DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; High school Bakhral win inter District tournament held in Chauk Pindori

گورنمنٹ ہائی سکول بھکڑال(کلرسیداں)نے گورنمنٹ ہائی سکول دندہ شاہ بلاول (چکوال)کو شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا

راولپنڈی تعلیمی بورڈکے زیر اہتمام انٹرڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکولز والی بال ٹورنامنٹ چوک پنڈوڑی میں اختتام پذیر ہو گیا فائنل میں گورنمنٹ ہائی سکول بھکڑال(کلرسیداں)نے گورنمنٹ ہائی سکول دندہ شاہ بلاول (چکوال)کو شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا،ٹورنامنٹ میں راولپنڈی ،اٹک،چکوال اور جہلم اضلاع کی فاتح ٹیموں نے شرکت کی پہلے سیمی فائنل میں بھکڑال کی ٹیم نے سرسید ہائی سکول اور دوسرے سیمی فائنل میں چکوال نے جہلم کو شکست دے دی فائنل مقابلہ بھکڑال اور دندہ شاہ بلاول سکولوں کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں بھکڑال کی ٹیم نے پہلی تین گیموں میں فتح حاصل کرکے ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ تھی کہ بھکڑال کی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی فاتح ٹیم کی جانب سے کیپتں محمد محی الدین علی ،محمد علی ،محمد علی سامر ،سمیع الرحمٰن ،سمیع اللہ ،احمد حسن ،وقار علی نے عمد ہ کھیل کا مظاہرہ کیا ،چیئرمین یو سی گف راجہ فیصل منور اورراشد کیانی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے اورفاتح ٹیم کوچ چوہدری فرحان علی کو خصوصی مبارکباد دی۔

Kallar Syedan; A inter distract government high schools volleyball tournament was held in Chauk Pindori organised by Rawalpindi education department. The tournament was won by Bakhral high school, Kallar Syedan who defeated Chakwal high school team.

جوڈیشل کمپلیکس کلر سیداں کی لاک اپ میں قیدی سے ملاقات کے لیئے آنے والے سترہ افراد کے خلاف کارسرکارمیں مداخلت اور قیدی کو چھڑانے کے الزام میں مقدمہ درج

Police case registered against 7 people for obstructing law 

جوڈیشل کمپلیکس کلر سیداں کی لاک اپ میں قیدی سے ملاقات کے لیئے آنے والے سترہ افراد کے خلاف کارسرکارمیں مداخلت اور قیدی کو چھڑانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیوٹی آفیسر ارشد فیاض نے بتایا کہ اڈیالہ جیل سے لائے گئے دو خطرناک ملزمان واحد یسین اور عامر شہزاد کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد انہیں لاک اپ میں بند کرنے کے دوران توقیر ولد نامعلوم اور یسین ولد نامعلوم سکنہ دھمالی ہمراہ 12/15 افراد جو اس وقت سیگریٹ نوشی کر رہے تھے کومنع کرنے پر گالم گلوچ پر اتر آئے اور اپنے ملزم کو چھڑانے کی کوشش کی اور مداخلت کر کے ملزم کو بند کرانے سے روکا اور یسین نے ہمراہی افراد کو للکار کر کہا کہ ان سب پولیس والوں سے اسلحہ چھین لو اور لاک آپ میں بند کئے جانے والے ملزمان کو بھگا دو اور توقیر کو کہا کہ تم باہر جاؤ گاڑی سے اسلحہ لے کر آؤ اور ان پولیس والوں کو فائر مار دو۔ملزمان متذکرہ بالا کو بھگاؤ جس پر میں نے اور میرے ساتھ ہیڈ کانسٹیبل ماجد حسین، کانسٹیبلان عمر بخش،عامر شہزاد اور دیگر ملازمان نے بڑی مشکل سے ان کو روکے رکھا اور بعد میں تھانہ کلر سیداں کو کال کر دی جس پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے بڑی مشکل سے ہمیں ان سے آزاد کروایااور پیشی پر لائے گئے ملزمان کو بند حوالات کروایا جس پر ملزمان واحد یسین اور عامر شہزاد وغیرہ نے دیواروں سے ٹکریں مارنا شروع کر دیں اور للکار کر کہا کہ ان سے پولیس والوں کو مار دوہمیں یہاں سے باہر نکال کر لے جاؤ۔اسی دوران توقیر کو گرفتار کیا گیا تو باقی افراد بمعہ محمد یسین موقع پر فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔ کلرسیداں پولیس نے سترہ ملزمان کے خلاف زیردفعات 382.353.224.186.511.506ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

کلر سیداں کو تحصیل کا درجہ حاصل ہوئے چودہ برس کا طویل عرصہ بیت جانے کے باوجود کلر سیداں میں بیشتر سرکاری دفاتر موجود نہیں

Still no official departments operating after 14 years passed as tehsil Kallar Syedan 

کلر سیداں کو تحصیل کا درجہ حاصل ہوئے چودہ برس کا طویل عرصہ بیت جانے کے باوجود کلر سیداں میں بیشتر سرکاری دفاتر موجود نہیں جس کی وجہ سے عوامی مسائل میں کمی ہونے کے باوجود اس میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔محکمہ مال،محکمہ تعلیم، محکمہ صحت،محکمہ جنگلات،محکمہ حیونات اور محکمہ صحت کے علاوہ دیگر سب ڈویژنل دفاتر کا سرے سے وجود ہی نہیں۔پنجاب ہائی وے، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،زرعی ترقیاتی بنک،تحصیل سپورٹس آفس سمیت دیگر درجنوں محکموں کے سب ڈویژنل دفاتر کا قیام ممکن نہ ہو سکاجس کی وجہ سے چودہ برس کا عرصہ گزر جانے کے باوجو دتحصیل کلر سیداں کا وجود ابھی تک ادھورہ ہے۔

اپوزیشن کو دیوار کیساتھ لگانے کے نتائج خطرناک ثابت ہونگے۔چوہدری زین العابدین عباس

Forcing opposition against the wall is leading to dangerous situation 

مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ سو دنوں میں ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والی پی ٹی آئی کی حکومت نے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت انصاف فراہم کرنے کی بجائے مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے جس کی وجہ سے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے بھی اب اس سے مایوس دیکھائی دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو نیب کے ذریعے چلایا جا رہا ہے جبکہ پولیس میں سیاسی مخالفت کے خاتمے کی باتیں کرنے والے خود اسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کے سبب ملک میں معاشی بحران بڑھتا جا رہا ہے، عمران خان اور اس کے وزراء اب بھی کینٹینر کی سیاست کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگ کیسوں کے باوجود گرفتار نہیں ہونگے تو نیب کی کارکردگی پر سوال تو اٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سیاسی بھگوڑوں اور لٹیروں نے ہائی جیک کیا ہوا ہے،حکمران آمرانہ پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام میں مایوسی و بے چینی بڑھتی جا رہی ہے جس سے پی ٹی آئی کا سیاسی زوال شروع ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیتی ہوئی نشستوں پر ناکامی حکمرانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔عمران خان قرض کو لعنت قرار دینے کے باوجود کشکول لے کر بیرون ملکوں سے قرضوں کی بھیگ مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو دیوار کیساتھ لگانے کے نتائج خطرناک ثابت ہونگے۔

چوہدری خادم حسین کی پہلی برسی منگل کے روز گوجرخان روڈ پر منائی گئی

Death anniversary of Ch Khadam Hussain  observed on Gujar Khan road 

چوہدری محمد عرفان فانی کے والد چوہدری خادم حسین کی پہلی برسی منگل کے روز گوجرخان روڈ پر منائی گئی جس میں حافظ محمد سبیل چشتی ،محمد نوید چشتی،مسعود بھٹی،حاجی جاوید اقبال،محمد اکمل،دانش بھٹی،راجہ فیصل اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button