DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Brave Trader Foils Armed Robbery Attempt, Two Suspects Arrested

کہوٹہ: معروف تاجر کی جرات، مسلح ڈکیتی ناکام، دو ملزمان گرفتار

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر، 22 دسمبر 2025) —کہوٹہ کے علاقے چھنی بازار میں گزشتہ شب ایک معروف تاجر نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلح ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف تاجر ملک رضوان رات تقریباً 11 بجے اپنے گھر جا رہے تھے کہ تین مسلح ملزمان نے انہیں روک لیا۔ مزاحمت کرنے پر دونوں اطراف میں ہاتھا پائی ہوئی، جس کے نتیجے میں تاجر معمولی زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کہوٹہ کی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ تیسرا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
معروف تاجر ملک لقمان کے مطابق تینوں ملزمان کا تعلق کہوٹہ سے ہی ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ شہریوں نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے اسے ایک بڑی واردات کی روک تھام قرار دیا ہے۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, December 22, 2025) —An armed robbery attempt was foiled last night in the Chhani Bazaar area of Kahuta due to the courage and resistance shown by a well-known local trader.

According to details, trader Malik Rizwan was on his way home at around 11:00 PM when three armed suspects intercepted him. Upon resistance, a scuffle broke out, during which the trader sustained minor injuries.

Police from Kahuta Police Station responded promptly to the incident and managed to arrest two of the suspects on the spot, while the third suspect escaped.
According to prominent trader Malik Luqman, all three suspects are residents of Kahuta.

Police have registered a case and initiated further investigation. Local citizens appreciated the timely police action and termed it a major step in preventing a serious crime.

مٹور: ڈاکٹر منصور علی جنجوعہ کی جانب سے یو اے ای سے آئے معزز مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ، سیاسی و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت

Mator: Dr. Mansoor Ali Janjua Hosts Dinner in Honor of Distinguished Guests from UAE, Political and Social Figures Attend


مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22دسمبر2025)
بگلہ راجگان معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر منصور علی جنجوعہ کی طرف سے اپنی رہائش گاہ پر یو اے ای سے آئے ہوئے معزز مہمانوں کی آمد پر عشائیہ کا انتظام، بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر منصور علی جنجوعہ نے متحدہ عرب امارات سے آئے معزز مہمانوں ڈاکٹر احمداورمسٹر اسامہ کے اعزاز میں ایک پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا جس میں بڑی تعداد میں علاقے کی سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی، ڈاکٹر منصور علی جنجوعہ کے دوستوں ن نے پاکستان اور پاکستانی لوگوں کی بہت تعریف کی اور ڈاکٹر منصور علی کی خوبصورت مہمان نوازی کو خوب سراہا آخر میں ڈاکٹر منصور جنجوعہ نے بھی معزز مہمانوں کو پاکستان آمد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیااس موقع پر کرنل (ر)سعید احمد،کرنل(ر) ارشد محمود،میجر (ر) محمد فیاض،ناییک راجہ عبدالحمید،ٹھیکدار خضر محمود راجہ،راولپنڈی سے آئے مہمان غالب،صحافی راجہ آصف محمود جنجوعہ،بگلہ راجگان سے راجہ سلیم اختر جنجوعہ،ناظم محمود،راجہ عابد،وقاص جنجوعہ مینجر یو بی ایل،جمال جنجوعہ،بلال جنجوعہ،کامران کیانی آف بگلہ راجگان،طارق کیانی،راجہ حسنین جنجوعہ،راجہ ندیم جنجوعہ،راجہ شعیب جنجوعہ،عبیدجنجوعہ،راجہ تماج جنجوعہ راجہ انجم جنجوعہ،مدثر کیانی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


Mator: Grand PML-N Gathering Held Under UC Lehri President Raja Fayaz Yaqoob Janjua, MNAs, MPAs and Large Public Participation

مٹور: صدر مسلم لیگ ن یو سی لہڑی راجہ فیاض یعقوب جنجوعہ کے زیر اہتمام شاندار سیاسی جلسہ، قومی و صوبائی قیادت اور عوام کی بھرپور شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22دسمبر2025)
نوجوان سیاسی شخصیت صدر مسلم لیگ ن یوسی لہڑی راجہ فیاض یعقوب جنجوعہ اور راجہ امتیاز یعقوب جنجوعہ کے زیر اہتمام مسلم لیگ ن کاشاندارجلسہ، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، بلدیاتی نمائندگان سمیت سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن یونین کونسل لہڑی کے صدر نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ فیاض یعقوب جنجوعہ اور راجہ امتیاز یعقوب جنجوعہ کے زیر اہتما م ان کی رہائش گاہ پر ایک بڑا جلسہ منعقدہو ا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور، ایم پی اے راجہ صغیر احمد، سابق امیدوابرائے ایم پی اے چیئرمین راجہ ندیم احمد،ماسٹر ارشد بھٹی،چیئرمین یوسی لہڑی راجہ ممتاز حسین،بریسٹر احمد صغیر راجہ،راجہ یاسراختر ایڈوکیٹ، پی ایس ٹو ایم این اے حفیظ عباسی،راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یوسی مٹور، راجہ شجاع جنجوعہ،راجہ عباس پپو،ماسٹر حمید،راجہ سجاد حیدر،راجہ احسان الحق ایڈوکیٹ، صوبیدار راجہ طارق حسین جنجوعہ،راجہ عمران اللہ، راجہ ضیا اللہ،راجہ طاہر،راجہ ارشد،اکرام جنجوعہ، راجہ احتشام جزل سیکرٹری، حاجی ظفر ٹھٹھر، صوبیدار پرویز، ظفر سالگراں، راجہ آزاد، ماسٹر صدیق،صوبیدار محمود، راجہ نصیر، راجہ زیارب، راجہ سجاد،راجہ تنویر،راجہ نصیر، حاجی ظفر راجہ،راجہ خالد،راجہ بشارت،حاجی راجہ مظہر،راجہ اشعر، راجہ یاسر، راجہ طیب، راجہ آزاد، راجہ عاشق، حاجی عبد الرزاق،،عدیل، ملک وادی، فیاض بھٹی،راجہ ربنواز، شاہنوازسمیت بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر راجہ فیاض یعقوب نے تمام آنے والے مہماناں گرامی، گاؤں،یونین کونسل و مقامی حضرات کا ان کی دعوت پر آنے سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔حکومتی ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ اشفاق سرور، ایم پی اے راجہ صغیر احمد کو بہت اچھی طرح ویلکم کیا اور بعد میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور، ایم پی اے راجہ صغیر احمد کو یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ علاقے کی ترقی، تعلیمی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور مثبت گفتگو کی گئی ہے ترقیاتی کاموں پر بہت زور دیا گیاہے۔اس مثبت اقدام کو گاؤں و یونین کونسل کے تمام حضرات نے سراہا اور صدر مسلم لیگ ن یو سی لہڑی راجہ فیاض یعقوب کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Kahuta: Armed Robbers Loot Cash, Mobile and Documents from Trader, Victim Injured During Resistance

کہوٹہ: مسلح ڈاکوؤں کی واردات، تاجر سے نقدی، موبائل اور دستاویزات لوٹ لیں، مزاحمت پر زخمی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22دسمبر2025)
پولیس تھانہ کہوٹہ کی حدود میں ڈکیتی کی واردات،مسلح ڈاکوں نے اسلحے کی نوک پر کہوٹہ تاجر سے ہزاروں روپے نقدی، فون،موٹر سائیکل کی کاپی لے گے، مزامت پر پسٹل کا بٹ مار کر زخمی کر دیا، تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج،تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے تاجر ملک رضوان ولد ملک رمضان نے تھانہ کہوٹہ میں درخواست دی کہ میں محلہ کہوٹہ کا رہائشی ہوں اور الغنی بیکرز کے نام سے چھنی بازار میں بیکری بنوائی ہوئی ہے آج بوقت رات تقریبا 11 بجے اپنے گھر کے قریب پہنچا اتنے میں 3 لڑکے شلوار قمیض پہنے ہوئے اوپر چادریں اوڑی ہوئی آگئے جن کے پاس پسٹل تھے انہوں نے مجھ پر پسٹل تان لیے اور اسلح کی نوک پر مجھ سے موبائل فون Tecno-40-pro اور رقم مبلغ تقریبا 70 ہزار تھی جو انہوں نے مجھ سے لے لی اور میرا پرس رنگ سیاہ جس میں میرا قومی شناختی کارڈ اور موٹر سائیکل کی کاپی اور دیگر کا غذات بھی لے لیے ملزمان کے حو لیے زیل ہیں ایک جس کی عمر تقریبا 25 سے 30 سال رنگ گورا شلوار قمیض اور دوسرے کا رنگ گندمی اور قد 5/7 فٹ شلوار قمیض اور تیسرے کارنگ گندمی قد تقریبا 5/6 عمر تقریباً 24 سے 28 سال ہے جن کو میں سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں میں نے شور کرنے کی کوشش کی تو سفید کپڑوں والے لڑکے نے پسٹل کا بٹ مارا جس سے میں زخمی ہو گیا جناب عالی 3 کسی نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر مجھ سے رقم چھین لی اور زخمی کر دیا

Show More

Related Articles

Back to top button