DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Punjab Government Announces Tractors and Cash Rewards for High Wheat Yield
پنجاب حکومت کا گندم کی زیادہ پیداوار پر ٹریکٹرز اور نقد انعامات کا اعلان، درخواستیں طلب

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 12، دسمبر، 2025ء) –حکومت پنجاب نے “کسان خوشحال، پاکستان خوشحالی” پروگرام کے تحت گندم کی فی ایکٹر زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے صوبہ بھر کے کاشتکاروں میں ٹریکٹرز سمیت کروڑوں روپے مالیت کے نقد و غیر نقد انعامات رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلرسیداں، ڈاکٹر تانیہ صفدر نے بتایا کہ پیداوار بڑھانے کے صوبائی مقابلہ جات میں 5 یا 5 سے زائد ایکڑ قابلِ کاشت اراضی رکھنے والے مرد و خواتین کاشتکار، مشترکہ کھاتہ جات کے مالکان، مزارعین اور ٹھیکیدار اپنی دستاویزات تحصیل کمیٹی سے تصدیق شدہ کروا کر اپنے مقامی زرعی دفتر میں بھیجوادیں جس کی آخری تاریخ 31 جنوری 2025 مقرر کی گئی ہے مقابلہ میں شرکت کے لیے کم از کم 5 ایکڑ متصل رقبہ پر گندم کی کاشت ضروری قرار دی گئی ہے۔ درخواست کے ساتھ شناختی کارڈ، خسرہ، جمع بندی اور کاشت کاری کے ثبوت منسلک کرنا لازمی ہو گا، بصورت دیگر درخواست مکمل تصور نہیں کی جائے گی۔صوبہ بھر میں گندم کے پیداواری مقابلے ضلع اور صوبائی سطح پر منعقد ہوں گے، جبکہ نمایاں نتائج دینے والے کاشتکاروں کے لیے صوبائی سطح پر پہلا انعام 85 ہارس پاور ٹریکٹر،دوسرا انعام 75 ہارس پاور ٹریکٹر اورتیسرا انعام 60 ہارس پاور ٹریکٹر رکھا گیا ہے۔محکمہ زراعت کے مطابق اس اقدام کا مقصد کاشتکاروں میں جدید زرعی تکنیک کے استعمال کو فروغ دینا اور صوبے میں گندم کی مجموعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | December 12, 2025) —
The Punjab government has announced tractors and cash as well as non-cash rewards worth millions of rupees for farmers across the province under the “Kisan Khushhal, Pakistan Khushhali” program, aimed at achieving maximum per-acre wheat yield. Applications for participation have been officially invited.
According to Assistant Director Agriculture Extension Kallar Syedan, Dr. Tania Safdar, male and female farmers owning five acres or more of cultivable land, joint landholders, tenants, and contract farmers can participate by getting their documents verified by the local Tehsil Committee and submitting them to their respective agriculture office. The deadline for applications has been set as January 31, 2025.
For entry into the competition, wheat must be cultivated on a minimum of five adjacent acres. Applicants are required to attach copies of their CNIC, land record (Khasra and Jamabandi), and proof of cultivation. Incomplete applications will not be entertained.
Provincial wheat production competitions will be held at both district and provincial levels. At the provincial level, top-performing farmers will receive major prizes, including:
-
First Prize: 85 HP Tractor
-
Second Prize: 75 HP Tractor
-
Third Prize: 60 HP Tractor
According to the Agriculture Department, the initiative aims to promote the adoption of modern agricultural techniques among farmers and significantly boost overall wheat production across the province.
اے ڈی سی جی اور اے سی صدر کا ہیرافورس کے ہمراہ کلر سیداں کا دورہ، مختلف مقامات کا معائنہ
ADCG Rawalpindi and AC Saddar Visit Kallar Syedan with Hera Force, Inspect Key Locations
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 12، دسمبر، 2025ء) –اے ڈی سی جی راولپنڈی ڈاکٹر حسن طارق اور اے سی صدر محمد حاکم علی کا ہیرافورس کے ہمراہ دورہِ کل سیداں،کلرسیداں آمد پر اسسٹنٹ کمشنر شبانہ نذیر،چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا نے ان کا خیرمقدم کیا ٹیم نے پنڈی روڈ، چوآ روڈ، گوجرخاں روڈ،بلدیہ دفتر و دیگر کا دورہِ کیا اور جائزہ لیا۔اج بروز جمعہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا دورہِ کلرسیداں بھی متوقع ہے۔
Father of Young Businessman Malik Asif Habib Passes Away; Funeral Held in Gangal, Kallar Syedan
نوجوان کاروباری ملک آصف حبیب کے والد ملک حبیب اللہ انتقال کرگئے، گنگال کلر سیداں میں نمازِ جنازہ ادا
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 12، دسمبر، 2025ء) –نوجوان کاروباری ملک آصف حبیب کے والد محترم ملک حبیب اللہ انتقال کرگئے نمازجنازہ گنگال کلرسیداں میں ادا کی گئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،حاجی اخلاق حسین،عابد زاھدی،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین،شیخ حسن سرائیکی،ملک ساجد یاسین و دیگر نے شرکت کی۔
Talha Rasheed, Nephew of PPP Kallar Syedan President Ejaz Butt, Passes Away in the UK; Funeral Held in England
پیپلز پارٹی کلر سیداں کے صدر اعجاز بٹ کے بھانجے طلحہ رشید کا برطانیہ میں انتقال، نمازِ جنازہ انگلینڈ میں ادا
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 12، دسمبر، 2025ء) –پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ اور معروف کاروباری سیٹھ عبدالروف بٹ کا جوان سالا بھانجا اورمرزا کبیر کا داماد طلحہ رشید برطانیہ میں انتقال کر گیا نماز جنازہ انگلینڈ میں ادا کی گئی۔
تعزیت
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 12، دسمبر، 2025ء) –مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ نے کلرسیداں میں معروف کاروباری صغیر بھولا کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی اور ان کے بھائی حاجی ادریس احمد کے اچانک انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین جنرل سیکرٹری چوھدری زین العابدین عباس، شاھد جمیل عباسی و دیگر بھی موجود تھے۔




