22 July 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Heavy Rain Triggers Flooding and Landslide, Nahr–Kahuta Road Closed

شدید بارش سے کہوٹہ میں ندی نالوں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ سے نرڑ-کہوٹہ روڈ بند

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر، 22 جولائی 2026)کہوٹہ اور گردونواح میں شدید موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، جبکہ نرڑ-کہوٹہ روڈ پر نور آباد کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی۔

پہاڑی علاقوں سے مٹی اور پتھر سڑک پر آ جانے کے باعث آمدورفت شدید متاثر ہوئی، جس سے مسافروں اور مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل اور تحصیلدار مرزا منصور سے مطالبہ کیا ہے کہ آبی گزرگاہوں اور ندی نالوں پر مبینہ غیر قانونی قبضوں اور تعمیرات کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، تاکہ پانی کے قدرتی بہاؤ کو بحال کیا جا سکے اور مستقبل میں ایسے نقصانات سے بچا جا سکے۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir | July 22, 2026):
Heavy rainfall in Kahuta and surrounding areas caused streams and seasonal waterways to overflow, while a landslide near Noorabad blocked the Nahr–Kahuta Road, suspending traffic and creating severe difficulties for commuters and local residents.

Mud and rocks from nearby hills fell onto the road, disrupting transportation. The local administration has advised residents to avoid unnecessary travel and remain in safe locations until conditions improve.

Residents have urged the Chief Minister of Punjab, the Rawalpindi Commissioner, the Deputy Commissioner, Assistant Commissioner Shireen Gul, and Tehsildar Mirza Mansoor to take immediate action against alleged illegal encroachments and construction on natural waterways. They called for the restoration of water channels to reduce the risk of future flooding.

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کا تجاوزات اور بھکاریوں کے خلاف بڑا آپریشن

Assistant Commissioner Launches Anti-Encroachment Drive, Six Beggars Arrested in Kahuta

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر، 22 جولائی 2026)اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل نے میونسپل آفیسر شیزہ ظفر، پولیس اور پیرا فورس کے ہمراہ تجاوزات اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا، جس کے دوران چھ بھکاری گرفتار کر لیے گئے جبکہ مختلف بازاروں اور شاہراہوں پر قائم درجنوں غیر قانونی ریڑھیاں بھی ضبط کر لی گئیں۔

آپریشن قدیر بازار، پنجاڑ چوک، جی پی او روڈ، مچھلی چوک، مٹور روڈ، کوٹلی لنک روڈ، لاری اڈہ روڈ، دھپری روڈ، چھنی روڈ، لائبریری ہال روڈ اور تحصیل چوک سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے کہا کہ عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی، اور کسی قسم کی سفارش یا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔

آپریشن کے بعد انجمن تاجران اور شہریوں نے انتظامیہ کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

Book Launch Ceremony Held in Rawalpindi for Raja Muhammad Sudhir Janjua’s Historical Work From Kuru Kingdom to Koh-e-Judh


راجہ محمد سدھیر جنجوعہ کی تاریخی کتاب ’’کرو سلطنت سے کوہِ جوہد تک‘‘ کی شاندار تقریبِ رونمائی راولپنڈی میں منعقد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ، 22جولائی2026)
جنجوعہ راجپوت خاندان کی نوجوان علمی شخصیت راجہ محمد سدھیر جنجوعہ کی لکھی گی کتاب ” کرو سلطنت سے کوہ جو ہد تک ” کی جلد اول اور دوئم کی تقریب روہنمائی گیریژن آفیسرز میس، مال روڈ صدر راولپنڈی میں کی گی،بڑی تعداد میں خاندان جنجوعہ کی اعلیٰ شخصیات کی شرکت،شاندار الفاظ میں راجہ محمد سُدھیر جنجوعہ کو خراج تحسین پیش کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل راجہ محمد سُدھیر جنجوعہ کی کتاب “کُرو سلطنت سے کوہِ جوہد تک” کی شاندار تقریبِ رونمائی راولپنڈی میں منعقد ہوئی تقریب کی صدارت محترم کرنل پرویز مہدی جنجوعہ (داراپور) نے کی جبکہ تقریب کی صدارت محترم کرنل پرویز مہدی جنجوعہ (داراپور) نے کی۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں راجہ جواد علی خان (مکھیالہ)، راجہ عارف زمان مہدی (داراپور)، راجہ عابد محمود خان (موہڑہ راجگان) اور راجہ افتخار اکرم جنجوعہ (منہالہ) شامل تھے۔ مہمانانِ اعزاز میں راجہ عامر اقبال (کرنگل)، راجہ ریاض جنجوعہ (راولپنڈی)، نمبردار راجہ زکاء الرحمن (بجوالہ کلاں) اور راجہ تحسین الحسن جنجوعہ (جھاٹلہ) شریک ہوئے۔ تقریب میں راجہ ندیم احمد جنجوعہ (راولپنڈی)، ایڈووکیٹ عزیز الرحمان جرال (میرپور)، ملک سلیم کوثر جنجوعہ (ڈی جی خان) اور محترمہ عطیہ عروج صاحبہ (راولپنڈی) نے بھی خصوصی شرکت کی، تقریب کا باقاعدہ آغاز راجہ وقاص نواز بھٹی نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا۔ابتدائی کلمات میں راجہ تیمور اکبر جنجوعہ نے مؤلف راجہ محمد سُدھیر جنجوعہ کی علمی، ادبی اور تحقیقی خدمات کا جامع تعارف پیش کیا۔ اس کے بعد راجہ وقاص نواز بھٹی اور راجہ اقرار افضل جنجوعہ (خریدپور، ضلع جہلم) نے اپنے پرمغز خطابات میں مؤلف کو ان کی گراں قدر تحقیقی کاوش پر خراجِ تحسین پیش کی،تقریب کا ایک نہایت جذباتی اور یادگار لمحہ اس وقت آیا جب مؤلف کی بہنوں، کرنل فرزانہ افسر راجہ اور محترمہ شہناز افسر راجہ نے اپنے بھائی کی علمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا،اپنے صدارتی خطاب میں کرنل پرویز مہدی جنجوعہ نے راجہ محمد سُدھیر جنجوعہ کی مسلسل تحقیقی جدوجہد کو سراہا،اختتامی خطاب میں مؤلف راجہ محمد سُدھیر جنجوعہ نے کتاب کی تیاری کے مختلف مراحل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بالخصوص جنجوعہ راجپوت شجرہ، تاریخی تسلسل اور تحقیقی ذرائع پر سیر حاصل گفتگو کی، جسے حاضرین نے بے حد دلچسپی سے سنا،تقریب میں پنجاب کے مختلف علاقوں، خصوصاً جہلم، چکوال، راولپنڈی، گجر خان، کہوٹہ اور آزاد کشمیر سے علمی، سماجی اور معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔شرکائے تقریب میں، راجہ اقرار افضل جنجوعہ اور ابرار جنجوعہ (خریدپور، ضلع جہلم)، راجہ ایوب خان نواب (چک راجہ شادمان خان)، راجہ ہارون مجید جنجوعہ، راجہ زکاء الرحمن اور راجہ لئیق جنجوعہ (بجوالہ کلاں)، راجہ سخاوت جنجوعہ (شیرپور)، راجہ سلیمان جنجوعہ (پنڈ سویکہ)، راجہ اعجاز انور جنجوعہ (تھوہا خالصہ)، راجہ معظم جنجوعہ (مٹور)، راجہ الطاف جنجوعہ، راجہ زاہد انجم جنجوعہ، راجہ مشتاق جنجوعہ (راولپنڈی)، بشیر جنجوعہ (کمشنر ریٹائرڈ)، معروف صحافی کبیر احمد جنجوعہ (کہوٹہ)،راجہ اشتیاق جنجوعہ(نتھوٹ) راجہ شاہد جنجوعہ (گجر خان)، راجہ عمر افراض، راجہ سعدی افراض، راجہ حسان ندیم، راجہ فاطر جنجوعہ (راولپنڈی) سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے معززین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔تقریب خوشگوار، پُروقار اور علمی ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے راجہ محمد سُدھیر جنجوعہ کی اس تاریخی و تحقیقی کاوش کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے اسے جنجوعہ راجپوت تاریخ، تہذیب اور ثقافت کے حوالے سے ایک گراں قدر علمی سرمایہ قرار دیا، جو آنے والی نسلوں کے لیے تحقیق، رہنمائی اور تاریخی شعور کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہوگا۔

Kahuta-Narh Noorabad Road Closed After Landslide as AC Shireen Gul Reviews Relief Operations

کہوٹہ نڑھ نورآباد میں لینڈ سلائیڈنگ سے سڑک بند، اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل کا متاثرہ مقام کا دورہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ، 22جولائی2026)
کہوٹہ میں شدید طوفانی بارش نڑھ نورآباد لینڈ سلائیڈبڑا ہیوی پتھر سڑک کے درمیان آگیا روڈ ٹریفک کے لیے بند،اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم شیریں گل کا نڑھ نورآباد میں لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ مقام کا دورہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم شیریں گل نے نڑھ نورآباد میں لینڈ سلائیڈ اور پتھر گرنے سے متاثرہ مقام کا دورہ کیا اور جاری امدادی و بحالی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہیں متعلقہ حکام نے بریفنگ دی کہ مٹی، درختوں کے تنے اور متعدد پتھر ہٹا دیے گئے ہیں جبکہ بڑے پتھروں کو ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔میڈم شیریں گل نے ہدایت کی کہ سڑک کو جلد از جلد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کیا جائے اور عوام کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جائے۔انتظامیہ کے مطابق نڑھ نورآباد میں خوراک کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے، MNHC فعال ہے، تمام ضروری ادویات دستیاب ہیں اور طبی عملہ ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موجود ہے۔پیدل آمدورفت کے لیے متبادل راستہ کھلا ہے جبکہ ریسکیو 1122 کی گاڑیاں اور عملہ بھی موقع پر موجود ہے۔ بھاری مشینری، ہائی ویز ٹیم اور ضلعی انتظامیہ سڑک کی مکمل بحالی کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button