15 June 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Rs. 5 Million Grant Approved for Restoration of Two Water Filtration Plants

کلر سیداں کے دو فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کیلئے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 15جون 2026) —کلر سیداں شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے قائم دو فلٹریشن پلانٹس کی بحالی اور مرمت کیلئے 50لاکھ روپے کی گرانٹ منظور۔ تعمیر و مرمت اور نئی مشینری کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں سٹی میں گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول اور گورنمنٹ گرلز سکول کے ساتھ قائم صاف پانی کے دونوں فلٹریشن پلانٹس طویل عرصے سے غیر فعال پڑے تھے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا،سابق ممبر بلدیہ عابد زاہدی اور شہریوں کے مطالبے پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے دونوں فلٹریشن پلانٹس کی بحالی،مرمت اور ضروری نئی مشینری کی تنصیب کیلئے 50لاکھ روپے کی گرانٹ فراہم کی۔میونسپل آفیسر آئی اینڈ ایس منظر حسین نے ہیڈماسٹر خالد عباسی اور سابق ممبر بلدیہ عابد زاہدی کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز سکول کے ساتھ قائم فلٹریشن پلانٹ پر جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور متعلقہ ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ ساتھ سکول کے طلبا کیلئے بھی صاف پانی کی فراہمی کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

Kallar Syedan, June 15, 2026 (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi): A grant of Rs. 5 million has been approved for the rehabilitation and repair of two water filtration plants established in Kallar Syedan city to provide clean drinking water to residents. Work on renovation, repair, and the installation of new machinery has formally commenced.

According to details, the two filtration plants located near the Government Boys Secondary School and the Government Girls School had remained non-functional for a considerable period, causing difficulties for local residents in accessing clean drinking water.

Following demands raised by former local council member Abid Zahidi and area residents, MPA Raja Sagheer Ahmed allocated a grant of Rs. 5 million for the restoration, repair, and installation of essential new equipment at both facilities.

Municipal Officer (I&S) Manzar Hussain, accompanied by Headmaster Khalid Abbasi and former council member Abid Zahidi, visited the filtration plant adjacent to the Government Boys Secondary School to inspect the ongoing construction and rehabilitation work.

During the visit, the concerned contractor was directed to ensure effective arrangements for the supply of clean drinking water, not only for the citizens but also for the students of the school, once the project is completed.

شیخ خورشید احمد مسلم لیگ ضیا کی کور کمیٹی کے نائب صدر نامزد، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکباد

Sheikh Khurshid Ahmed Appointed Vice President of Pakistan Muslim League-Zia Core Committee

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 15جون 2026) —مسلم لیگ ضیا کے مرکزی صدر رکن قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق نے انجمن تاجراں کلرسیداں کے صدر شیخ خورشید احمد کو مسلم لیگ ضیا کی کور کمیٹی کا نائب صدر نامزد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ادہر مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین، سابق سٹی نائب ناظم راجہ ظفر محمود،مسعود احمد بھٹی،چوہدری مجید اشرف نے شیخ خورشید احمد سے ملاقات کی اور نئی زمہ داریوں پر مبارکباد دی۔

Mohra Bani Wala’s Muhammad Shakeel and Muhammad Khalil Tie the Knot

موہڑہ بنی والا کے محمد شکیل اور محمد خلیل رشتۂ ازدواج میں منسلک

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 15جون 2026) —موہڑہ بنی والا کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے پاک نیوی کے ریٹائرڈ لفٹیننٹ کمانڈر کے فرزند محمد شکیل اور محمد خلیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی جس میں لفٹیننٹ کمانڈر ظفراقبال،لفٹیننٹ خالد، لیفٹیننٹ سرفراز،انریری لفٹیننٹ رفاقت،سلطان محمود،حافظ سہیل اشرف ملک،راجہ محمد ارشاد،داجہ داؤد اقبال، غلام جیلانی،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،حاجی عبدالحمید و دیگر نے شرکت کی۔

Senior Journalist Sultan Hameed Rahi Completes 50 Years with Nawa-i-Waqt

سینئر صحافی سلطان حمید راہی کے نوائے وقت میں 50 سال مکمل

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 15جون 2026) —شیخوپورہ کے سینئر صحافی سلطان حمید راہی کو روزنامہ نوائے وقت کی نمائندگی کے 50 برس مکمل ہو گئے ان کا شمار ضلع شیخوپورہ کے سینئر صحافیوں میں ہوتا ہے یہ پریس کلب شیخورہ کے صدر بھی رہے نوائے وقت میں گولڈن جوبلی مکمل کرنے پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے ان کی اعلی صحافتی خدمات کے اعتراف میں انہیں خصوصی شیلڈ بھی پیش کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button