کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 21، دسمبر، 2025ء)—کلرسیداں کے 85 سالہ معمر اور مریض شہری محمد حنیف ولد مہتاب دین محلہ شیخاں کلرسیداں نے وزیراعلی مریم نواز کے نام تحریری درخواست میں شکایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ قیام پاکستان کے وقت کمسنی میں والدین کے ہمراہ بھارت سے ہجرت کرکے پاکستان آیا اب مختلف امراض کے باعث تمام اثاثے علاج پر خرچ ہو گئے گزر بسر کے لیئے کلرسیداں کے مرکزی چوک پر میرے پاس ایک ہی دوکان تھی میں اپنے علاج معالجے کے لیئے اس دوکان کو بھی فروخت کرنے پر مجبور ہو گیا ذیشان شانی نے میری دوکان کی مالیت پینتیس لاکھ روپے لگائی میں نے حامی بھر لی پھر مجھ سے یہ کہہ کر اشٹام پیپرز پر دستخط کروا لیئے کہ رقم آپ کو گھر میں مل جائے گی میرے سامنے کوئی اشٹام لکھا گیا نہ ہی کوئی رقم دی گئی الٹا میری دوکان کر قبضہ کر لیا گیا اب میرے پاس گزر بسر اور علاج کے لیئے رقم نہ ہے جبکہ ذیشان نے مجھے طے شدہ رقم دیئے بغیر میری دوکان ہتھیا لی ہے وزیر اعلی پنجاب میرے ساتھ ہونے والی نوسربازی اور فراڈ کا نوٹس لیں میری ہے شدہ رقم مجھے دلائی جائے یا میری دوکان کا مجھے قبضہ دلوایا جائے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | December 21, 2025):
An 85-year-old elderly and ailing resident of Kallar Syedan, Muhammad Hanif, son of Mehtab Din, a resident of Mohalla Sheikhan, has submitted a written complaint addressed to Punjab Chief Minister Maryam Nawaz, alleging fraud and deception in the sale of his shop.
In his application, Muhammad Hanif stated that he migrated from India to Pakistan with his parents during the time of Partition while he was still a minor. Due to prolonged illness and old age, he spent all his assets on medical treatment. For his livelihood, he owned a single shop located at the main chowk of Kallar Syedan.
He further alleged that due to financial hardship and medical expenses, he was compelled to sell the shop. A person identified as Zeeshan Shani agreed to purchase the shop for Rs 3.5 million. However, under the pretext that the payment would be made later at his home, Zeeshan Shani got his signature on stamp papers without paying any amount. Muhammad Hanif claimed that neither was any agreement written in his presence nor was any payment made, but the shop was forcibly taken into possession.
The elderly complainant stated that he is now left without any source of income or funds for medical treatment, while the accused has illegally occupied his shop without paying the agreed amount.
He has appealed to the Chief Minister of Punjab to take notice of the alleged fraud and ensure either the recovery of the agreed amount or restoration of possession of his shop so that justice may be served.
کلر سیداں: مائیکرو فنانس بینک کا قرض واپس نہ کرنے اور چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج
Case Registered Over Loan Default and Cheque Dishonour at Microfinance Bank Kallar Syedan
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 21، دسمبر، 2025ء)—مائیکروفائنانس بینک کلر سیداں سے قرض کی رقم واپس نہ کرنے اور چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بابر حسین نے رپورٹ درج کروائی کہ وہ ایل او ایل سی مائیکرو فائنانس بینک لمیٹڈ پاک عمان میں بطور ریکوری آفیسر تعینات ہیں۔ عابد جاوید نے بینک سے پانچ لاکھ روپے کی رقم بطور قرض لون کوڈ کے تحت حاصل کی تھی، جس کی واپسی طے شدہ اقساط میں کرنا طے پایا تھا۔ملزم نے شیڈول کے مطابق اقساط ادا نہ کیں اور آخری قسط 8 جنوری 2024 کو جمع کروائی، جس کے بعد مزید ادائیگی سے گریز کیا۔ بینک عملے کی جانب سے متعدد بار ملزم اور اس کے گارنٹر سے رابطہ کیا گیا مگر رقم واپس نہ کی گئی۔بعدازاں ملزم نے واجب الادا رقم کی ادائیگی کے لیے ایک چیک جاری کیا جو اکاؤنٹ میں مطلوبہ رقم موجود نہ ہونے کے باعث ڈس آنر ہو گیا۔ چیک ڈس آنر ہونے کے بعد ملزم نے قرض کی رقم واپس کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔
Threatened to make the video go viral on social media ,police are investigating
زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ ,ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دونگا۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 21، دسمبر، 2025ء)— 17 سالہ غلام علی حیدر نے مقدمہ درج کروایا کہ میں چمبہ کرپال کا رہائشی ہوں اور کلر سیداں کے ایک نجی کالج میں سیکنڈ ائیر کا طالب علم ہوں پانچ ماہ قبل میں اپنی پھوپھی کے گھر بشندوٹ گیا جہاں میرے دوست سعد بن حمزہ نے مجھے اپنے ڈیرے پر لے جا کر زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا میری ننگی ویڈیو بنائی اور مجھے بلیک میل کرنے لگ گیا چار یوم قبل ملزم نے اپنے ایک اور ساتھی اسرار کی مدد سے مجھے زبردستی کھسیٹ کر لے گیا جہاں پر سعد نے ایک بار پھر مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ اسرار نے بدفعلی کی کوشش کی جسے میں نے شور مچا کر ناکام بنا دیا ملزم سعد نے چند یوم قبل ننگی ویڈیو میرے نمبر پر واٹس ایپ کی اور کہا کہ میرے ڈیرےپر آ جاو میرے انکار پر اس نے مجھے دھمکی دی کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دونگا۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش یے۔
Mother of Local Businessman Arshad Bhatti Laid to Rest in Dhok Bhattian Mall, Kallar Syedan
کلر سیداں: مقامی کاروباری ارشد بھٹی کی والدہ ڈھوک بھٹیاں مل میں سپردِ خاک
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 21، دسمبر، 2025ء)— مقامی کاروباری ارشد بھٹی کی والدہ کو ڈہوک بھٹیاں مل میں سپردخاک کردیا نمازجنازہ میں سابق وائس چیئرمین بلدیہ چوہدری ضیارب منہاس،مفتی زاھد یوسف، شیخ حسن ریاض،چوہدری صداقت حسین، چوہدری زین العابدین عباس،محمد فیاض کیانی، مسعود احمد بھٹی، چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،عاطف اعجاز بٹ،حاجی محمد اسحاق،ملک زبیر احمد، سیٹھ ضابر حسین،شاہد جمیل عباسی،صوبیدار غلام ربانی،نصیر اختر بھٹی،ملک اکمل اسحاق،نمبردار اشفاق کیانی،شیخ ذوالفقار احمد، سیٹھ عبدالروف بٹ،ماسٹر غالب حسین،حاجی شوکت علی،جاوید اقبال و دیگر نے شرکت کی۔
تعزیت
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 21، دسمبر، 2025ء)—مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور،راجہ صغیر احمد کے علاؤہ راجہ ندیم احمد، شیخ ساجد الرحمان،راجہ طلال خلیل،مولانا احسان اللہ چکیالوی،چوہدری ابرار حسین،چوھدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی، مسعود احمد بھٹی،راجہ ظفر محمود،چوھدری زین العابدین عباس، صوبیدار غلام ربانی و دیگر نے چوہدری شاہد گجر کے گھر جاکر ان کی خالہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 21، دسمبر، 2025ء)—مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور،راجہ صغیر احمد کے علاؤہ راجہ ندیم احمد، شیخ ساجد الرحمان،راجہ طلال خلیل،مولانا احسان اللہ چکیالوی،چوہدری ابرار حسین،چوھدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی، مسعود احمد بھٹی،راجہ ظفر محمود،چوھدری زین العابدین عباس، صوبیدار غلام ربانی و دیگر نے چوہدری شاہد گجر کے گھر جاکر ان کی خالہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا
لواطت اور جنسی جرائم پاکستان کے ساتھ ساتھ پوٹھوار میں بہت بڑھ رھے ھیں۔تھے تو ھمیشہ سے مغر اب میڈیا کی وجہ سے رپورٹ ھو رھے ھیں۔ ان پر سذائیں سخت تریں ھونی چاھئیں۔