DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Ninth-Grade Student Dies After Jackal Attack in Chanam Village

کلر سیداں: گاؤں چنام میں گیدڑ کے کاٹنے سے نہم جماعت کا طالبعلم جاں بحق

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 30، دسمبر، 2025ء) –کلرسیداں کے گاؤں چنام میں گیدڑ کے کاٹنے سے کلاس نہم کا طالبعلم جاں بحق دوسرے گاؤں کا شہری گیدڑ کے حملے میں زخمی ہو گیا مقامی ابادی کے مطابق گیدڑ باؤلا ہے چند ایام گاؤں چنام کے ایک گھر میں سبھی لوگ ایک ساتھ کھانا تناول کررہے ہیں اس دوران گھر کا بیرونی دروازے کھلا تھا اس دوران گیدڑ گھر کے اندر داخل ہو گیا اور اس نے کھانا کھاتے کلاس نہم کے طالب علم عبدالواسع پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا اسے ہسپتال لے جایا گیا ویکسین بھی دی گئی مگر وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا نمازجنازہ پیر کے روز ادا کی گئی چنام سے ملحقہ دوسری ابادی میں بھی ایک شخص کو گیدڑ نے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا یاد رہے کہ گاؤں چنام میں سرکاری جنگل بھی واقع ہے جہاں چند ایام قبل ایک سروے ٹیم نے تیندوا کے قدموں کا بھی سراغ لگایا تھا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com— Ikram-ul-Haq Qureshi | December 30, 2025):
A tragic incident occurred in the village of Chanam, Kallar Syedan, where a ninth-grade student lost his life after being attacked by a jackal, while another resident from a nearby village was injured in a separate attack.

According to residents, the jackal appeared to be rabid. A few days ago, members of a family in Channam were having a meal together when the outer door of the house was left open. During this time, a jackal entered the house and attacked Abdul Wasi, a ninth-grade student, while he was eating.

The injured student was rushed to the hospital and was administered anti-rabies vaccination, but despite medical treatment, he could not survive and later succumbed to his injuries. His funeral prayers were offered on Monday.

In another nearby settlement adjacent to Channam, a jackal attacked and injured another man, spreading fear and panic among local residents.

It is worth noting that a government-owned forest is located near the village Chanam, where a survey team had recently discovered footprints believed to belong to a leopard, raising further concerns about wildlife threats in the area.

کلر سیداں و گردونواح میں آوارہ کتوں کے خاتمے کی مہم تیز

Anti-Stray Dog Campaign Intensifies in Kallar Syedan and Surrounding Areas

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 30، دسمبر، 2025ء) –کلرسیداں و گردونواح میں کتا مار مہم زور وشور سے جاری، تحصیل انتظامیہ کی ہدایت پر تمام یوسیز کے سیکرٹری اور پٹواریاں کو روزانہ کی بنیاد پر آوارہ گھومتے کتوں کو گوشت میں زہر ملا کر مارنے کا ٹاسک دیا گیا جس کی وجہ سے ہر یوسی میں روزانہ کی بنیاد پر آوارہ کتوں کو مارنے کا عمل جاری ہے یوسی کے سیکرٹریز اپنے ڈیوٹی اوقات میں اور پٹواری سہ پہر سے رات تک مختلف دیہات میں آوارہ کتوں کو تلاش کرکے مار رہے ہیں اور اس سارے عمل کی تصاویر اور ویڈیو بھی اپلوڈ کرکے افسران کو بھیجی جا رہی ہیں اس سارے عمل کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں شبانہ نذیر کر رہی ہیں

Double Standards in Loudspeaker Ban Highlighted in Kallar Syedan

کلر سیداں میں لاؤڈ اسپیکر قانون پر دوہرا معیار بے نقاب

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 30، دسمبر، 2025ء) –پنجاب حکومت نے مساجد میں آذان اور نماز کے سوا اس کے استعمال پر سخت پابندی عائد کر رکھی ہے کئی مقامات پر ائمہ کرام کو اس کے دیگر استعمال مقدمات کا سامنا ہے مگر تمام گلی محلوں چوک چوراہوں اور شاہراؤں سے گزرتی سبزی فروٹ کی گاڑیوں میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال انتہائی بے ہودگی سے ہو رھا یے دور دراز سے بھی آواز کانوں کو متاثر کرتی ہے دوسری جانب بھکاری بھی لاؤڈ اسپیکر کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں صرف مساجد میں اعلان کرنے پر تو مقدمہ درج کردیا جاتا یے مگر سوزوکیوں اور بھکاریوں کے لاؤڈ اسپیکر بند کیئے جا رہے ہیں نہ ان کے خلاف قانون حرکت میں آتا ہے اس قانون کے تحت سارا نزلہ ائمہ کرام پر گر رھا یے اور حکومتی اعلان سے دوہرا معیار کھل کر سامنے آ رھا یے شہریوں نے سبزی فروٹ کی گاڑیوں اور بھکاریوں کی ریڑھیوں پر نصب لاؤڈ اسپیکر فوری اتارنے اور ان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

NADRA Mobile Registration Van to Visit Kanhua Bank Chowk on December 31

نادرا کی موبائل گاڑی 31 دسمبر کو بنک چوک کنوھا میں موجود ہوگی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 30، دسمبر، 2025ء) –نادرا کی گاڑی 31 دسمبر کی صبح آٹھ بجے بنک چوک کنوھا میں مسلم لیگ ن کے رہنما چوھدری شاہد گجر کے کاروباری مرکز پر موجود ہو گی جن احباب نے شناختی بنوانے ہیں تجدید کروانی ہے بے فارم بنوانا یے وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں

Raja Usama Sarwar to Visit Smot Today

راجہ اسامہ سرور کا آج سموٹ کا دورہ

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 30، دسمبر، 2025ء) –وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور آج بروز منگل سموٹ کا دورہِ کریں گے وہ مسلم لیگ ن یوسی سموٹ کے صدر چوھدری محمد طارق کی رہائشگاہ پر بھی جائیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button