
Kallar Syedan; Tahmeer Hussain of village Balimah has registered a police report in which he claims that Fake faith healers Qaiser Shah, Nazaqat Hussain Shah and Mohammad Rafiq who practise faith healing took 40 Lakh Rps from him while they were treating his sick nephew in order to construct Darbar, after paying 40 Lakh Rps the nephew got worse in his illness and the faith healers demanded further 8 Lakh Rps in order to fix the illness.
Tahmeer Hussain told police my nephew was not getting any better so he confronted the faith healers and demanded the money back, in return he was locked up in room and warned if he reports the matter to police he will pay with his life. Kallar Syedan police are investigating the allegations.
سی ٹی او راولپنڈی محمد بن اشرف کی ہدایت پر کلر سیداں سٹی ٹریفک اور پنجاب پولیس نے جمعہ کے روز بغیر ہیلمٹ ،نمبر پلیٹ کے خلاف کریک ڈاؤن
City traffic police takes action against law breaking motorist
سی ٹی او راولپنڈی محمد بن اشرف کی ہدایت پر کلر سیداں سٹی ٹریفک اور پنجاب پولیس نے جمعہ کے روز بغیر ہیلمٹ ،نمبر پلیٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سینکڑوں موٹر سائیکل تھانے میں بند کر دئیے ۔انچارج سٹی ٹریفک وارڈ ن کلر سیداں ملک غفار ،عمران خان ،عنصر قریشی اور دیگر نے کلر سیداں میں بغیر ہیلمٹ اور نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف خصوصی آپریشن کیا اس دوران 90سے زائد موٹر سائیکلوں سمیت 165گاڑیوں کو تھانے میں بند کر دیا گیا جبکہ متعدد گاڑیوں کے چالا ن کئیے گئے اور فینسی نمبر پلیٹیں بھی اتار لی گئیں ۔خبر دار کیا گیا کہ موٹر سائیکل سوار قانون کی پابندی کریں بغیر ہیلمٹ اور نمبر پلیٹ کے کسی کو بھی موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
قتل کیس میں نامزد ملزم عمران مرتضی سکنہ پیکاں کی ضمانت بعد از گرفتاری دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی صورت میں منظور کرتے ہوئے اڈیالہ جیل سے رہا کرنے کا حکم جاری
Court accepts bail for Imran Murtaza of village Paikan and is released from jail
ڈسٹرکٹ اینڈ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے قتل کیس میں نامزد ملزم عمران مرتضی سکنہ پیکاں کی ضمانت بعد از گرفتاری دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی صورت میں منظور کرتے ہوئے اڈیالہ جیل سے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ملزم کی جانب سے کلر سیداں کے عثمان اسلم چوہدری ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔ملزم پر الزام تھا کہ اس نے سات ماہ قبل گھریلو جھگڑے کے نتیجے میں زبیر نامی شخص کو گولیا ں مار کر قتل کر دیا تھا۔اس مقدمے میں تین ملزمان نامزد ہیں جن میں سے محمد سجاد نامی ملزم بھی چند روز قبل بعد از گرفتاری ضمانت منظور ہو جانے پر اڈیالہ جیل سے رہا ہو چکا ہے جبکہ تیسرا ملزم عدالتی اشتہاری بتایا جاتا ہے۔
منشیات کے خلاف کامیاب مہم پر ایس ایچ او کلر سیداں ظہیر احمد بٹ کو مبارکباد
SHO Kallar police congratulated on taking action against drug mafia
چیئر مین بلدیہ کلر سیداں شیخ عبدالقدوس نے منشیات کے خلاف کامیاب مہم پر ایس ایچ او کلر سیداں ظہیر احمد بٹ کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت ہی مختصر عرصے میں اپنے عملی اقدامات کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے ۔ان کی ایمانداری اور میرٹ پر مبنی پالیسی نے پولیس کے وقار میں اضافہ کیا ہے اور حالیہ اقدامات پر ایس ایچ او مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے منشیات فروشوں اور بکری چوروں کے گرد گھیرا تنگ کر رکھا ہے ،عوام ان کی کارکردگی سے بے حد مطمئن ہیں ۔
ریسکیو 1122کلر سیداں نے عوام کی آگاہی کے لیے ایک سرکلر جاری
Rescue services deliver circular on emergency services
ریسکیو 1122کلر سیداں نے عوام کی آگاہی کے لیے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایمبولینس سروس صرف ایمرجنسی سروس ہے معمولی نوعیت یا بخار کے مریضوں کو ہسپتال نہیں لایا جا سکتا لعش کی منتقلی بھی نہیں کی جا سکتی ،گھر میں موجود طویل بیماریوں کے مریضوں کو چیک اپ یا کسی دوسرے مقصد کے لیے ہسپتال منتقل نہیں کیا جا سکتا ۔
حضرت مولانا عبدالرحمنؒ کاسالانہ عرس 25دسمبربروز منگل صبح 9بجے تا نمازظہر آستانہ عالیہ مجددیہ بگھارشریف میں ہوگا
Mollana Abdul Rehman annual urs Mubarak to take place on 25th Dec
خطہ پوٹھوہار کے عظیم صوفی بزرگ ،صاحب سجادہ اول خانقاہ نقشبندیہ مجددیہ بگھارشریف حضرت مولانا عبدالرحمنؒ کاسالانہ عرس 25دسمبربروز منگل صبح 9بجے تا نمازظہر آستانہ عالیہ مجددیہ بگھارشریف میں ہوگا۔جس میں دیگرعلماء کے علاوہ ملک کی نامورعلمی شخصیات مولانا شہزاد احمد مجددی(لاہور) اور حافظ سعداللہ(لاہور) کے خطابات ہوں گے۔ تقریب کی اختتامی دعا ممبراسلامی نظریاتی کونسل، ممتازعلمی وروحانی شخصیت پروفیسرڈاکٹرساجدالرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ مجددیہ بگھارشریف کرائیں گے۔