DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Man Injured in Assault During Gyarhveen Sharif Gathering in Hardo Pindora

کلر سیداں: گیارھویں شریف کی محفل میں تشدد، ایک شخص زخمی، مقدمہ درج

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 14، دسمبر، 2025ء) –گیارھویں شریف کی محفل میں شریک ہونے پر منتظمین نے اسے سالن کے چمچوں لاتوں اور مکوں سے مار مار کر زخمی کردیا واقعہ پنڈورہ ہردو کی دینی درسگاہ میں پیش آیا کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا محمد فیاض نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے بیان دیا کہ وہ ہر دو پنڈورہ میں گیارویں شریف کی محفل میں شرکت کے لیے حاجی محمد شریف کے زیر انتظام ایک دینی مدرسے میں گیا جہاں لنگر خانے میں موجود عبد الحسیب،تجمل حسین اور ان کے ساتھ دو نامعلوم ساتھی اسے دیکھتے ہی غصے میں آ گئے سجاد اور حافظ تجمل نے اسے قابو میں رکھا جبکہ عبدالحسیب نے سالن والا چمچہ اٹھا کر حملہ کر دیا جس سے اس کے سر اور ہاتھ پر زخم آئے اور بعد ازاں انہوں نے لاتوں اور مکوں سے تشدد بھی کیا کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram Haq Qureshi | December 14, 2025):
A man was seriously injured after being assaulted with curry ladles, kicks, and punches for attending a Giarhveen Sharif gathering. The incident took place at a religious seminary in the village of Pandorah Hardo.

According to the police, a case has been registered at Kallar Syedan Police Station on the complaint of Muhammad Fayaz. In his statement, Fayaz said that he had gone to attend a Giarhveen Sharif gathering at a religious madrassa run by Haji Muhammad Sharif in Pandorah Hardo.

He alleged that as soon as he arrived at the langar area, Abdul Haseeb, Tajammal Hussain, and two unidentified accomplices became angry upon seeing him. Sajad and Hafiz Tajammal allegedly held him, while Abdul Haseeb attacked him with a curry ladle, causing injuries to his head and hand. The attackers later continued beating him with kicks and punches.

Kallar Syedan police have registered a case and initiated an investigation into the incident.

کلر سیداں و گردونواح میں سوئی گیس کی مسلسل بندش، صورتحال سنگین

Prolonged Sui Gas Suspension Worsens Situation in Kallar Syedan and Surrounding Areas

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 14، دسمبر، 2025ء) –کلرسیداں و گردونواح میں سوئی گیس کی مسلسل بندش نے سنگین صورتحال پیدا کردی حکومتی احباب اس پر لب کشائی کو تیار نہیں جس کی وجہ سے کلرسیداں میں چار ماہ سے سوئی گیس کی سپلائی مسلسل بند ہے صارفین بھاری بلوں کی ادائیگی کے باوجود گیس سے محروم ہوکر سوختہ لکڑیاں جلانے اور سیلنڈرز کے استعمال پر مجبور ہیں مسلم لیگ ن کے مقامی درجن بھر رہنماؤں نے سال قبل روات میں ایس ایم ایس کی تنصیب اور نئی لائن کا افتتاح کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اب کلرسیداں میں سوئی گیس کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کردیا گیا مگر گزشتہ چار ماہ سے کلرسیداں میں سوئی گیس دستیاب نہیں سردی میں شدت کے باعث معاملات مزید سنگین ہو گئے ہیں ملحقہ علاقوں میں ان کے ارکان اسمبلی کی کوششوں سے پریشر کا مسئلہ حل کردیا گیا مگر کلرسیداں میں ارکان اسمبلی درپیش صورتحال سے لاتعلق ہیں جس سے مسائل میں شدت سے اضافہ ہو رھا یے سوئی گیس کی عدم فراہمی سے کئی کاروباری اداروں نے کنکشن بھی منقطع کروا دیئے ہیں

Kallar Syedan Police Seize Illegal LPG Cylinder, Recover Liquor During Checkpoint Operation

کلر سیداں پولیس کی ناکہ بندی، غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر اور شراب برآمد، مقدمات درج

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 14، دسمبر، 2025ء) –کلر سیداں پولیس نے شاہ باغ کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران ایک مسافر ٹویوٹا گاڑی جے ایم ای 5711 کو روک کر چیک کیا تو گاڑی کی سیٹ کے نیچے ایل پی جی گیس سلنڈر جو کہ غیر معیاری اور زنگ آلود تھا نصب پایا گیا اور دریافت کرنے پر ڈرائیور سہیل یعقوب کوئی ثبوت پیش نہ کر سکا۔ پولیس نے دوران چیکنگ محمد حارث کے قبضے سے ایک بوتل شراب بھی برآمد کر کے الگ مقدمات درج کر لیے۔

Development Projects Launched in Daryal as Locals Thank CM Punjab and Elected Representatives

ڈریال میں ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کا آغاز، اہلِ علاقہ کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور منتخب نمائندوں سے اظہارِ تشکر

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 14، دسمبر، 2025ء) – ڈریال کی سیاسی سماجی شخصیت ملک مدثر ذاکر اور اہلیانِ ڈریال نے عوام دوست اقدامات پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور منتخب عوامی نمائندوں راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی و فلاحی منصوبے دیہی علاقوں میں عوام کے معیارِ زندگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ڈریال گاؤں میں ترقیاتی اور فلاحی سرگرمیوں کا عملی آغاز کر دیا گیا ہے بجلی کے کھمبوں اور ٹرانسفارمر کی تنصیب کا کام شروع ہو چکا ہے، جب کہ عوام کی صحت کے لیے مفت میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا۔ یہ اقدامات وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی خصوصی توجہ اور رکنِ قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور رکنِ صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کی کاوشوں سے ممکن ہوئے، ڈریال گاؤں میں بجلی کے نظام کی بہتری سے نہ صرف وولٹیج کے مسائل سے نجات ملے گی بلکہ گھریلو اور تجارتی سرگرمیوں میں بھی سہولت میسر آئے گی، ہفتہ کے روز ڈریال میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا مستند ڈاکٹروں اور طبی عملے نے سینکڑوں مرد، خواتین اور بچوں کا مفت طبی معائنہ کیا۔ کیمپ میں مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ کیے گئے اور مستحق مریضوں کو ادویات بلا معاوضہ فراہم کی گئیں۔ اس سہولت سے ڈریال، درکالی سیداں اور موہڑہ بنی سمیت گرد و نواح کے علاقوں کے مکینوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔اہلِ علاقہ نے حکومتِ پنجاب اور منتخب نمائندوں سے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات کے مزید منصوبے دیہی علاقوں تک پہنچائے جائیں گے۔

Former UC Vice Chairman Chaudhry Shahid Akbar Gujjar’s Aunt Passes Away

مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری شاہد اکبر گجر کی خالہ انتقال کر گئیں

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 14، دسمبر، 2025ء) –مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن وائس چیئرمین یوسی کنوھا چوہدری شاھد اکبر گجر کی خالہ محترمہ انتقال کرگئیں نمازجنازہ چک گجراں میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button