کہو ٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — عمران ضمیر | 29، نومبر، 2025ء) — دارلعلوم یعقوبیہ بگہار شریف کی سلور جوبلی تقریبات کا آغاز کر دیاگیا۔تفصیل کے مطابق دارالعلوم یعقوبیہ سکول اینڈ کالج بگہار شریف کی سالانہ سلور جوبلی سپورٹس گالا تقریبات شروع ہو گئیں۔ صاحبزادہ عمیر ہاشم، ڈاکٹر عارف قریشی، ڈی ڈی ای او محمد عارف خان نے سپورٹس گالا فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ تقریبات کے پہلے دن کرکٹ کے مقابلے منعقد کیئے گئے۔ چار روزہ تقریبات کے دوران والی بال، ایتھلیٹکس، بیڈ منٹن ڈبلز، ٹیبل ٹینس سنگلز،تقریر ی مقابلے، حسن قراٰ ت و نعت شریف اردو، عربی، انگریزی سمیت متعدد مقابلے ہوں گے۔ اختتامی تقریب انتیس نومبر بروز ہفتہ منعقد ہو گی۔ جس کی صدارت ممتاز عالم دین پرفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن چیئرمین یعقوبیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کریں گے۔ اختتامی تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں انعاما ت تقسیم کیئے جائیں گے۔
Kahuta (Pothohar.com — Imran Zamir | November 29, 2025) —
The Silver Jubilee celebrations of Darul Uloom Yaqoobiya Baghhar Sharif have officially begun. According to details, the annual Silver Jubilee Sports Gala of Darul Uloom Yaqoobiya School and College, Baghar Sharif, has commenced with great enthusiasm.
The Sports Gala Festival was inaugurated by Sahibzada Umair Hashim, Dr Arif Qureshi, and DDEO Muhammad Arif Khan. On the opening day, cricket matches were held as part of the initial competitions.
During the four-day event, various competitions, including volleyball, athletics, badminton doubles, table tennis singles, speech contests, and Qiraat & Naat competitions in Urdu, Arabic, and English,h will take place.
The closing ceremony is scheduled for Saturday, November 29, and will be presided over by renowned Islamic scholar Professor Dr Sahibzada Sajid ur Rehman, Chairman of Yaqoobiya Educational Society. During the ceremony, awards will be distributed among students who excel in different competitions.
کہوٹہ: کیمیکل ملا جعلی دودھ کی کھلےعام فروخت، بڑھتی قیمتوں کے ساتھ عوام کی صحت سنگین خطرات سے دوچار
Kahuta: Chemical-Mixed Milk Floods Markets, Endangering Public Health as Prices Continue to Rise
مٹور: نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، کبیر احمد جنجوعہ، 29 نومبر 2025–کہوٹہ زہر پوڈر کمیکل ملا دودھ کی کی فروخت دھڑے سے جاری معصوم بچوں سے لے کر بڑوں تک لوگوں میں طرح طرح کی بیماریاں پھیلنے لگیں۔ سب ہی ملاوٹ مافیا کے ہاتھوں لوٹے جا رہے ہیں۔ دودھ اور آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے جبکہ مارکیٹ میں سفید پانی کو دودھ کے نام پر فروخت کرنے کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔
نمائندہ خصوصی کے مطابق، کوہسار مارکیٹ، ہولی فیملی، جھنڈا چیچی، ریلوے روڈ اور دیگر علاقوں میں دودھ 200 سے 240 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے، مگر حقیقت میں یہ دودھ نہیں بلکہ پاؤڈر اور کیمیکل سے تیار شدہ سفید پانی ہے۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ دکاندار جان بوجھ کر قیمتیں بڑھا رہے ہیں اور ناقص دودھ فروخت کرکے عوام کی صحت سے کھیل رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو متعدد بار شکایات ملنے کے باوجود صورتحال میں بہتری نہیں آئی۔ عوام کا کہنا ہے کہ اصل دودھ فروخت کرنے والے بھی قیمتوں میں اضافہ کرکے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ 200 اور 220 روپے فی لیٹر تک فروخت ہونے والا یہ دودھ معیار کے اعتبار سے نہ صرف ناقص ہے بلکہ قیمت بھی مقررہ نرخوں سے زیادہ وصول کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق دودھ مافیا نے اپنے طور پر نرخ مقرر کر رکھے ہیں اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ کئی علاقوں میں دکاندار دودھ میں کیمیکل، روغن اور پاؤڈر شامل کرکے سفید پانی کو دودھ بنا کر بیچ رہے ہیں، جس سے شہریوں کی صحت سنگین خطرات سے دوچار ہے۔ متعدد بچوں میں معدہ، جگر اور پیٹ کی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔
علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر دودھ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، مہنگائی پر قابو پایا جائے اور عوام کو معیاری دودھ فراہم کرنے کے لیے سخت ایکشن لیا جائے۔