23 July 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan to Launch Free Vegetable Farming, Boost Tourism

کلر سیداں میں مفت سبزیوں کی کاشت، سیاحت، قیمتوں پر کنٹرول اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |23جولائی 2026) —اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ڈاکٹر سیدہ زینب حسین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق تحصیل کلرسیداں میں بھی نمبر داروں کے ذریعے سبزیاں کاشت کی جائیں گی جو بعد ازاں شہریوں میں مفت تقسیم کی جائیں گی۔ اس منصوبے کی کامیابی کے لیے حکومت نمبر داروں کوبیج کھاد اوردیگر تمام ضروری سہولیات اور معاونت فراہم کرے گی۔انہوں نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کے پیش نظر کلرسیداں کے ندی نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے انتظامیہ پوری طرح سے چوکس ہے شہری بچوں کو برساتی ندی نالوں سے دور رکھیں لوگوں کی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے بجلی کے آلات کے استعمال میں احتیاط کی جائے انہوں نے کہا کہ تحصیل بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں ناجائز منافع خوری، گرانفروشی اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز روزانہ کی بنیاد کارروائیاں جاری ہیں شہری بھی منافع خوروں کی نشاندہی کریں فوری کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تحصیل کلرسیداں میں گڈ گورننس کے فروغ کے لیے تمام سرکاری محکموں کو سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کسی بھی شہری کے جائز کام میں غیر ضروری رکاوٹ یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو بروقت اور شفاف سرکاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آزاد کشمیر میں گاڑیوں کے ذریعے خوراک، ادویات، مویشیوں کے چارے اور لائیو اسٹاک کی ترسیل پر عارضی پابندی عائد ہے دریا کنارے موجود دو چیک پوسٹ صورتحال کو مانیٹر کر رہی ہیں تاہم پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں انہوں نے واضح کیا کہ عوام کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف مستند ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں سوشل میڈیا بھی زیادہ کہ داری کا مظاہرہ کرے۔انہوں نے اکرام الحق قریشی کے سوال کے جواب میں کہا کہ دریائے جہلم کے دلکش کنارے پر واقع دانگلی کو سیاحتی مقام میں بدلنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ سفارشات ارسال کر دی ہیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل پر اراضی کے حصول کی تجویز بھی زیر غور ہے،کلرسیداں کے شہری بھی ہماری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو بھی سرمایہ کاری کے خواہشمند ہوں وہ سامنے آئیں ہم انہیں جگہ مہیا کریں گے تاکہ سیاحت کے فروغ، روزگار کے نئے مواقع اور سرکاری ریونیو میں نمایاں اضافہ ممکن ہو سکے،انہوں نے کہا کہ دودھ اور دہی فروشوں کو روزانہ کی بنیا د پر 10/20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے شہری بھی مہنگے داموں دودھ اور دہی فروخت کرنے والوں کا بائیکاٹ کریں تو قیمتیں خود بخود نیچے آ جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب ایک اچھا منصوبہ ہے تا ہم اس میں موجود خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آر ڈبلیو ایم کا کردار اب صرف سپروائزنگ تک محدود ہو گیا ہے صفائی ستھرائی کے معاملات کو چیک کرنے کےلئے بیٹ پلان تیار کیا ہے جسے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جاتا ہے ستھر ا پنجاب کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد کھلی کچہریاں شروع کی جا رہی ہیں تاکہ لوگوں کی دہلیز پر ان کے مسائل حل لیئے جا سکیں،عابد زاھدی نے نشاندہی کی کہ سابق وزیر داخلہ چوھدری نثار علی خاں کے دور میں کلرسیداں شہر کے لئے اضافی پانی کی فراہمی کے لیے پانچ کروڑ مالیت کا منصوبہ تشکیل دیا گیا تھا اڑھائی کروڑ خرچ ہو چکے برسوں سے اس پر کام بند ہے محکمہ اسے بحال کرے اضافے کنووں کے ساتھ ساتھ مزید ٹینکی تعمیر کے لیے پانی کی کمی دور کیا سکے اے سی ڈاکٹر سیدہ زینب حسین نے کہا کہ کلرسیداں میں تعمیر و ترقی کے کام بہت جلد شروع کیئے جا رہے ہیں ٹینڈرز طلب کیے جا رہے ہیں شہر و دیہات میں راستوں گلیات اور سڑکوں کو بہتر بنائیں گے،میرے دروازے سائلین کے لیئے ہر وقت کھلے ہیں ہم خود دن رات کلرسیداں میں دستیاب ہوں،اب وعدے نہیں صرف عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے لوگوں کو ریلیف دینا ہی ہمارا فرض منصبی ہے اس موقع پر تحصیلدار چوہدری ظفراقبال،چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا،آر ڈبلیو ایم سی کے انچارج عمیر عثمان بھی موجود تھے۔

Kallar Syedan, July 23, 2026: Assistant Commissioner Kallar Syedan, Dr Syeda Zainab Hussain, has announced that, in line with the vision of the Chief Minister of Punjab, a community vegetable farming initiative will be launched across the tehsil through local Numberdars. The produce will be distributed free of cost among residents, while the government will provide seeds, fertilisers, and all necessary support to ensure the project’s success.

Addressing a press conference, Dr Hussain said that desilting and cleaning of seasonal streams and drainage channels are being carried out at full pace ahead of the monsoon season. She urged parents to keep children away from rain-fed streams and advised the public to exercise caution while using electrical appliances during wet weather, emphasising that protecting lives remains the administration’s top priority.

She said that price control magistrates are actively monitoring markets across the tehsil to curb profiteering, overcharging, and violations of officially notified prices. Daily enforcement actions are being taken against violators, while citizens are encouraged to report profiteers for immediate legal action.

The Assistant Commissioner also announced that all government departments have been directed to improve governance by ensuring prompt and transparent public services. She warned that unnecessary delays or obstacles in resolving legitimate public issues would not be tolerated.

Responding to a question, Dr Hussain clarified that the temporary restriction on the transportation of food items, medicines, livestock feed, and animals to Azad Jammu and Kashmir by road remains in force. Two checkpoints along the river are monitoring the situation. However, she confirmed that there is no restriction on the supply of petrol and diesel. She urged the public to avoid rumours and rely only on verified official information, while calling on social media users to act responsibly.

In response to a question by journalist Ikram-ul-Haq Qureshi, she revealed that formal recommendations have been sent to the district administration to develop Dangli, situated along the scenic banks of the Jhelum River, into a tourist destination. A proposal to acquire land under a public-private partnership model is also under consideration. She invited private investors to participate, stating that the project would promote tourism, create employment opportunities, and increase government revenue.

Dr. Hussain further stated that milk and yoghurt sellers found violating official price lists are being fined between Rs. 10,000 and Rs. 20,000 on a daily basis. She appealed to citizens to boycott vendors charging excessive prices, saying market rates would naturally decline if consumers refused to support overpricing.

Speaking about the Suthra Punjab cleanliness initiative, she described it as a positive project but acknowledged that efforts are underway to address its shortcomings. She explained that the Rawalpindi Waste Management Company (RWMC) is now primarily performing a supervisory role, while a beat monitoring system has been introduced to improve cleanliness standards through daily inspections.

The Assistant Commissioner also announced that open public forums (Khuli Kachehris) will soon be launched to resolve citizens’ grievances at their doorstep.

During the press conference, journalist Abid Zaidi highlighted that a Rs. 50 million water supply project for Kallar Syedan, initiated during the tenure of former Interior Minister Chaudhry Nisar Ali Khan, has remained incomplete despite approximately Rs. 25 million already being spent. He urged the authorities to revive the project and construct an additional water storage tank to address the town’s growing water shortage.

Dr Hussain assured that development work across Kallar Syedan would begin shortly, with tenders being invited for infrastructure projects aimed at improving roads, streets, and public facilities in both urban and rural areas.

She concluded by stating that her office remains open to the public at all times and reaffirmed her commitment to practical governance. There will be no more promises—only action. Providing relief to the people is our foremost responsibility.”

The press conference was also attended by Tehsildar Chaudhry Zaffar Iqbal, Chief Officer Municipal Committee Riffat Abbas Pasha, and RWMC In-charge Umair Usman.

کلر سیداں: 7 سالہ بچہ برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق

Seven Year-Old Boy Drowns in Rainwater Stream in Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |23جولائی 2026) — 7 سالہ بچہ برساتی نالے میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ گاؤں باغ بوٹا میں پیش آیا پٹواری حلقہ ڈیرہ خالصہ راجہ خالد محمود کے مطابق سات سالہ ارزلان ولد محمد افتخار کھیل کود کر رھا تھا کہ پاؤں پھسلنے سے برساتی نالے میں گر گیا اور نالے میں پانی گہرا ہونے کے باعث وہ ڈوب کر دم توڑ گیا۔

Senior High Court Officer Arsalan Mustafa Ties the Knot, Walima Reception Held in Kallar Syedan

سینئر اسکیل آفس کوآرڈینیٹر ہائی کورٹ راولپنڈی ارسلان مصطفی رشتۂ ازدواج میں منسلک، کلر سیداں میں دعوتِ ولیمہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |23جولائی 2026) —سینئر اسکیل آفس کوآرڈینیٹر ہائی کورٹ راولپنڈی ارسلان مصطفی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔دعوتِ ولیمہ کلر سیداں میں ہوئی، جس میں عدلیہ کے افسران، ہائی کورٹ کے جملہ اسٹاف، عزیز و اقارب، سیاسی و سماجی شخصیات اور قریبی دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

PPP Worker Ch. Tasawur Hussain Congratulates Newly Appointed Kallar Syedan Office-Bearers

چوہدری تصور حسین کی پیپلز پارٹی کلر سیداں کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |23جولائی 2026) —پاکستان پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن نمبردار چوہدری تصور حسین نے پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی میں محمد اعجاز بٹ کو صدر تحصیل کلرسیداں، جنرل سیکرٹری سمیر حسین ایڈووکیٹ،سٹی صدر نوید مغل جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی و دیگر کو مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ نئے عہدیداران پیپلز پارٹی کو مزید فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Mother of Former Punjab Teachers Union Kallar Syedan President Chaudhry Muhammad Ayaz Passes Away

پنجاب ٹیچرز یونین کلر سیداں کے سابق صدر چوہدری محمد ایاز کی والدہ انتقال کر گئیں

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |23جولائی 2026) —پنجاب ٹیچرز یونین کلرسیداں کے سابق صدر چوہدری محمد ایاز کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ چک ستھوانی میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی،الحاج غلام ظہیر،چوہدری شاہد اکبرگجر، شیخ سلیمان شمسی،مسعود احمد بھٹی،شیخ شعور قدوس، چوہدری عرفان ایڈووکیٹ،ارشد بھٹی،قاضی امجد محبوب، راجہ افتخار پھکڑال،
راجہ محمد فیاض، چوہدری عثمان وڑائچ،چوہدری تصور حسین، چوہدری سہیل گجر، چوہدری وقاص گجر،نصیرزندہ،راجہ جاوید آف سکوٹ،آصف نورانی، خضر الرحمان و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button