DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Assistant Commissioner Launches Crackdown Against Encroachments and Profiteering
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر نے تجاوزات اور ناجائز منافع خوری کے خلاف بھرپور کارروائی

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر، 23 دسمبر 2025) —اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر نے تجاوزات اور ناجائز منافع خوری کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے تاجروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنا سامان دکان کے شٹر کی حدود کے اندر رکھیں اور کسی صورت تجاوزات نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے نہ صرف چالان اور بھاری جرمانے کیے جائیں گے بلکہ جیل بھیجنے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی قسم کی سفارش یا دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔
اس موقع پر چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ، ایم او آر میونسپل کمیٹی انسپکٹر راجہ عامر اشتیاق، ملک زین، محمد طفیل، محمد شکیل اور دیگر عملہ ہمراہ موجود تھا۔ کارروائی قدیر بازار، مین بازار، مچھلی چوک، پنجاڑ روڈ، تھانہ روڈ، چھنی روڈ اور شہر کے دیگر علاقوں میں کی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق معیاری اور صاف ستھری اشیاء فروخت کی جائیں۔ دکان کے شٹر سے باہر رکھا گیا تجاوز شدہ سامان ضبط کیا جائے گا، جبکہ سنگین خلاف ورزی پر دکان سیل کرنے کے ساتھ بھاری جرمانہ اور تھانے میں بند کیا جائے گا۔
Kahuta (pothwar.com — Imran Zamir | December 23, 2025):
Assistant Commissioner Kahuta, Ayusha Zafar, carried out a strict operation against encroachments and illegal profiteering in the city. She warned traders to keep their merchandise strictly within the limits of their shop shutters and refrain from any kind of encroachment.
She stated that shopkeepers found violating the rules would not only be challaned and fined heavily but could also face imprisonment. She made it clear that no recommendation or pressure would be entertained under any circumstances.
During the operation, Chief Municipal Officer Kahuta, MOR Municipal Committee Inspector Raja Aamir Ishtiaq, Malik Zain, Muhammad Tufail, Muhammad Shakeel, and other staff members were present. The operation covered Qadeer Bazaar, Main Bazaar, Machhli Chowk, Panjar Road, Thana Road, Chhani Road, and other parts of the city.
The Assistant Commissioner further emphasized that shopkeepers must display rate lists and sell quality, hygienic items as per official rates. Encroached goods placed outside shop shutters would be confiscated. In case of serious violations, shops would be sealed, heavy fines imposed, and violators could be sent to the police station.
کہوٹہ: انجمن تاجران کے وفد کی ڈی ایس پی وقار عظیم سے ملاقات، تاجر پر ڈکیتی کی واردات پر شدید احتجاج
Kahuta Traders Meet DSP Waqar Azim, Protest Robbery Attempt on Local Trader
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 23 دسمبر 2025) — صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم کی زیر قیادت تاجروں کے ایک وفد نے ڈی ایس پی کہوٹہ وقار عظیم سے ملاقات کی اور مقامی تاجر ملک رضوان کے ساتھ پیش آنے والی ڈکیتی کی واردات پر شدید احتجاج کیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی وقار عظیم نے تاجروں کو آگاہ کیا کہ ایس ایچ او کہوٹہ عامر خان اور کہوٹہ پولیس نے واردات کے فوری بعد دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں، لکڑی چوروں اور دیگر سماج دشمن عناصر کی نشاندہی میں عوام پولیس سے تعاون کریں، ان کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران حاجی ملک عبدالرؤف، سینیئر نائب صدر ملک منیر اعوان، عمران گل کیانی، راجہ اخلاق، راجہ شاہد اجمل، ایم زرین اعوان، محمد ظہور، راجہ کلیم اللہ، ملک شوکت مہان، تاجر ملک لقمان اور عمران ضمیر سمیت دیگر نے شرکت کی۔
تاجروں نے بتایا کہ گزشتہ رات ملک رضوان کے ساتھ ڈکیتی کی ناکام کوشش کی گئی جس میں وہ زخمی ہوئے، جس کے باعث تاجر برادری خوف و ہراس کا شکار ہے۔ اس موقع پر کہوٹہ میں منشیات فروشی، لکڑی چوری، تعلیمی اداروں کے باہر آوارہ نوجوانوں اور بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ڈی ایس پی وقار عظیم نے تاجروں کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ گرفتار ڈاکوؤں کے دیگر ساتھیوں کو بھی ٹریس کیا جا رہا ہے اور جلد انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انجمن تاجران کے عہدیداران نے پولیس کے بروقت اقدام اور تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ باقی ملزمان کی بھی جلد گرفتاری عمل میں آئے گی۔ ملاقات کے دوران کہوٹہ میں امن و امان کی صورتحال پر بھی خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Chaudhry Zahid Rasheed Returns Home After Performing Umrah, Warmly Welcomed by Friends and Community
مٹور: چوہدری زاہد رشید ممیال عمرہ کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، دوستوں اور سیاسی وسماجی رہنماؤں کی جانب سے پرتپاک استقبال




