DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Two Suspects Involved in Multi-Million Rupee Robbery in Kallar Syedan Killed in Crossfire
کلر سیداں میں کروڑوں کی ڈکیتی کے ملزمان جہلم میں مقابلے کے دوران ہلاک

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 07، دسمبر، 2025ء) –کلر سیداں میں کروڑوں کی ڈکیتی کرنے والے دو ملزمان جہلم کے قریب سی سی ڈی سے مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے تیسرے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،ملزمان نے چار ماہ قبل کلرسیداں شہر کی ملحقہ ابادی لونی جسیال میں خاتون (ف) کے گھر میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں خواتین کو یرغمال بنا کر کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر اشیا لوٹ لی تھیں جس کے بعد کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ (CCD) نے تین میں سے دو ملزمان کو جہلم کے علاقے میں ہونے والے پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا جبکہ ان کا تیسرا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر سید علمدار شاہ کے مطابق گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ اور اس کے ہلاک ہونے والے ساتھی کلرسیداں کے علاوہ روات اور مندرہ پولیس اسٹیشنز کی حدود میں بھی متعدد سنگین ڈکیتیوں میں بھی ملوث رہے گروہ کا طریقہ واردات کوٹھیوں میں رہائش پذیر لوگوں کو نشانہ بنانا تھا۔تفتیشی آفیسر کے مطابق ملزم کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر اسے کلر سیداں کےلئے طلبی کروائی جائے گی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram ul Haq Qureshi | December 7, 2025) —
Two suspects involved in a multi-million-rupee robbery in Kallar Syedan were killed near Jhelum during an exchange of fire, reportedly struck by bullets fired by their own accomplices. A third suspect was arrested in an injured condition.
According to police, the suspects were involved in a major robbery that took place four months ago in Luni Jassial, a suburban locality of Kallar Syedan. During that incident, the robbers held women hostage inside the home of a resident (F) and escaped with gold jewellery worth millions of rupees, cash, and other valuables.
The Counter Crime Department (CCD), acting on investigative leads, located the three suspects near Jhelum, where two of them were killed during the encounter, while the third was apprehended after sustaining injuries.
Investigating Officer Sub-Inspector Syed Alamdaar Shah stated that the arrested suspect confessed during interrogation that he and his slain accomplices were not only involved in the Kallar Syedan robbery but had also committed several serious robberies in the jurisdictions of Rawat and Mandrah police stations. Their modus operandi reportedly involved targeting residents of large houses and bungalows.
Authorities added that after the suspect’s physical remand ends, he will be formally summoned for further proceedings in Kallar Syedan.
کلر سیداں اور گردونواح چار ماہ سے سوئی گیس سے محروم، صارفین بھاری بلوں کے باوجود لکڑیاں جلانے پر مجبور
Kallar Syedan Villages Deprived of Gas Supply for Four Months; Residents Forced to Use Firewood Despite Paying Heavy Bills
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 07، دسمبر، 2025ء) –کلرسیداں شہر و گردونواح کے دیہات گزشتہ چار ماہ سے سوئی گیس سے محروم ہیں صارفین بھاری بلوں کی ادائیگی کے بعد بھی سوختہ لکڑیاں اور سیکنڈری استعمال کرنے پر مجبور ہیں کئی کاروباری اداروں نے سوئی گیس کا استعمال مکمل طور پر ختم کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس مسلک لیگ ن کی جانب سے روات چیمبرز میں ایس ایم ایس کی تنصیب اور نئی لائن کی تنصیب کے نام پر کلرسیداں کے مسلم لیگی زعماء سے اس کا افتتاح بھی کروایا گیا مگر وہ لائن کلرسیداں آئی نہ پھر سوئی گیس پہنچی گزشتہ کئی ماہ سے یہاں سوئی گیس کی سپلائی مسلسل بند یے جبکہ نئی لائن کا افتتاح کرنے والے مسلم لیگی رہنما منہ چھپاتے پھرتے ہیں اور اس بار کا اعتراف بھی کرتے ہیں کہ ہمیں استعمال کرکے رسوا کیا گیا ادہر ڈھوک بابا گوہر داخلی ٹکال کے صارفین سوئی گیس مسعود احمد مندری،محمد اسحاق،عبدالمجید اور محمد شبیر نے صوبائی محتسب کے نام تحریری درخواست میں شکایت کی ہے کہ بلوں کی بروقت ادائیگی کے باوجود کسی بھی اوقات میں سوئی گیس مہیا نہیں کی جاتی جب کمپلینٹ نمبر پر شکایت درج کی جاتی ہے تو جواب ملتا ہے کہ شکایت کا ازالہ کردیا گیا مگر سوئی گیس مہیا نہیں کی جاتی سوئی گیس کا عملہ چوری میں ملوث ہے صارفین بھاری بلوں کی ادائیگی ہے باوجود سوختہ لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں ساری صورتحال کا زمہ دار سوئی ناردرن گیس کا عملہ ہے۔
Jamaat-e-Islami Kallar Syedan Reviews Monthly Performance, Finalises Preparations for Upcoming Programs
جماعت اسلامی کلر سیداں کا ماہانہ اجلاس، آئندہ پروگرامز کی تیاریوں کو حتمی شکل
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 07، دسمبر، 2025ء) –جماعت اسلامی کلرسیداں کا ماہانہ اجلاس قرطبہ مسجد میں منعقد ہوا جس میں امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی صاحب نے بھی شرکت کی اجلاس میں ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اس کے علاوہ 7 دسمبر بروز اتوار کو بنو قابل پروگرام کے ٹیسٹ اور دن 2 بجے مری روڈ لیاقت باغ کے باہر حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کیئے گئے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف مظاہرے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اجلاس سے امیر جماعت اسلامی کلرسیداں محمد توقیر اعوان نے بھی خطاب کیا اور دونوں پروگرامات کے حوالے سے امور کوحتمی شکل دی ارکان جماعت کی طرف محمد توقیر اعوان کو الخدمت فاونڈیشن ضلع راولپنڈی کا سکریٹری جنرل بننے پر بھی مبارکباد دی گئی۔
Annual Gathering at Jamia Uloom Islamia Chakyala Kallar Syedan Today; Hundreds of Women Expected to Attend
جامعہ علوم اسلامیہ چکیالہ کلر سیداں کا سالانہ اجتماع آج، سینکڑوں خواتین کی شرکت متوقع
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 07، دسمبر، 2025ء) –درسگاہ جامعہ علوم اسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں کا سالانہ اجتماع آج بروز اتوار صبح 10بجے تا نماز ظہر منعقد ہو رھا یے جس میں کلرسیداں کے قرب وجوار سے سینکڑوں خواتین شرکت کریں گی اجتماع میں خواتین مبلغات کے اصلاحی بیانات ہوں گے جامعہ کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی کے مطابق تقریب میں حفظ قرآن کریم کا آخری سبق اور بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس ہوگااس موقع پر جامعہ کی مختلف برانچوں سے تعلیم مکمل کرنے والی بیسیوں طالبات کی چادرپوشی اور اِنعامات کی تقسیم بھی ہوگی۔
Spiritual Leader of Darbar Aalia Hujra Shah Maqeem Highlights Role of Saints in Promoting Islam and Tolerance
دربار عالیہ حجرہ شاہ مقیم کے سجادہ نشین نے اسلام کی تبلیغ اور رواداری میں بزرگان دین کے کردار پر روشنی ڈالی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 07، دسمبر، 2025ء) –دربار عالیہ حجرہ شاہ مقیم کے سجادہ نشین پیر سید حیدر علی شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ برصغیر میں اسلام کی اشاعت و ترویج میں بزرگان دین کا کلیدی کردار رھا ہے اولیائے اکرام کے آستانے پیار و محبت اور رواداری کی علامتیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک گجراں میں چوہدری شاھد گجر کی رہائشگاہ پر پاکستان پیپلز پارٹی کلرسیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری نصیر اختر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خانقاہوں سے ہمیشہ رودادی اور حسن سلوک کی آوازیں بلند ہوتی ہیں یہ مزارات آج بھی سکون قلبی کے بڑے مراکز ہیں جہاں لوگوں کی تربیت کرکے انہیں اللہ اور پیغمبر اسلام کے قریب لانے کی ترغیبات دی جاتی ہیں ہمارے ہاں تعصب نہیں بلاامتیاز رنگ و نسل محبت رودادرای کی تعلیمات دی جاتی ہیں ہمارا مقصد معاشرے کے تمام کرداروں کے درمیان بھائی چارے اور برداشت کے ماحول کو قائم رکھنا ہے۔
Idrees Ahmed, Owner of Shabbir Sweets and Brother of Niaz Bakers’ Owner, Passes Away; Funeral Held in Kallar Syedan
نیاز بیکرز کے مالک کے بھائی اور شبیر سویٹ کے مالک ادریس احمد انتقال کر گئے، نماز جنازہ کلر سیداں میں ادا
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 07، دسمبر، 2025ء) –نیاز بیکرز کلرسیداں کے مالک صغیر بھولا کے بھائی اور شبیر سویٹ کے مالک ادریس احمد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نمازجنازہ کلرسیداں اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں شیخ ساجد الرحمان،مولانا احسان اللہ چکیالوی، مفتی سلیم محمود ربانی،مفتی زاہد یوسف،چوھدری واصف علی ایڈووکیٹ،محمد اعجاز بٹ،چوہدری محمد ضیارب منہاس،چوہدری صداقت حسین،راجہ ندیم احمد، چوہدری شفقت محمود،چوھدری شاہد گجر، دوست محمد مہمند،راجہ جاوید اشرف،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود، حاجی اخلاق حسین، چوھدری زین العابدین عباس،صوبیدار غلام ربانی،چوہدری توقیر اسلم،محسن نوید سیٹھی، چوھدری ابرار حسین،عابد زاھدی، عاطف اعجاز، چوھدری عبدالجبار، صوبیدار ظفراقبال،عابد اللہ سیٹھی،شیخ حنیف، شیخ عظیم اکرم،مسعود احمد بھٹی،شاھد جمیل عباسی،حاجی طارق تاج، راجہ جاوید کیانی،شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم،نصیر اختر بھٹی، احسان الحق قریشی،راجہ شاھد پکھڑال،چوھدری طارق،عبدالصبور بھٹی،محمد خان،شیخ برھان علی،شیخ ندیم احمد و دیگر نے شرکت کی،
تعزیت




