DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Concerns Raised Over Alleged Harassment of TLP Supporters Under Anti-Terror Laws
تحریکِ لبیک پاکستان سے وابستہ کارکنان کے خلاف دہشت گردی قوانین کے استعمال پر تحفظات

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 27، دسمبر، 2025ء)—تحریک لبیک پاکستان سے محض سیاسی اور دینی وابستگی رکھنے والے کارکنان کو دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث کرنے اور فورتھ شیڈول میں نام شامل کرنے کی پالیسی پر سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جو کسی بھی قسم کی پرتشدد، غیر قانونی یا تخریبی سرگرمی میں ملوث نہیں رہے، انہیں محض وابستگی کی بنیاد پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ جیسے سخت قوانین کے تحت ہراساں کرنا انسانی حقوق، آئینی تقاضوں، شرعی اصولوں اور قانون کی روح کے منافی ہےـزرائع کے مطابق اس صورتحال پر صدر پاکستان آصف علی زرداری ،چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز ،چیف سیکرٹری پنجاب ،وزریر قانون، سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے، تاکہ اس پالیسی کا ازسرِنو جائزہ لیا جا سکے اور بے گناہ شہریوں کو بلاجواز مجرمانہ قوانین کے دائرے میں لانے کا سلسلہ روکا جا سکے۔متاثرہ شہریوں اور سماجی حلقوں کا مؤقف ہے کہ طاقت کے بل بوتے پر افراد کو دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد کرنا اور فورتھ شیڈول میں شامل کرنا نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے معاشرے میں خوف، عدم تحفظ اور ریاستی اداروں پر عدم اعتماد بھی جنم لیتا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | December 27, 2025):
Serious concerns have been raised by civic and social circles over the policy of implicating individuals with political or religious affiliation to Tehreek-e-Labbaik Pakistan (TLP) in terrorism-related cases and placing their names on the Fourth Schedule, despite no proven involvement in violent, illegal, or subversive activities.
According to local sources, citizens argue that subjecting non-violent individuals to stringent laws such as the Anti-Terrorism Act solely on the basis of ideological or political association is contrary to human rights, constitutional guarantees, Islamic principles, and the true spirit of the law.
Appeals have reportedly been made to the President of Pakistan, Asif Ali Zardari, the Chief Justice of Pakistan, Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif, the Punjab Chief Minister Maryam Nawaz, the Chief Secretary of Punjab, the Law Minister, and the Secretary of the Home Department to take notice of the matter. The appeal urges authorities to review the policy and prevent innocent citizens from being unjustly drawn into the ambit of criminal and anti-terror legislation.
Affected individuals and members of civil society maintain that forcibly nominating people in terrorism cases and placing them on the Fourth Schedule amounts to a violation of fundamental human rights. They warn that such practices foster fear, insecurity, and a growing sense of mistrust toward state institutions within society.
کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے 36 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کر لیے
36 Candidates Pick Nomination Papers for Kallar Syedan Bar Association Elections
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 27، دسمبر، 2025ء)—کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیئے کل 96 ممبران میں سے 36 ممبران نے مختلف عہدوں کے لیئے کاغزات نامزدگی حاصل کر لیئے بعض نے دو دو اور کئی دوسروں نے تین تین عہدوں کے لیئے کاغزات نامزدگی حاصل کیئے ہیں۔
Raja Muhammad Zafar-ul-Haq Recovering After Successful Leg Surgery
راجہ محمد ظفرالحق کی ٹانگ کا کامیاب آپریشن، طبیعت بہتر، گھر منتقل

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 27، دسمبر، 2025ء)—موتمر عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری،مسلم لیگ ن کے چیئرمین سابق سینیٹر اور ملک کے معروف سینئر سیاستدان راجہ محمد ظفرالحق اپنی رہائشگاہ پر گرنے سے ان کی ٹانگ فریکچر ہو گئی تھی انہیں اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی ٹانگ کا کامیاب آپریشن ہوا، انہیں اب گھر منتقل کردیا گیا اور ان کی طبیعت بہتر ہے۔
SP Sadar Division Anum Sher Visits Kallar Syedan Police Station, Reviews Crime Cases and Law & Order Situation
ایس پی صدر ڈویژن انعم شیر کا تھانہ کلر سیداں کا دورہ، کرائم میٹنگ میں مقدمات اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 27، دسمبر، 2025ء)—ایس پی صدر ڈویژن انعم شیر نے جمعرات کے روز تھانہ کلر سیداں کا تفصیلی دورہ کیا انہوں نے کرائم میٹنگ کی صدارت بھی کی جس میں مختلف نوعیت کے زیرِ تفتیش مقدمات،ان کی پیش رفت اور مجموعی امن و امان کی صورتحال کا جامع جائزہ لیا گیا۔ایس پی صدر نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ، شفافیت اور بروقت مکمل کی جائے تاکہ سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کی گرفتاری میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور اس ضمن میں کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے تھانے کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور جرائم کے خاتمے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کرے۔ ایس پی صدر نے تھانے میں صفائی ستھرائی، ریکارڈ کی ترتیب اور عوامی سہولیات کا بھی معائنہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں انسپکٹر راجہ عاقب رزاق نے ایس پی صدر کو تھانے کے امور، جرائم کی صورتحال اور پولیس اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
Two Traffic Accidents in Kallar Syedan: Elderly Man Killed, Woman Among Three Injured
کلر سیداں میں ٹریفک کے دو حادثات، معمر شخص جاں بحق، خاتون سمیت تین افراد زخمی
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 27، دسمبر، 2025ء)— ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک معمر شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک کا پہلا حادثہ کلر سیداں منگلورہ روڈ پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر سوار 70 سالہ محبوب الرحمان مختلف سمیت سے آنے والے موٹر سائیکل کیساتھ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ٹریفک کے دوسرے حادثے میں چالیس سالہ فیصل اور 22 سالہ لڑکی شدید زخمی ہو گئے ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتی ہی ٹریفک وارڈنز ہارون نثار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کیا۔
Kallar Syedan Court Confirms Interim Bail of Accused in Murder Case After Compromise
کلر سیداں: قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی توثیق، راضی نامہ طے پا گیا
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 27، دسمبر، 2025ء)—ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلرسیداں جہانگیر علی گوندل نے فریقین کے مابین راضی نامے کی بنیاد پر قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان ارشد محمود،عامر محمود اور طاہر محمود کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کر دی ہےملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے اکتوبر 2025 میں 20 نامعلوم افراد کے ہمراہ ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار کر کے محمد دلاور نامی معمر شخص سکنہ نئی آبادی چوآ خالصہ کو زخمی کر دیا تھا جو بعد ازاں ہسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کےلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں کی عدالت میں عبوری ضمانتوں کی درخواست دائر کر رکھی تھی کہ اسی دوران مدعی اور ملزمان کے درمیان راضی نامہ ہو گیا۔
PM Shehbaz Sharif Appoints Raja Usama Sarwar as Parliamentary Secretary for the Defence Division
وزیراعظم شہباز شریف نے راجہ اسامہ سرور کو پارلیمانی سیکرٹری برائے ڈیفینس ڈویژن مقرر کر دیا

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 27، دسمبر، 2025ء)—وزیراعظم میاں شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور کو پارلیمانی سیکرٹری برائے ڈیفینس ڈویژن مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا ادہر مسلم لیگ ن کلرسیداں کے رہنماؤں شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،چوہدری اخلاق حسین،چوہدری زین العابدین عباس،شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم خان،صوبیدار غلام ربانی، شاہد جمیل عباسی، چوہدری شاہد گجر،داجہ عاصم صدیق و دیگر نے نئی زمہ داریوں پر راجہ اسامہ سرور کو مبارکباد دی ہے
وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ اور کلرسیداں سے رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور کو وفاقی پارلیمانی سیکٹری براۓ ڈیفنس کی زمہ داری ملنے پر مسلم لیگ ن کلرسیداں کے رہنماسابق امیدوار ایم پی اے راجہ ندیم احمد نے شیخ سلیمان شمسی کے ہمراہ راجہ اسامہ سرور سے ملاقات کی اور نئی زمہ داریوں پر پھول پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
PTI Kallar Syedan Leader’s Brother Passes Away in Leeds After Prolonged Illness
پی ٹی آئی کلرسیداں کے رہنما عاقب علی کے بھائی غضنفر علی انتقال کر گئے۔




