DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Four-Day Anti-Polio Campaign Successfully Concludes

کلر سیداں میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کامیابی سے مکمل

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 20، دسمبر، 2025ء) –تحصیل کلر سیداں میں 15 دسمبر سے 18 دسمبر تک جاری رہنے والی چار روزہ انسداد پولیو مہم کامیابی سے مکمل ہو گئی ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم کی مطابق 29 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، یوں 98 فیصد گھریلو کوریج حاصل کی گئی۔ 372 بچے گھروں پر موجود نہ ہونے کے باعث ویکسین سے محروم رہے۔مہم کے دوران گھریلو، مہمان، اسکولوں، ٹرانزٹ پوائنٹس، فکسڈ سائٹس اور باہر ملنے والے بچوں سمیت مجموعی طور پر 43 ہزار 186 بچوں کا ہدف رکھا گیا تھا جس میں سے 40 ہزار 342 بچوں کو ویکسین دی گئی۔ اس طرح مجموعی طور پر 93 فیصد ہدف حاصل کیا گیا۔محکمہ صحت کے مطابق مائیگرنٹ اینڈ موبائل پاپولیشن سے تعلق رکھنے والے بچوں پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔ اس گروپ میں شامل 1 ہزار 455 بچوں میں سے 1 ہزار 435 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے جن میں خانہ بدوش اور نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کے بچے بھی شامل تھے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram Haq Qureshi | December 20, 2025)
The four-day anti-polio vaccination campaign conducted in Tehsil Kallar Syedan from December 15 to December 18 has been successfully completed. According to DDHO Kallar Syedan, Dr. Farhat Ibrahim, more than 29,000 children were administered polio drops, achieving 98 percent household coverage. However, 372 children could not be vaccinated as they were not present at their homes during the campaign.

During the drive, a total target of 43,186 children was set, including those in households, guest children, schools, transit points, fixed sites, and children found outside. Out of these, 40,342 children were vaccinated, resulting in the achievement of 93 percent of the overall target.

The Health Department stated that special attention was given to children belonging to migrant and mobile populations. Out of 1,455 children from this group, 1,435 were vaccinated against polio, including children from nomadic and migrating families.

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

Assistant Commissioner Kallar Syedan Inspects THQ Hospital, Reviews Medical Facilities

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 20، دسمبر، 2025ء) –اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محترمہ شبانہ نذیر کا دورہِ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں۔ایمرجنسی وارڈ میں عملہ موجود تھا اور ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔دستیاب طبی مشینری کا معائنہ کیا گیا تاکہ ان کی درست کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔وارڈز میں بیڈ شیٹس صاف ستھری تھیں اور ہیٹنگ کے انتظامات تسلی بخش پائے گئے۔ادویات کا اسٹاک بھی دستیاب تھا۔مریضوں سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا گیا اور صورتحال کو مجموعی طور پر تسلی بخش قرار دیا گیا۔

Prominent Political and Social Figures Attend Wedding Ceremony of Syed Simab Haider’s Daughter in Kallar Syedan

کلر سیداں: سیاسی و سماجی رہنما سید سیماب حیدر کی دختر کی شادی، معزز شخصیات کی بھرپور شرکت

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 20، دسمبر، 2025ء) –کلرسیداں کے سیاسی سماجی رہنما سید سیماب حیدر کی دختر کی شادی سید زید حسن سے سرانجام پائی رخصتی کی پروقار تقریب میں سابق نیول چیف عبد العزیز مرزا،سابق ارکان اسمبلی سید ظفر علی شاہ،صداقت علی عباسی،سابق آئی جی حبیب اللہ خان نیازی، ڈائریکٹر انٹیلیجنس بیورو اسد مغل،سابق چئیرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی،ڈائریکٹر نیشنل کمیشن شہزاد ہاشمی، برگیڈیر (ر) راجہ شاھد، کرنل جنید، کرنل ارشد جنجوعہ، کرنل سعید جنجوعہ،حافظ عثمان عباسی،صاحبزادہ حسن گیلانی، ڈی ایس پی پنجاب پولیس راجہ ایاز جنجوعہ،ممبر سنسر بورڈ محمد ظریف راجا،میجر ڈاکٹر ناصر گیلانی، لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر ملک جواد خالد،راجہ سکندر محمود، برمنگھم یوکے کرسٹل پلازہ کے سی ای او ملک تصور حسین، راجہ ندیم احمد،حافظ سہیل اشرف ملک،ڈاکٹر ذاکر، ڈاکٹر عنصر جنجوعہ،راجہ امجد ناھید، سجاد ظہیر بھٹی،راجہ رشید،شیخ حسن ریاض، راجہ اظہر اقبال،راجہ پرویز اختر قادری،عاطف اعجاز بٹ،حاجی محمد اسحاق،انوار الحق،محسن نوید سیٹھی،حاجی طارق تاج،شیخ حسن سرائیکی، نصیر اختر بھٹی،سید وقاص حیدر ایڈووکیٹ، طارق سلیم دھمیال،اظہر محمود بھٹی،بلال قیوم چغتائی،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،عبدالحلیم ایڈووکیٹ،عامر محمود چھٹی ایڈووکیٹ،چوھدری عرفان الحق ایڈووکیٹ، سیٹھ عبدالروف،شیخ عظیم اکرم،سید جنید عباس شاہ،سردار محمد اصف و دیگر نے شرکت کی۔

Condolonces

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 20، دسمبر، 2025ء) –جمعیۃ علماء برطانیہ وجامعہ علوم اسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں کے سرپرست اعلیٰ مولانا عبدالرشید ربانی اور مہتمم جامعہ ہٰذا مولانا احسان اللہ چکیالوی نے پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کی رحلت پر گہرے رنج والم کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ مرحوم کی دینی،اصلاحی،تعلیمی اور تصنیفی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انکی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوگا پیر ذوالفقار نقشبندی تصوف کی آبرو اور علم و عمل کے سالار تھے جن کی وفات سے بڑا خلا پیدا ہوا ہے مرحوم اہلِ حق کے نمائندہ اور ترجمان تھے،

Show More

Related Articles

One Comment

  1. پولیو بذریغہ گندہ پانی پھیلتا ھے۔ براۓ کرم کسیوں، کٹھوں نالوں اور کھیتوں اور کوںئوں کے قریب ھگنے سے احتراز کریں اور گھروں میں ٹائلٹ اور سیپٹک ٹینک بنائیں اور بچوں قطرے پلائیں۔

Back to top button