Choa Khalsa; Haji Raja M Zarab passed away in Dhok Sangal
حاجی راجہ محمد ضراب اللہ کو پیارے ہو گئے ،ڈھوک سنگال چوآ خالصہ میں سپر د خاک کر دیا گیا
ڈھوک سنگا ل چوآخالصہ کے سینئر ایڈووکیٹ راجہ محمد عجائب،سابق مدارس راجہ محمد خطاب،راجہ محمد سہراب،راجہ مہراب کے بھائی ،ڈھوک بنگیال چوآ خالصہ کے حاجی راجہ ظہور اور راجہ وحید کے بہنوئی ،حاجی راجہ محمد ضراب تقدیر الہٰی سے وفات پا گئے ہیں ،ان کی نماز جنازہ شام ساڑھے یین بجے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں کرنل ریٹائرڈ خورشد راجہ،محمد ظریف راجا،محمد شفیق راجہ،چےئرمین سید راحت علی شاہ ،سابق نائب ناظم داؤد اکبر راجہ،سابق ناظم حبیب بھٹی،چوہدری توقیر اسلم،راجہ افتخار پھکڑال،مسعود بھٹی سعید بیکرز،سینئر صحافی اکرام الحق قریشی،سابق مدارس احسان الحق قریشی،ایس ایم محمد ایاس راجہ،ڈاکٹر ربنواز راجہ،زاہد حسین راجہ،چوہدری وقاص احمد گجر،عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ،چوہدری حلیم ایڈووکیٹ،سابق مدارس ملک محمد اشفاق،وقار بھٹی،پرویز بھٹی،چوہدری امجد یو کے،چوہدری طالب حسین،حاجی عبد الخالق فرانس،راجہ تنویر خالق لنگڑیال،چوہدری وادی حسین،صوبیدار میجر عبد الرزاق،نمبردار عبد العزیز سمیت تحصیل کلر سیداں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے آفیسرز ،اساتذہ کرام ،سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سدا بہار ویلفےئر ٹرسٹ کی جانب سے چوآ خالصہ،سہوٹ بدال اور کلر سیداں سکولوں میں یونیفارم تقسیم
Sadda Bahar welfare trust donate uniforms at schools in Kallar Syedan
چیف ایگزیکٹیو سدا بہار ویلفےئر ٹرسٹ حاجی چوہدری مبار حسین یو کے اور معاونین کی جانب سے گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول چوآ خالصہ،گورنمنٹ پرائمری سکول سہوٹ بدال اور گورنمنٹ پرائمری سکول مغل آباد کلر سیداں کے ایک سو پچاس طالب علموں میں مفت گرم یونیفارم تقسیم کی گئیں،کپٹن ریٹائرڈ چوہدری منظور حسین نے ان سکولوں میں جرسیاں اور ٹوپیاں تقسیم کیں جس میں طالبات کے لئے بھی یونیفارم شامل ہے،چوآ خالصہ،سہوٹ بدال اور مغل آباد کلر سیداں کے پرنسپلز ،اسٹاف نے حاجی چوہدری مبار ک حسین کا دل کی گہریوں سے شکریہ ادا کیا ،اس موقع پر ڈاکٹر ربنواز راجہ،ماسٹر محمد رمضان گجر اوردیگر بھی موجود تھے۔