DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta’s Raza Ali Shines at Special Olympics; Punjab CM Awards Rs 1 Million

کہوٹہ کے نوجوان رضا علی کی اسپیشل اولمپکس میں نمایاں کامیابی

مٹور: نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، کبیر احمد جنجوعہ ، 30 نومبر 2025
کہوٹہ جو اپنے خوبصورت پہاڑی ماحول، محنتی عوام اور ثقافتی روایات کے باعث پوٹھوہار ریجن میں نمایاں مقام رکھتی ہے، ہمیشہ باصلاحیت اور محنتی نوجوانوں کی سرزمین رہی ہے۔ اسی خطے کے ایک نوجوان اسپیشل ایجوکیشن انجینئر رضا علی جو کہوٹہ سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنے تعلیمی سفر میں مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں، نے اعلیٰ شہر یورپ کے اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں شاندار کامیابی حاصل کر کے علاقہ کا نام روشن کیا۔
ان کی اس کامیابی پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی طور پر رضا علی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کا چیک اور کیش انعام دیا۔ عوام کی جانب سے اس اقدام کو اہل علاقہ اور تحصیل گھوچھہ کے عوام نے سراہا اور اسے درست سمت میں حکومتی قدم قرار دیا۔
عوام کا کہنا ہے کہ رضا علی جیسے نوجوان قومی سرمایہ ہیں جن کی حوصلہ افزائی حکومت کی اہم ذمہ داری ہے۔ عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے خصوصی نوجوانوں کے لیے مستقل مالی معاونت، بہتر تعلیمی سہولیات اور روزگار کے خصوصی مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنی زندگی باعزت طریقے سے گزار سکیں اور اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کے یہ اقدامات نہ صرف خصوصی بچوں کے اعتماد کو بڑھاتے ہیں بلکہ معاشرے میں مثبت سوچ اور شمولیت کو فروغ دیتے ہیں۔

Mator — Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua | 30 November 2025
Kahuta, known for its breathtaking mountain landscape, hardworking people, and strong cultural heritage, has always been home to talented and determined youth. One such young achiever, Raza Ali, a Special Education Engineer from Kahuta, has once again proven the region’s potential by securing remarkable success at the Special Olympics World Games in Europe.

Raza Ali has demonstrated excellence throughout his academic journey, and his recent international achievement has brought pride to the people of Kahuta and the entire Pothohar region. In recognition of his outstanding performance, Chief Minister of Punjab Maryam Nawaz Sharif awarded him a cash prize and a cheque of Rs 1 million, appreciating his hard work and dedication.

Residents of Kahuta and the wider Ghoochha Tehsil have welcomed the government’s gesture, calling it a positive and encouraging step. According to locals, talented youth like Raza Ali are a valuable national asset, and supporting them is the government’s responsibility.

The community has urged the Punjab government to ensure long-term financial support, improved educational facilities, and special employment opportunities for such exceptional individuals. They believe that these measures will not only help special athletes live with dignity but also enable them to further polish their skills.

Locals added that such initiatives strengthen the confidence of special children and promote a culture of inclusion and positivity within society.

گاؤں باڑہ کی معزز خاتون انتقال کر گئیں، نمازِ جنازہ میں بڑی تعداد میں شرکت

Respected Woman from Bara Village Passes Away; Large Attendance at Funeral

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، کبیر احمد جنجوعہ ، 30 نومبر 2025
گاؤں باڑہ کی باوقار اور معزز خاندان سے تعلق رکھنے والی محترمہ، جو الطاف اصغر عباسی، مشتاق عباسی (مرحوم)، ذوالفقار عباسی، نثار عباسی اور اشتیاق عباسی کی ہمشیرہ تھیں جبکہ سلیٹھہ کے رحمت اللہ عباسی کی سالی اور انیس اللہ عباسی ایڈووکیٹ کی خالہ محترمہ بھی تھیں، قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ میں علاقے بھر سے سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے مرحومہ کی دینی خدمات، خوش اخلاقی اور خاندان کے ساتھ گہری وابستگی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر رحمت اللہ عباسی اور انیس اللہ عباسی ایڈووکیٹ سے مختلف معززین اور شرکائے جنازہ نے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔
دعائے مغفرت کے بعد مرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ علاقے کی فضا سوگوار رہی اور اہلِ علاقہ نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

The rulers are doing nothing but borrowing and taxing the people.

حکمران قرضے لینے اور عوام پر ٹیکس لگانے کے سوا کچھ نہیں کر رہے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، کبیر احمد جنجوعہ ، 30 نومبر 2025
پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار مظہر آف ڈھوک گلہ نے کہا ہے کہ حکمران قرضے لینے اور عوام پر ٹیکس لگانے کے سوا کچھ نہیں کر رہے، وزیر خزانہ معاشی استحکام کے حوالوں سے قرضوں اور ٹیکسوں کو فوکس کئے ہوئے ہیں ، عام آدمی آج بھی معاشی طور پر شدید پریشان ہے، بھوک و افلاس سے پریشان حال خودکشیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ جب بانی پی ٹی آئی عمران خان سرخرو ہو کر اپنے عوام کے درمیان ہونگے ۔ گرفتار کر نیوالے ان کی رہائی کے اوتا ولے ہوئے جارہے ہیں لیکن عمران خان عوام کی خاطر اپنے اصولی موقف سے ہٹ کر رہائی کے خواہاں نہیں ۔ ان کی ثابت قدمی سے ملک اور عوام دشمنوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان نے تمام ظلم و جبر کو برداشت کیا ۔ عمران خان کو اپنی آخری امید سمجھ کر اس کے نظریہ کی پہرہ داری کی انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کیخلاف جاری حکومتی سازش کامیاب نہیں ہوں گی ہم پر امن جدوجہد کے ذریعے اپنے جمہوری مطالبات تسلیم کرائیں گے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی ، آئین و قانون کی حکمرانی، انصاف کی فراہمی، حقیقی آزادی ، قومی خود مختاری اور جمہوری اقدار کا فروغ ہماری منزل ہے جسے حاصل کر کے دم لیں گے، پارٹی قیادت کی کال پر پی ٹی آئی کا جاری احتجاج اصولی مطالبات تسلیم کرانے تک جاری رکھا جائیگا حکومت کی طرف سے گرفتاریاں اور تشدد بھی کارکنوں کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتا، پارٹی کارکن اپنے لیڈر کیسا تھ ڈٹ کر کھڑے ہیں

Show More

Related Articles

Back to top button