کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 09، دسمبر، 2025ء) – کلر سیداں اور چوکپنڈوری میں تجاوزات مافیا نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ شہر کی مرکزی شاہراہیں، بڑے بازار اور نمایاں تجارتی مراکز ریڑھی بانوں، پرائیویٹ گاڑیوں اور غیرقانونی ڈھانچوں کے قبضے میں ہیں، جبکہ تحصیل انتظامیہ کی مبینہ خاموشی اور عدم توجہی صورتحال کو مزید بگاڑ رہی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف سکیورٹی مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے بلکہ خریداری کے لیے آنے والے مرد و خواتین، بزرگ شہری اور طلبہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں میں پنڈی روڈ، گوجرخان روڈ، چوآ خالصہ روڈ، تھانہ روڈ اور اندرون بازاروں میں ریڑھی بانوں نے روڈ کے بیچوں بیچ اپنا کاروبار جما رکھا ہے۔ سبزی، پھل، کپڑے اور دیگر اشیاء کی ریڑھیاں اس طرح کھڑی کی جاتی ہیں کہ دونوں اطراف سے ٹریفک کی آمدورفت شدید متاثر ہوتی ہے۔ معمولی رش کے دوران بھی گاڑیوں کی طویل قطاریں بن جانا معمول بن چکا ہے، جبکہ پیدل چلنے والوںخصوصاً خواتین اور بزرگوںکو گزرنے کے لیے مناسب جگہ تک میسر نہیں رہتی۔شہریوں نے شکایت کی ہے کہ تجاوزات کے خلاف کوئی ٹھوس اور دیرپا کارروائی نہ ہونے کے باعث تجاوزات مافیا مزید طاقتور ہوتا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کی آنکھیں بند ہونے کے سبب کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں اور بازاروں کی کشادگی تنگ گلیوں کا منظر پیش کر رہی ہے۔ادھر انجمن تاجران چوکپنڈوری کے صدر راجہ زعفران نے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو جمع کرائی گئی درخواست میں تحریر کیا ہے کہ چوکپنڈوری بازار تجاوزات کے بدترین مسئلے سے دوچار ہے۔ درخواست میں بتایا گیا کہ بھاٹہ روڈ پر پرائیویٹ گاڑیوں، غیرقانونی پارکنگ اور ریڑھی بانوں کے قبضے نے ٹریفک نظام کو مزید مفلوج کر دیا ہے، اور ٹریفک جام ایک مستقل مسئلہ بن چکا ہے۔تاجروں اور شہریوں نے مشترکہ طور پر مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف فوری اور مستقل بنیادوں پر آپریشن کیا جائے، سڑکوں کو کشادہ بنایا جائے، ریڑھی بانوں کے لیے مخصوص مقامات مختص کیے جائیں اور انکروچمنٹ کے عملے کو سختی سے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ شہر کا نظام بہتر ہو سکے اور عوام کو روزانہ پیش آنے والی مشکلات سے نجات ملے۔
Kallar Syedan (CPothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | December 9, 2025) –
The encroachment mafia in Kallar Syedan and Chowk Pindori has made life increasingly difficult for local residents. Main city roads, key markets, and major commercial centres have been overrun by street vendors, private vehicles, and illegal structures. The alleged silence and negligence of the tehsil administration are further worsening the situation. As a result, security concerns are growing, and men, women, elderly citizens, and students visiting for shopping are facing serious inconvenience.
According to details, street vendors in Kallar Syedan have set up their stalls in the middle of major roads, including Pindi Road, Gujar Khan Road, Choa Khalsa Road, Thana Road, and inner markets. Fruit, vegetable, clothing, and other carts are placed in such a way that traffic flow on both sides is severely obstructed. Even minor rush hours now result in long queues of vehicles, while pedestrians—especially women and elderly people—struggle to find safe space to walk.
Residents complain that the absence of firm and lasting action against encroachments has emboldened the mafia even further. Due to the administration’s apparent inaction, business activities are suffering, and the once-spacious markets now resemble narrow alleys.
Meanwhile, in an application submitted to the Assistant Commissioner Kallar Syedan, Raja Zafran, President of Anjuman-e-Tajran Chowk Pindori, stated that the Chowk Pindori market is facing the worst form of encroachment. The application highlighted that on Bhatta Road, the occupation by private vehicles, illegal parking, and street vendors has completely crippled the traffic system, making traffic jams a permanent issue.
Traders and residents jointly demand an immediate and sustained anti-encroachment operation. They urge the administration to clear and widen the roads, designate proper areas for street vendors, and strictly instruct the encroachment staff to enforce regulations so the city’s system can be improved and the public can be relieved from daily hardships.
کلر سیداں کے قریب پٹرول پمپ پر نقاب پوش ملزمان کی واردات، تقریباً 25 لاکھ روپے کی نقدی لے اُڑے
Masked Thieves Steal Rs 2.5 Million from Petrol Pump Near Kallar Syedan
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 09، دسمبر، 2025ء) –کلر سیداں کے قریب واقع ایک پٹرول پمپ پر چوری کی واردات میں نامعلوم نقاب پوش ملزمان تقریباً 25 لاکھ روپے کی کیش لے اڑے۔ چوری کا یہ واقعہ صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا جب پٹرول پمپ کے تمام ملازمین خواب خرگوش کے مزے لے رہے تھے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آفس کا دروازہ کھلا ہوا تھا کہ اسی دوران ایک نامعلوم شخص چہرے پر نقاب لگائے اندر داخل ہوا۔ ملزم نے دراز کی چابی نکالی اور لاکھوں روپے کی کیش سمیٹ کر موقع واردات سے فرار ہوگیا۔ ہفتہ وار تعطیل کے باعث اتوار کی جمع شدہ رقم بینک میں جمع نہ کروائی جا سکی تھی جس کے باعث بڑی مقدار میں کیش آفس میں موجود تھی۔واردات کی اطلاع ملنے پر پٹرول پمپ کے مالک سرمد سہیل فوری طور پر تھانے پہنچ گئے۔ پولیس نے شبہ کی بنیاد پر کیشیئر، سکیورٹی گارڈ سمیت سات ملازمین کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ آس پاس کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ واردات اندرونی معلومات رکھنے والے شخص کی کارستانی ہو سکتی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
Kallar Syedan Police Seize 16.5 Liters of Liquor from Three Suspects
کلر سیداں پولیس کی کارروائیاں، تین ملزمان سے 16.5 لیٹر شراب برآمد
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 09، دسمبر، 2025ء) – تھانہ کلر سیداں پولیس نے تین مختلف کارروائیوں کے دوران تین شرابیوں سے مجموعی طور پر ساڑھے 16 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق محمد حارث سکنہ حمزہ کالونی کلر سیداں سے ڈیڈھ لیٹر، محمد عدیل سکنہ محلہ عید گاہ سے 5 جبکہ تیمور سکنہ محلہ ہائی سکول کے قبضے سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔
Transport Strike Over New Traffic Laws Halts Movement in Kallar Syedan
نئے ٹریفک قوانین کے خلاف ٹرانسپورٹ ہڑتال، کلر سیداں میں ٹریفک معطل
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 09، دسمبر، 2025ء) –پنجاب میں نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ اور بھاری ٹریفک جرمانوں کے خلاف ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال پر کلرسیداں میں ہڑتال رہی۔کلرسیداں سے روات راولپنڈی گوجرخان اسلام گڑھ،چک سواری، ڈڈیال،پلاک، ناڑ،گلپور، سیاکھ،خادم آباد کے درمیان گاڑیوں کی امدورفت معطل رہی۔ ہڑتال کے باعث مختلف دفاتر میں ملازمین بھی حاضر نہ ہوسکے۔
Brother of Former UC Chair Raja Niaz Janjua Passes Away, Funeral Held Near Krot Dam
سابق چیئرمین یوسی بیور کے بھائی راجہ نیاز جنجوعہ انتقال، نماز جنازہ کروٹ ڈیم کے قریب ادا
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 09، دسمبر، 2025ء) –مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض جنجوعہ کے بھائی راجہ نیاز جنجوعہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے نمازجنازہ کروٹ ڈیم کے قریب ادا کی گئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،ظفر اقبال بگھاروی، ڈاکٹر محمد عارف قریشی، محمد زبیر کیانی،راجہ ندیم احمد،ماسٹر محمد یونس، راجہ سجاد،راجہ شوکت علی دکھالی،ڈاکٹر ممتاز لہڑی، قاضی عبد القیوم، قاضی اخلاق حسین،راجہ گلبھار،مناظر اقبال جنجوعہ،چوھدری توقیر اسلم،یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ،شیخ حسن سرائیکی،شیخ سلیمان شمسی،شیخ شعور قدوس،مناظر اقبال جنجوعہ سرفراز قریشی اکرام الحق قریشی،راجہ فرقان جنجوعہ اور دیگر نے شرکت کی۔
Pakistani Expat from Kallar Syedan Dies in Tragic Road Accident in Cyprus
کلر سیداں کا شخص سائپرس میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق، بیوہ اور سات سالہ بیٹا سوگوار
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 09، دسمبر، 2025ء) –دیار غیر میں محنت کرتا چالیس سالہ شخص ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔ کلر سیداں کی یوسی نلہ مسلماناں کا محمد شہزاد چشم سائپرس میں ٹریفک حادثہ میں اس وقت جاں بحق ہو گیا جب وہ اپنے دوستوں کو چھوڑ کر اپنی کار میں گھر واپس جا رہاتھا کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گیا۔متوفی نے بیوہ سمیت سات سالہ بیٹا سوگواران میں چھوڑا ہے۔ متوفی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پنڈ بینسوکے سابق مدرس محمد زبیر کا فرزند تھا اور گزشتہ اٹھ برسوں سے سائپرس میں مقیم تھا۔