DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Government’s Positive Approach Toward Promoting Pothwari Language Welcomed — Faisal Irfan

پنجاب میں پوٹھوہاری زبان کے فروغ کا حکومتی فیصلہ خوش آئند — فیصل عرفان

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 02، دسمبر، 2025ء) —پوٹھوہاری زبان کیساتھ حکومت پنجاب کا مثبت رویہ خوش آئندبات ہے،راولپنڈی ڈویژن میں پوٹھوہاری زبان کو نصاب کا حصہ بنایا جائے،نیشنل بک فاؤنڈیشن کے سہ روزہ قومی کتاب میلہ میں پوٹھوہاری زبان کو نظر انداز کرنا افسوسناک ہے،پوٹھوہار کی سرزمین پر قائم سرکاری ادبی اداروں کا مقامی زبان و ثقافت کیساتھ یہ رویہ قابل مذمت ہے،ان خیالات کا اظہار پوٹھوہاری ادبی بیٹھک کے چیئرمین،صحافی وشاعر فیصل عرفان نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا ہے کہ پوٹھوہاری زبان وادب کا فروغ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،پنجاب حکومت کےشمالی اور جنوبی پنجاب کے سکولوں میں پوٹھوہاری اور سرائیکی کو پروموٹ کرنے کے فیصلے کوسراہتے ہیں،وفاق کی سطح پر بھی دیگر پاکستانی زبانوں کیساتھ ساتھ پوٹھوہاری کو اسکا جائز مقام دیا جائے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com– Ikram ul Haq Qureshi | December 02, 2025)
Chairman of Pothwari Adbi Baithak, journalist and poet Faisal Irfan, has welcomed the Punjab government’s positive attitude toward the Pothwari language, terming it an encouraging step.

In a statement, he said that Pothwari should be included in the curriculum across Rawalpindi Division, adding that the exclusion of the language from the National Book Foundation’s three-day National Book Fair was disappointing. He criticised the attitude of government literary institutions established in Pothohar for ignoring the local language and culture, calling it unacceptable.

Faisal Irfan further stated that the promotion of the Pothwari language and literature is among their top priorities. He praised the Punjab government’s decision to promote Pothwari and Saraiki in schools across northern and southern Punjab, urging that the federal government should also ensure that Pothwari receives its due recognition alongside other Pakistani languages.

شاہ خاکی پٹرولنگ پوسٹ کی کارروائی: مشکوک گاڑی قبضے میں، ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

Shah Khaki Patrolling Post Seizes Suspicious Vehicle, Case Registered Against Driver

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 02، دسمبر، 2025ء) — پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ شاہ خاکی نے دوران ناکہ بندی گاڑی قبضے میں لے کر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ انچارج پٹرولنگ چیک پوسٹ شاہ خاکی سب انسپکٹر افضال محمود نے اپنے عملے کے دوران ایک مشکوک گاڑی سوزوکی پک آپ نمبری سی اے وائی 7783کو روک کر ڈرائیور سے اس کا ڈرائیونگ لائسنس طلب کیا گیا تو ڈرائیور علی عمران سکنہ گلشن آباد راولپنڈی نے بتایا کہ اس کا ڈرائیونگ لائسنس ابھی تک بنا ہی نہیں ہے جس پر اس کیخلاف استغاثہ مرتب کر کے کلرسیداں پولیس کو ارسال کر دیا گیا جبکہ پٹرولنگ چیک پوسٹ شاہ خاکی نے گزشتہ ماہ کے دوران آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع سے آنے والے 13581 افراد اور 4174 گاڑیوں کو چیک کیا کاغذات مکمل نہ ہونے پر 813 گاڑی مالکان کیخلاف چالان جبکہ تیز رفتاری پر چھ ایف آئی آرز کا اندراج کروایا جبکہ ایک اشتہاری مجرم کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ ایک ملزم سے چرس بھی برآمد کی گئی۔

Political and Social Leaders Visit Dhok Sanghal to Offer Condolences on Raja Muhammad Israr’s Passing

سیاسی و سماجی رہنماؤں کی ڈھوک سنگال آمد، راجہ محمد اسرار کے انتقال پر تعزیت

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 02، دسمبر، 2025ء) —سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،محمد زبیر کیانی، راجہ ندیم احمد،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،راجہ طلال خلیل،شیخ ندیم احمد،حاجی طارق تاج، شیخ محمد ذوالفقار نے ڈھوک سنگال چوآخالصہ جا کر محمد ظریف راجا سے ملاقات کی اور ان کے بہنوئی راجہ محمد اسرار کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

2 Comments

  1. پوٹھواری زیان ذرا کرخت لہجہ رکھتی ھے او گریٹنگ ھے۔کچھ پڑھے لکھوں کے منہہ سے مناسب تو لگتی ھے لیکن عمومی طور پر روڑے وٹے کی طرح ھی لگتی ھے۔ آشنا گشنا وغیرہ کھڑسو،لوھڑا،ککھڑی، وغیرہ وٹے کی طرح ھی آ لگتے ھیں۔ بس جاکوت ایک خوبصورت لفظ ھے جس کو جاتوک بھی بولا جاتا ھے۔جوں جوں پہاڑ کی طرف بڑھیں اس زبان کی کرختگی بڑھتی جاتی ھے۔ بس گجر خانے آلے سوھنی بولی بولنے نے۔میرے ایک چکوالی دوست کا کہنا ھے کہ پوٹھواری لوگ ایسے بولتے ھیں جیسے رالیں ٹپکا رھے ھوں۔۔ پہلے زبان میں مٹھاس اور شائستگی لائیں۔پنجابی سے الفاظ مستعار لیں پھر اسکو سکولاں وچ پڑھاؤ۔ ورنہ پوٹھواری پڑھی کے پنڈی سلاماباد شہرے وچ ٹیکسی وچ بہسو تے ڈرائیور پچھ پیسی اخے روج شہر اشنے گشنے او یا پہلی واری آۓ او۔

  2. ھیک پنجابی دوست نےقہقہہ لگاتے ھوۓ پوچھا ھے کہ “لوھڑا “کیا روتا ھے۔ میں نے اس کو بتایا کہ جس طرح اردو میں لڑکا اور لڑکی ھوتا ھے اور پنجابی میں منڈا اور کڑی ھوتا ھے اسی طرح پوٹھواری اور پہاڑی میں لوھڑا کڑی یا جاتک کڑی ھوتا ھے۔یہ لفظ مری،کہوٹہ، کوٹلی ستیاں اور کشمیر کے بعض اضلاح میں مستعمل ھے۔ اسطرح کے جملے ایک سکول میں سننے کو ملتے ھیں کہ ماسٹر صاحب کہتے ھیں۔ ھو لوھڑیو سوق پکاؤ۔ ماشٹر جی یوہ لوھڑا شرارتاں کرنا وے۔ اج کیتنے لوھڑے غیر حاضر اے؟۔لوھڑیو چٹھی ھوئ گئ، نسو گھر گچھو۔ گلو نا لوھڑہ سکول وچ چتتے کرنا۔۔۔۔۔۔۔لوھڑیاں کی جاتی شاتک آخیا کرو تے بہتر آ۔۔۔۔

Back to top button