DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Madassar Nazir Wins Pakistan Markazi Muslim League PP-7 Intra-Party Election
پاکستان مرکزی مسلم لیگ پی پی 7 کہوٹہ کے انٹرا پارٹی الیکشن، مدثر نذیر صدر منتخب

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30دسمبر2025)
پاکستان مرکزی مسلم لیگ حلقہ PP-7 تحصیل کہوٹہ کے انٹرا پارٹی الیکشن، مدثر نزیر 953 ووٹ لے کر کامیاب، مد مقابل اسماعیل امجد943 ووٹ کے ساتھ (دوسری پوزیشن)جبکہ امتیاز حسین قریشی741 ووٹ کے ساتھ (تیسری پوزیشن)حاصل کی، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے حلقہ پی پی 7 کہوٹہ میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ (PP-7) کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری ملک گل صنوبر کی زیر نگرانی دوسرا انٹرا پارٹی الیکشن کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں 5 امیدواروں نے حصہ لیا۔ امیدواروں میں مدثر نزیر، مختار احمد قریشی، امتیاز حسین قریشی، اسماعیل امجد، اور راشد جاوید شامل تھے۔کہوٹہ سٹی میں متعدد پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے جن میں دو کو حساس قرار دیا گیا۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہو کر شام 4 بجے تک پرامن ماحول میں جاری رہی۔ اس دوران مرکزی مسلم لیگ کی انسپکشن ٹیموں نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور شفاف اور منظم الیکشن پر ڈیوٹی پر مامور عملے کو سراہا۔پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کے مطابق نتائج درج ذیل ہیں مدثر نزیر 953 ووٹ (پہلی پوزیشن) اسماعیل امجد943 ووٹ (دوسری پوزیشن) امتیاز حسین قریشی741 ووٹ (تیسری پوزیشن) راشد جاوید 390 ووٹ مختار قریشی 340 ووٹ حاصل کیے اس طرح مدثر نزیر کو 953 ووٹ حاصل ہونے پر صدر منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں، پارٹی کارکنوں اور عوامی حلقوں نے کامیاب امیدوار کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ (PP-7) کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری ملک گل صنوبر کی زیر نگرانی یہ دوسرا انٹرا پارٹی کا الیکشن منعقد کیا گیاپاکستان مرکزی مسلم لیگ پی پی 7 کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری ملک گل صنوبر کا کہنا تھا کہ تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کے بعد ایم سی کہوٹہ اور بہت جلد تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مواڑہ میں بھی پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا انٹرا پارٹی الیکشن منعقد کیا جائے گا۔

Matoor (Pothwar.com — Kabir Ahmed Janjua | December 30, 2025):
The Pakistan Markazi Muslim League (PMML) successfully conducted its second intra-party election in constituency PP-7, Kahuta Tehsil. Madassar Nazir emerged victorious by securing 953 votes, while Ismail Amjad stood second with 943 votes. Imtiaz Hussain Qureshi secured the third position with 741 votes.
The election was held under the supervision of PP-7 Kahuta General Secretary Malik Gul Sanobar. A total of five candidates contested the election, including Madassar Nazir, Mukhtar Ahmed Qureshi, Imtiaz Hussain Qureshi, Ismail Amjad, and Rashid Javed.
Multiple polling stations were established across Kahuta city, two of which were declared sensitive. Polling began at 8:00 am and continued peacefully until 4:00 pm. During the process, inspection teams from the Pakistan Markazi Muslim League visited various polling stations and appreciated the staff for ensuring a transparent and well-organised election.
According to the final vote count, Madassar Nazir secured first position with 953 votes, followed by Ismail Amjad with 943 votes, Imtiaz Hussain Qureshi with 741 votes, Rashid Javed with 390 votes, and Mukhtar Qureshi with 340 votes. As a result, Madassar Nazir was elected President of PP-7 Kahuta.
Party leaders, workers, and members of the public warmly congratulated the successful candidate and expressed full confidence in his leadership.
Speaking on the occasion, General Secretary Malik Gul Sanobar stated that after Union Council Hothla and Municipal Committee Kahuta, intra-party elections would soon be held in Union Council Mowara of Tehsil Kahuta as part of the party’s organisational expansion.
حضرت خواجہ محبوب الٰہی کی بھون اعوان آمد، مرحوم ملک رضوان کے اہلِ خانہ سے تعزیت
Khwaja Mehboob Elahi Visits Bhoon Awan to Condole the Death of Malik Rizwan

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30دسمبر2025)
حضور خواجہ خواجگان محبوب المشائخ الحاج حضرت خواجہ محبوب الہی مدظلہ العالی سجادہ نشین دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ موہرویہ وادی عزیز شریف چنیوٹ کی بھون اعوان آمد مرحوم ملک رضوان الیاس کے گھر آمد لواحقین سے تعزیت کا اظہار فاتحہ خوانی کی قبر پر بھی دعا کی پھول بھی چڑھائے، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں بھون اعوان میں گذشتہ روز قبل نمبردار ملک فدا کے جوانسالہ بھتیجا اور ملک الیاس کا جوانسالہ بیٹا ملک رضوان فوت ہو گیا تھا گذشتہ روز معروف روحانی و مذہبی شخصیت حضور خواجہ خواجگان محبوب المشائخ الحاج حضرت خواجہ محبوب الہی مدظلہ العالی سجادہ نشین دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ موہرویہ وادی عزیز شریف چنیوٹ نے بھون اعوان آ کر مر حوم ملک رضوان کی رہائش گاہ پر گے ان کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی اس قبل وہ مرحوم کی قبر پر بھی وہاں پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی بعد ازاں وہ اپنے منظور نظر مرید خاص علاقے کی معروف مذہبی و سماجی شخصیت ملک حبیب الرحمن معصومی کی رہائش گاہ پر گے جہاں تمام افراد کے لیے پرتکلف ریفریشمنٹ کا اہتمام تھااس موقع پر بڑھی تعداد میں مریدین موجود تھے۔
Walima Ceremony of Affan Munir Malik Held in Kahuta with Grand Participation
عفان منیر ملک ایڈووکیٹ کی دعوتِ ولیمہ، معزز شخصیات کی بھرپور شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30دسمبر2025)
صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ تحصیل کہوٹہ، معروف سیاسی و سماجی رہنما وسوشل شخصیت حاجی ملک منیر اعوان کے صاحبزادے عفان منیر ملک ایڈووکیٹ کی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوشی میں منعقدہ دعوتِ ولیمہ کی پُروقار تقریب مقامی شادی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات، وکلاء، صحافی برادری، معززین علاقہ، دوست احباب اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں شریک معزز مہمانوں نے نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے خوشگوار ازدواجی زندگی، صحت، کامیابی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر علاقائی سیاست، سماجی خدمات اور فلاحی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔مہمانوں کا کہنا تھا کہ حاجی ملک منیر اعوان پوٹھوہار ریجن میں سماجی خدمت، فلاحی کاموں اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں، جبکہ ان کے صاحبزادے عفان منیر ملک ایڈووکیٹ نوجوان وکلاء میں ایک باصلاحیت اور متحرک شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں، جن سے عوامی اور قانونی خدمات کے حوالے سے مثبت توقعات وابستہ ہیں۔دعوتِ ولیمہ میں شرکاء کے لیے پرتکلف کھانوں کا اہتمام کیا گیا تھا، جبکہ مہمانوں کی تواضع اور انتظامات کو بھرپور سراہا گیا۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور شرکاء نے میزبان خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آخر میں حاجی ملک منیر اعوان اور ان کے اہلِ خانہ نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
Sunat Aqiqah Ceremony of Kamran Kiani’s Nephews Held in Mator
کامران کیانی کے بھتیجوں کی سنتِ عقیقہ کی تقریب، ایم پی اے راجہ صغیر احمد سمیت معزز شخصیات کی شرکت




