DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Alkhidmat Foundation Holds “Bano Qabil” Aptitude Tests with Over 700 Participants
کلرسیداں ; بنو قابل پروگرام کا انعقاد، 700 سے زائد شرکاء کی شرکت

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 08، دسمبر، 2025ء) —الخدمت فاونڈیشن کلرسیداں کے زیر اہتمام بنو قابل پروگرام کے تحت اپٹیٹیوٹ ٹیسٹ دارارقم سکول کلرسیداں میں ہوئے 700 سے زائد طلبا و طالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، الخدمت فاونڈیشن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری محمد توقیر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن آج حقیقی معنوں میں ملک کی یوتھ کی امید بنی ہیں ہم نے نوجوانوں پر اعتماد کرتے ہوئے ان کی زندگیوں میں انقلاب لانے کے لیئے بنوقابل پروگرام شروع کیا ہے جس میں ہم اپنے نوجوانوں کو جدید علوم بااکل فری سکھا کر انہیں نہ صرف معاشرے کا زمہ دار شہری بنائیں گے بلکہ انہیں اس قابل بھی بنائیں گے کہ یہ نہ صرف معاشی طور پر خوکفیل بنیں گے بلکہ اپنے والدین کا بھی ہاتھ بھٹائیں گے،انہوں نے پروگرام کے کلرسیداں میں انعقاد پر لالہ شبیر اور چوہدری اخلاق حسین اف سعودی عریبیہ،چوہدری ساجد کینیڈا ،راجہ ظفر،محمد جاوید ساکنان چکیالہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ الخدمت فاونڈیشن ضلع راولپنڈی کے نائب صدر رانا ضیا اللہ کے علاؤہ اکرام الحق قریشی،جاوید اقبال، راجہ محمد سعید،محمد مسعود بھٹی،شجاعت خالد، ڈاکٹر محمد وقاص،میڈم راحیلہ، اظہر ہاشمی،فیمل محمود کے علاؤہ جماعت اسلامی کے دیگر رہنما جاوید اقبال، حاجی محمد ابرار، محمد الیاس،چوہدری شاہ نواز اور دیگر بھی موجود تھے۔
Kallar Syedan (Reporter Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | December 8, 2025) —
Under the auspices of Alkhidmat Foundation Kallar Syedan, aptitude tests for the “Bano Qabil” program were held at Dar-e-Arqam School, attracting more than 700 participants, including students and individuals from various walks of life.
Addressing the gathering, Mohammad Taqeer Awan, General Secretary of Alkhidmat Foundation District Rawalpindi, said that Jamaat-e-Islami and Alkhidmat Foundation have become a true symbol of hope for the youth of the country. He stated that the “Bano Qabil” initiative was launched to bring a positive change in the lives of young people by equipping them with modern, advanced, and free education. Through this program, young participants will not only become responsible citizens but will also achieve economic independence and support their families.
He expressed special gratitude to Lala Shabbir, Chaudhry Ikhlaq Hussain (Saudi Arabia), Chaudhry Sajid (Canada), Raja Zafar, and Muhammad Javed from Chakiala for their support in organising the program in Kallar Syedan.
Among those present were Rana Ziaullah, Vice President of Alkhidmat Foundation District Rawalpindi, Ikram-ul-Haq Qureshi, Javed Iqbal, Raja Muhammad Saeed, Muhammad Masood Bhatti, Shujaat Khalid, Dr Muhammad Waqas, Madam Raheela, Azhar Hashmi, and Fehmil Mahmood. Jamaat-e-Islami leaders, including Javed Iqbal, Haji Muhammad Abrar, Muhammad Ilyas, and Chaudhry Shah Nawaz, also attended
جامعہ علوم اسلامیہ چکیالہ کلرسیداں میں سالانہ ختمِ قرآن و تکمیلِ بخاری کی تقریب، سینکڑوں خواتین کی شرکت
Annual Quran Completion and Bukhari Graduation Ceremony Held at Jamia Uloom Islamia Chakiala Kallar Syedan with Hundreds of Women Participating
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 08، دسمبر، 2025ء) —دین اسلام نے خواتین کی دینی تعلیم و تربیت کی اہمیت پر زور دیا ھے ہر انسان کی بنیادی تربیت اسکی ماں کی گود سے شروع ہوتی ھے پڑھی لکھی ماں ہی پڑھے لکھے معاشرے کی تشکیل کرتی ھے اس امت کی سب سے بڑی عالمہ ام المومنین سیدۃ عائشہ صدیقہ تھیں جن سے حدیث شریف کا بہت بڑا ذخیرہ مروی ھے ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں کی 23ویں سالانہ تقریب ختم قرآن وتکمیل بخآری شریف کے شرکاء سے علماء کرام اورخواتین سکالرز نے خطاب کے دوران کیا انھوں نے سینکڑوں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے بچیوں کی دینی تعلیم و تربیت کی اھمیت پر زوردیا اور جامعہ علوم اسلامیہ کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی، چکیالوی،مولانا عبد الرشید ربانی کی خطہ پوٹھوار کے پسماندہ علاقوں میں دینی ،تعلیمی اور رفاعی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا یادرھے جامعہ علوم اسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں کی قرب وجوار کے دیہاتوں میں مختلف برانچیں بھی قائم ھیں جہاں بچوں اور بچیوں کو دینی تعلیم کیساتھ ساتھ کڑھائی سلائی کوکنگ اور کمپیوٹر کی تعلیم بھی دی جاتی ھے اس موقع پرمختلف درجات میں ممتاز نمبر حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات اور تعلیم مکمل کرنے والی خوش نصیب طالبات کی چادر پوشی کیساتھ انھیں بھی انعامات دیئے گئے تقریب میں قرب وجوار سے طالبات کی رشتہ دار خواتین سمیت سینکڑوں خواتین نے شرکت کی آخر میں جامعہ کی پرنسپل محترمہ ام عنایت اللہ نے تعلیم مکمل کرنے ؤالی خوش نصیب طالبات اور انکے والدین کو مبارکباد دی اور تمام مہمانوں کا تقریب میں شرکت اور جامعہ کی حوصلہ افزائی پر شکریہ اداکیا۔
PML-N Leader Khan Usman Yousafzai Performs Umrah with Family
مسلم لیگ ن کے رہنما خان عثمان یوسفزئی نے اہلِ خانہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی




