DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Door-to-Door Punjab Socio-Economic Registry Survey Nears Completion

کلر سیداں میں پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کا گھر گھر سروے آخری مراحل میں داخل

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 22، دسمبر، 2025ء) –پنجاب حکومت کی ہدایت پر پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری (PSER) کے تحت تحصیل کلر سیداں میں گھر گھر سوشیو اکنامک سروے آخری مراحل میں داخل ہو گیا اس سروے کا بنیادی مقصد شہری اور دیہی علاقوں میں رہائش پذیر خاندانوں کے معاشی، سماجی اور رہائشی حالات کا مستند اور جامع ڈیٹا مرتب کرنا ہے تاکہ حقیقی مستحقین کی درست نشاندہی ممکن بنائی جا سکے۔تحصیل کلرسیداں کے سپروائذر عبدالرحمان کی نگرانی میں 78 تعلیم یافتہ نوجوان اس کام پر مامور ہیں جن میں چوبیس نوجواں پرائیویٹ اور 54 اساتذہ کرام و دیگر شامل ہیں یہ ٹیمیں گھر گھر جا کر معلومات جمع کر رہی ہیں لوگوں کی رجسٹریشن کر رہی ہیں یہ پاکستان کی تاریخ سے سب سے بڑا ماڈرن ڈیٹا بیس تیار ہو رھا یے جس سے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں حکومت کو پالیسیاں بنانے میں بڑی مدد ملے گی حکومت پنجاب پنجاب کے ہر شہری نوجوانوں اور معمر افراد کے لیئے سودمند سہولیات مہیا کرے گی جس سے مستقبل میں حکومتی پالیسی سازی اور فلاحی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔تحصیل انتظامیہ کے مطابق اس ڈیٹا کی مدد سے احساس پروگرام، ہیلتھ کارڈ، تعلیمی وظائف،راشن اسکیموں اور دیگر سماجی تحفظ کے منصوبوں کو مزید مؤثر، شفاف اور ہدفی بنایا جا سکے گا۔ سروے کے نتیجے میں مستحق اور نادار خاندانوں کو براہِ راست حکومتی ریلیف فراہم کرنا ممکن ہو گا، جس سے نہ صرف غربت میں کمی آئے گی بلکہ وسائل کی منصفانہ تقسیم بھی یقینی بنائی جا سکے گی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماضی میں درست اور مستند ڈیٹا کی عدم دستیابی کے باعث کئی حقدار افراد حکومتی سہولیات سے محروم رہ جب اتے تھے، تاہم ہی ایس ای آر سروے کے بعد یہ خلا بڑی حد تک پُر ہو جائے گا ذرائع کے مطابق یہ سروے اکتیس دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com— Ikram-ul-Haq Qureshi | December 22, 2025)
On the directives of the Punjab Government, the door-to-door socio-economic survey being conducted under the Punjab Socio-Economic Registry (PSER) in Tehsil Kallar Syedan has entered its final stages. The primary objective of this survey is to compile authentic and comprehensive data on the economic, social, and housing conditions of families living in both urban and rural areas, enabling accurate identification of deserving beneficiaries.

Under the supervision of Tehsil Supervisor Abdul Rehman, a team of 78 educated youths has been deployed for this task. The team includes 24 private individuals and 54 teachers and other staff members. These teams are visiting households to collect information and register residents. The initiative aims to establish Pakistan’s largest modern database, which will significantly assist the government in policy formulation during emergencies and for long-term planning.

According to officials, the Punjab Government will utilize this data to provide beneficial facilities for all citizens, including youth and senior citizens. The collected information will play a vital role in future policymaking and welfare planning. Tehsil administration stated that the data will help make programs such as the Ehsaas Program, Health Card, educational scholarships, ration schemes, and other social protection initiatives more effective, transparent, and targeted.

As a result of the survey, direct government relief to deserving and underprivileged families will become possible, leading not only to poverty reduction but also to fair distribution of resources. The administration further noted that in the past, many eligible individuals were deprived of government facilities due to the lack of accurate and reliable data; however, this gap will largely be addressed after the completion of the PSER survey. Sources confirmed that the survey is expected to be completed by December 31, 2025.

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ اشفاق سرور کا کلر سیداں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولیات کا اعلان

Federal Parliamentary Secretary Raja Usama Ashfaq Sarwar Visits Kallar Syedan, Announces Development Projects and Public Welfare Initiatives

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 22، دسمبر، 2025ء) –وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ اشفاق سرور کی کلرسیداں کے قریب ڈیرہ راجہ ندیم احمد پر آمد، اس موقع پر شیخ سلیمان شمسی، کیپٹن(ر)عبدالمعروف،راجہ مبارک علی،راجہ خالد زمان،راجہ نصرت حنیف، راجہ شعبان، راجہ عاصم صدیق و دیگر بھی موجود تھے راجہ اسامہ سرور نے کہا کہ انہیں تمام انتخابی وعدے یاد ہیں پہلے مرحلے میں متعدد سڑکوں کی دوبارہ تعمیر کرکے امدورفت کے ذرائع کو بہتر بنایا گیا ہے کلرسیداں کی متعدد یوسیز میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیئے کام جاری ہے دیگر تمام یوسیز کو بھی سوئی گیس کی سہولت مہیا کرکے دم لوں گا کلرسیداں کہوٹہ کے لیئے یونیورسٹی کا قیام اشد ضروری ہے کلرسیداں کے نوجوانوں کے لیئے کلرسیداں میں جدید اسپورٹس اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں دن رات عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیئے کوشاں ہیں وزیراعظم شہباز شریف کی پالیسیوں کی بدولت نہ صرف ملک ڈیفالٹ کو بہت پیچھے چھوڑ گیا بلکہ اس کی افواج نے اپنے سپہ سالار سید حافظ عاصم منیر کی قیادت میں دنیا پر پاکستان کی دھاک بٹھا دی ہے جس کی وجہ سے آج دنیا میں پاکستان کو عزت سے نگاہ سے دیکھا جا رھا یے آج اقوام متحدہ امریکہ سمیت دنیا ہماری بات کو توجہ سے سنتی ہے ہماری افواج کی بہادری اور قربانیوں کی بدولت آج خطے میں ہم بھارتی غرور اور تکبر کو خاک میں ملا چکے ہیں انہوں نے کہا کہ کلرسیداں اور کہوٹہ کے مسائل کے حل کے لیئے وزیراعظم شہباز شریف کو یہاں مدعو کریں گے تعلیم صحت کے مسائل حل کریں گے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی انقلابی پالیسیوں کی بدولت پنجاب میں مسائل تیزی سے حل ہو رہے ہیں زراعت سمیت تمام شعبوں پر پنجاب حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے انہوں نے راجہ ندیم کی نشاندہی پر نادرا کلرسیداں میں پاسپورٹ کی سہولت کو ممکن بنانے کی یقین دھانی بھی کروائی۔


Major Funds Approved for Restoration of Data Bhatt to Bhaal Stop Road, Public Expresses Gratitude to MPA Raja Shaukat Aziz Bhatti and Raja Javed Ikhlas


داتا بھٹ تا بھال اسٹاپ سڑک کی بحالی کے لیے خطیر فنڈز منظور، عوام کا ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی اور راجہ جاوید اخلاص سے اظہار تشکر

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 22، دسمبر، 2025ء) –داتا بھٹ تا بھال اسٹاپ تک سڑک کی بحالی کے لیئے خطیر فنڈز کی منظوری پر رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی اور راجہ جاوید اخلاص سے اظہار تشکر،راجہ عارف اور صحبت اعوان کے مطابق سڑک کی بحالی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کے لیے شوکت عزیز بھٹی نے پینتیس کروڑ پچاس لاکھ کی رقم منظور کروائی ہے جس پر عوام علاقہ راجہ جاوید اخلاص اور راجہ شوکت عزیز بھٹی کے انتہائی مشکور ہیں۔

Chaudhry Zahid Rasheed of Village Mamyal Returns Home After Performing Umrah

گاؤں ممیال کے چوہدری زاہد رشید عمرہ کی سعادت حاصل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 22، دسمبر، 2025ء) –گاؤں ممیال سے تعلق رکھنے والے پاکستان ملٹری اکاونٹس کے آفیسر چوہدری زاہد رشید عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے ان کے عزیز رشتہ داروں اور دوستوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔

Show More

Related Articles

Back to top button