DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Interest-Free Livestock Loan Scheme to Boost Meat Production
مویشیوں کے لیے بلاسود قرضہ اسکیم، گوشت کی پیداوار بڑھانے کا عزم

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 24، دسمبر، 2025ء) –محکمہ لائیو اسٹاک کلرسیداں کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر خرم ارشاد نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کسانوں کے لیئے مفید پروگرام شروع کیئے ہیں کسان اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسانوں کے ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں مسلم لیگ ن کے رہنما چوھدری شاہد گجر نے بھی شرکت کی۔
ڈاکٹر خرم ارشاد نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے اس سے قبل کسانوں کو بیج اور کھاد کے لیئے امدادی رقوم مہیا کی تھیں اس بار انہوں نے مویشیوں کے لیئے بھی جدید بنیادوں پر نئی اسکیم متعارف گرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مقصد ملک میں گوشت کی پیداوار میں فوری اضافہ ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بیف اور مٹن کی پیداوار میں اضافے کے لیئے مختلف تجاویز دی ہیں سی ایم پنجاب لائیو اسٹاک فیز 2 میں کسانوں کو مویشیوں کی خریداری اور خوراک کے لیئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے چھوٹے بچھڑوں کے لیئے فی جانور بیس ہزار روپے اور ستائیس ہزار روپے فی جانور بلاسود قرضے دینے کی تجویز دی ہے جبکہ مٹن کے لیئے پانچ سے پچاس دنبوں کے لیئے تیرہ ہزار پانچ سو اور مادہ بکری کے لیئے پانچ ہزار فی جانور دیئے جائیں گے
چوہدری شاہد گجر نے مویشیوں کے لیئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے تجویز دی کہ بلاسود قرضوں کی رقوم میں مناسب اضافہ کیا جائے اسی طرح رقوم کی واپسی کے لیئے بھی وقت ذیادہ دیا جائے تاکہ کسان مویشی پال کر انہیں مناسب وقت پر فروخت بھی کرسکیں۔




