DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: Father Shoots Dead Daughter and Her Alleged Friend, Wife Injured

گوجر خان: باپ کی فائرنگ سے بیٹی اور اس کا مبینہ دوست جاں بحق، بیوی زخمی

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام — 27 دسمبر 2025): گوجر خان کے علاقے تکیہ بابا رحیم شاہ میں غیرت کے نام پر قتل کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک باپ نے فائرنگ کر کے اپنی بیٹی اور اس کے مبینہ دوست کو قتل کر دیا، جبکہ فائرنگ کے دوران اس کی بیوی زخمی ہو گئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنی بیٹی، جس کی شناخت مسماۃ ش۔ز، اور اس کے مبینہ دوست رحمان اللہ پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے دوران ملزم کی اہلیہ سائرہ نوید بھی زخمی ہو گئیں، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی انویسٹیگیشن ناصر علی خان، اے ایس پی سید دانیال حسن اور ایس ایچ او مرزا طیب بیگ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور ابتدائی تفتیش کا آغاز کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والا لڑکا اور لڑکی گوجر خان کے ایک نجی ہسپتال میں اکٹھے کام کرتے تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم ان کے تعلقات سے ناخوش تھا، جس کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

پولیس نے دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واقعے کے محرکات اور دیگر پہلوؤں کی مزید تفتیش جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Gujar Khan (Pothwar.com — December 27, 2025): A tragic incident of alleged honor killing was reported from the area of Takiya Baba Rahim Shah in Gujar Khan, where a father opened fire, killing his daughter and her alleged friend, while his wife was injured during the shooting.

According to police sources, the accused fired multiple shots at his daughter, identified as Ms. Sh Z, and her alleged friend Rehmanullah, resulting in their deaths on the spot. During the firing, the accused’s wife, Saira Naveed, sustained injuries and was immediately shifted to a nearby hospital for medical treatment. Her condition is reported to be stable.

Upon receiving information about the incident, SSP Investigation Nasir Ali Khan, ASP Syed Daniyal Hassan, and SHO Mirza Tayyab Baig reached the crime scene along with a police team. The area was cordoned off, and evidence was collected as part of the initial investigation.

Police officials stated that the deceased young man and woman were colleagues and worked together at a private hospital in Gujar Khan. Preliminary information suggests that the accused was unhappy with their relationship, which reportedly led to the fatal confrontation.

The bodies of the deceased were shifted to the hospital for post-mortem examination, while police have registered a case and launched a search operation to arrest the accused. Further investigation is underway to determine the exact circumstances and motives behind the incident.

Authorities have assured that strict legal action will be taken against those responsible, and no one will be allowed to take the law into their own hands.

بالیاں نوچنے والا ملزم اپنے ہی پسٹل کی فائرنگ سے زخمی، پولیس نے گرفتار کر لیا

Matoa; Snatching Suspect Injured by His Own Pistol, Arrested by Police

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام — 26 دسمبر 2025):گزشتہ روز ضعیف العمر خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ملزم اپنے ہی پسٹل کا فائر لگنے سے زخمی ہو گیا، جسے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق 22 دسمبر کو مطوعہ کی رہائشی ایک بزرگ خاتون مطوعہ پل کے قریب گاڑی کے انتظار میں کھڑی تھیں کہ اس دوران ایک نوجوان موٹر سائیکل پر آیا اور “دادی” کہہ کر انہیں لفٹ دینے کی پیشکش کی۔ خاتون کے مطابق وہ اس کی باتوں میں آ کر موٹر سائیکل پر بیٹھ گئیں۔ جب موٹر سائیکل ڈھوک پھلی کے قریب پہنچا تو ملزم نے خاتون کو اتار لیا اور باتوں میں الجھا کر ان کے دونوں کانوں سے بالیاں نوچ لیں، جبکہ پرس بھی چھین لیا جس میں 25 ہزار روپے موجود تھے۔ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع اے ایس پی سرکل گوجر خان سید دانیال حسن کو دی گئی، جنہوں نے ایس ایچ او طیب ظہیر بیگ کو ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت جاری کی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ رات ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے پسٹل سے فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم اسی دوران اس کا اپنا ہی فائر اس کے ہاتھ پر لگ گیا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔

پولیس نے زخمی حالت میں ملزم کو گرفتار کر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

شہریوں نے پولیس کے بروقت اور تیز ترین ایکشن کو سراہتے ہوئے اے ایس پی سرکل گوجر خان سید دانیال حسن کی کارکردگی کی تعریف کی، جنہوں نے ملزم کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دے کر واردات میں ملوث ملزم کو جلد قانون کی گرفت میں لے لیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button