DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Entry of Vehicles Without M-Tag Banned in Islamabad from January 1

روات: یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا داخلہ ممنوع

روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 29، دسمبر، 2025ء)—یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کےخلاف کارروائیاں کی جائیں گی، ایم ٹیگ کے لیے مختلف مقامات پر 16پوائنٹس قائم ہیں۔ ڈی سی اسلام آباد کے مطابق 14 نومبر سے اب تک تقریباً ایک لاکھ گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں۔

Rawat (Pothwar.com — Ikram Haq Qureshi | December 29, 2025):
Starting January 1, vehicles without an M-Tag will be prohibited from entering Islamabad. According to Deputy Commissioner Islamabad Irfan Memon, actions will be taken against vehicles lacking an M-Tag under the orders of Interior Minister Mohsin Naqvi.

For the issuance of M-Tags, 16 points have been established at various locations. Since November 14, nearly 100,000 vehicles have already been issued M-Tags, the Deputy Commissioner added.

روات: وزیراعظم شہباز شریف کا محترمہ بینظیر بھٹو کی یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت

Rawat: Prime Minister Shahbaz Sharif Pays Tribute to Shaheed Benazir Bhutto on Her Martyrdom Day

روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 29، دسمبر، 2025ء)—وزیراعظم محمد شہباز شریف کا محترمہ بینظیر بھٹو کے یومِ شہادت کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ”آج ہم پاکستان کی عظیم بیٹی، سابق وزیرِاعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی منا رہے ہیں۔ محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت، عوامی حقوق اور وفاقِ پاکستان کے استحکام کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔ محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت میں رواداری اور ہم آہنگی جیسی مثبت اقدار کی حوصلہ افزائی کی۔ ملک و قوم کے لیے محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی میراث میں جذبہ حب الوطنی نمایاں ہے۔ اللہ تعالیٰ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ اور چاہنے والوں کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔”

Rawat: Major Conference Announced in Faisalabad to Honor Allama Ziaul Rahman Farooqi’s Services

روات: علامہ ضیاالرحمان فاروقیؒ کی خدمات پر خراجِ تحسین کے لیے فیصل آباد میں بڑی کانفرنس کا اعلان

روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 29، دسمبر، 2025ء)—سنی علماء کونسل پاکستان کی جانب سے 9 جنوری بروز جمعہ کو مورخِ اسلام علامہ ضیاالرحمان فاروقیؒ کی دینی، ملی اور سیاسی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے فیصل آباد کے الفتح گراؤنڈ، سلیمی چوک میں ایک بڑی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق اس کانفرنس میں ملک بھر سے سنی علماء کونسل کے مرکزی قائدین کے علاوہ وکلا، پروفیسرز، تاجر برادری، مختلف سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنما اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات شرکت کریں گی۔ کانفرنس کا مقصد علامہ ضیاالرحمان فاروقیؒ کی فکری جدوجہد، علمی خدمات اور ملی کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ منتظمین کے مطابق یہ کانفرنس ایک اہم علمی و فکری اجتماع ثابت ہوگی جس میں قومی و ملی امور پر بھی اظہارِ خیال کیا جائے گا،

Show More

Related Articles

Back to top button