DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kallar Syedan: Leopard Spotted in Kundiari and Sultan Khail; Wildlife Team Confirms Presence

کنڈیاری اور سلطان خیل میں چیتے کی موجودگی کی تصدیق، وائلڈ لائف ٹیم کا ہنگامی دورہ

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 26، نومبر، 2025ء) —کلرسیداں کی یوسی دوبیرن کلاں کے دیہات کنڈیاری،سلطان خیل میں چیتے کی اطلاع پر وائلڈ لائف انسپکٹر کلرسیداں چوہدری طلعت محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کنڈیاری، سلطان خیل اور میرا کا تفصیلی دورہ کیا مقامی لوگوں سے ملاقات کیں جنہوں نے چیتے کی موجودگی کی تصدیق کی جس کے بعد انسپکٹر چوہدری طلعت نے جنگل میں اس کے قدموں کے نشانات کو بھی ڈھونڈ نکالا اور اس بچھڑے کا بھی معائینہ کیا جسے اس نے زخمی کردیا تھا چوہدری طلعت محمود کے مطابق یہ جنگلی تیندوا ہے اس طرح کی جنگلی حیات سویڑی،کروٹ ڈیم اور ملحقہ علاقوں میں موجود ہے ایک حاملہ مادہ چیتا کروٹ ڈیم کے قریب موجود رہتی ہے یہ اسی کا بچہ ہو سکتا ہے جس کے لیئے پندرہ بیس کلومیٹر سفر معمول کی بات ہے انہوں نے خبردار کیا کہ لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اسے مارنے یا زخمی کرنے سے بھی گریز کریں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جنگل میں سفر محتاط انداز میں کریں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | November 26, 2025) — Wildlife officials in Kallar Syedan rushed to Union Council Doberan Kalan after reports emerged of a leopard sighting in the villages of Kundiari and Sultan Khail.

Wildlife Inspector Ch. Talat Mehmood, along with his team, conducted a detailed visit to Kundiari, Sultan Khail, and Maira. They met with local residents who confirmed the presence of the leopard. The inspection team also located fresh paw prints in the nearby forest and examined a calf that had been injured in a suspected leopard attack.

According to Inspector Talat Mehmood, the animal is a wild leopard, a species known to inhabit areas around Sweerhi, Karot Dam, and surrounding forests. He stated that a pregnant female leopard has been living near Karot Dam, and the leopard seen in these villages could be her young, for whom travelling 15–20 kilometres is considered normal behaviour.

He urged residents to remain cautious, avoid harming or provoking the animal, and refrain from any attempt to kill or injure it. He warned that strict legal action would be taken against anyone who violates wildlife protection laws. Locals were advised to move through forested areas carefully and follow safety measures.

کلثوم بی بی کی بیٹے کے بہیمانہ قتل کی شفاف تفتیش کا مطالبہ، ملزمان کی دھمکیوں اور لوٹ مار کے انکشافات

Kalsoom Bibi Seeks Fair Investigation into Son’s Brutal Murder; alleges threats and involvement of the accused

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 26، نومبر، 2025ء) —کلثوم بی بی زوجہ ارشد محمود سکنہ پرانا سروھا کلر سیداں نے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی رینج کو دی گئی درخواست میں اپنے بیٹے محمد اخلاق کے بہیمانہ قتل کی شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے درخواست میں تحریر کیا کہ مقدمہ نمبر 150/25 بجرم 302 تھانہ کلر سیداں میں درج ہے۔ کلثوم بی بی کا کہنا ہے کہ ابتدا میں مقدمہ ان کے بھانجے مسمی وحید کی مدعیت میں درج ہوا، تاہم 17 اپریل 2025 کو باقاعدہ درخواست دے کر خود کو مقدمہ کی مدعیہ بنانے کی استدعا کی تاکہ وہ اپنے بیٹے کے قتل کی قانونی کارروائی ذاتی طور پر آگے بڑھا سکیں۔سائلہ کے مطابق عید الفطر (31 مارچ 2025) کے دن اس کے گھر میں موجود چند افراد غالب محمود ولد محمد رضی، عاصم محمود ولد محمد بشارت، ریاض عرف ناجی ولد محمد عزیز، اور مصور عزیز ولد طارق عزیز نے اس کے سامنے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور اسے دھمکیاں دیں۔ کلثوم بی بی کا دعویٰ ہے کہ ریاض عرف ناجی نے اسے کہا کہ یہ سب قاتل ہیں اور میں بھی ملوث ہوں، اور تمہیں بھی جان سے مار دیں گے۔درخواست گزار کے مطابق مذکورہ افراد نے نہ صرف اس کے کپڑے پھاڑے اور اسے بے عزت کیا بلکہ یہ بھی دھمکی دی کہ اگر تھانے گئی تو جان سے مار دیا جائے گا سائلہ کا کہنا ہے کہ تھانے پہنچنے پر تفتیشی افسر نے بھی اس کی بات سننے سے انکار کیا، جو کہ ملزمان کے ساتھ ملی بھگت میں ملوث پایا گیا۔کلثوم بی بی کا مزید کہنا ہے کہ اس کے بیٹے محمد اخلاق کی دکان میں روزانہ کی بنیاد پر نقد رقم موجود ہوتی تھی، اور واقعہ کے روز اس کے پاس 4 لاکھ 50 ہزار روپے بھی موجود تھے، جو واقعہ کے بعد غائب ہیں اس کے علاوہ سائلہ کا الزام ہے کہ اس کی بہو اپنے چچا گل شبیر کے ساتھ سارا زیور، قیمتی سامان اور دیگر چیزیں لیکر میکے چلی گئی، جبکہ بینک میں بھی کوئی رقم نہیں چھوڑی گئی۔سائلہ نے مزید انکشاف کیا کہ اسے، اس کی بیٹی اور اس کے گھر کو مسلسل جان سے مارنے اور مکان پر قبضے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔کلثوم بی بی نے مقدمے کی تفتیش کسی دیانتدار، فرض شناس اور غیر جانب دار افسر کے سپرد کرنے کا مطالبہ بھی کیا یے۔

Wedding Called Off After Parents’ Dispute Over Underage Bride; Groom’s Procession Returns Without Bride

کم عمری کی شادی کا معاملہ، والدین کے اختلاف پر بارات دلہن کے بغیر واپس لوٹ گئی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 26، نومبر، 2025ء) —دل کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے،اسلام آباد سے کلرسیداں کے نواحی قصبہ شاہ باغ میں آنے والی بارات دلہن کے بغیر ہی واپس پلٹ گئی ذرائع کے مطابق سولہ سالہ لڑکی کے رشتے پر اس کے والد اور والدہ کے درمیان شدید اختلاف پیدا ہو گئے تھے جس پر لڑکی کی والدہ نے اپنی مرضی سے بیٹی کا رشتہ کھنہ اسلام آباد میں طے کر دیا جس کے بعد دلہا باراتیوں کے ہمراہ دلہن لینے ان کے گھر شاہ باغ آ پہنچا، نکاح کا عمل شروع ہوا ہی تھا کہ لڑکی کے والد نے 15 پر اطلاع کر دی جس پر کلر سیداں پولیس موقع پر پہنچ گئی۔اے ایس آئی راجہ شاہد محمود کے مطابق بارات کھنہ پل سے یہاں آئی تھی،نکاح کے وقت دلہن کی عمر 15 سال 10 ماہ اور 14 دن نکلی دلہن کے والد نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی کی عمر کم ہے جبکہ والدہ اس کی بیٹی کی زبردستی شادی کروانا چاہتی ہے۔پولیس نے تمام حالات و واقعات کا جائزہ لینے کے بعد شادی کےلئے فیملی کورٹ یا پھر متعلقہ یونین کونسل سے رجوح کرنے کا مشورہ دیا مگر ماں باپ کی باہمی کشیدگی کے باعث بارات دلہنیا لیئے بغیر خالی ہاتھ اسلام آباد پلٹ گئی۔

Chaudhry Imtiaz Hussain Receives New Tractor Under Punjab Green Scheme; Community Leaders Congratulate Him

چوہدری امتیاز حسین کو پنجاب گرین اسکیم کے تحت نیا ٹریکٹر ملنے پر شخصیات کی مبارکباد

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 26، نومبر، 2025ء) —یوسی چوآخالصہ کے موضع ٹکال کی ڈھوک چوہدری گوہر والی کے معروف زمیندار چوہدری امتیاز حسین کو پنجاب حکومت کی جانب سے گرین اسکیم ٹریکٹر کے تحت نیا ٹریکٹر ملا ہے جس پر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما راجہ قمر مسعود،پاکسٹان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری امتیاز حسین،مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین، چوہدری زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود، محمد اعجاز بٹ،شیخ حسن ریاض،شیخ حسن سرائیکی،مسعود احمد بھٹی،نعمان ظفر،قاسم رضا و دیگر نے چوہدری امتیاز حسین کو دلی مبارکباد دی ۔

Grand Walima of Ch. Talha Gulfam Advocate and Ch. Shuja Gulfam Held in Shah Bagh, Kallar Syedan; Prominent Political and Social Figures Attend

شاہ باغ کلرسیداں میں چوہدری طلحہ گلفام ایڈووکیٹ اور چوہدری شجاع گلفام کی دعوتِ ولیمہ، سیاسی و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 26، نومبر، 2025ء) —کلرسیداں کے معروف کاروباری چوھدری گلفام اختر کے فرزند اور معروف نوجوان سیاسی رہنما راحت محمود کیانی کے بھانجے چوہدری طلحہ گلفام ایڈووکیٹ اور چوہدری شجاع گلفام کی دعوت ولیمہ کلرسیداں کے قریب شاہ باغ میں ہوئی جس میں سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،کرنل محمد شبیر اعوان،مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخاں کے صدر چوہدری محمد خالد،سابق چیئرمین بلدیہ گوجرخاں حاجی شاہد صراف، چوہدری خرم ریاض،سید ندیم عباس شاہ بخاری، لفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان،اجہ سجاد سرور، یحیی فیض ایڈووکیٹ، راجہ محمد فیاض، راجہ پرویز اختر قادری،راجہ زاھد خورشید ایڈووکیٹ، راجہ عبدالجبار بھٹی،ملک جمیل عادل،پیر بدر منیر، حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،ملک محمد جاوید،مسعود احمد بھٹی، بابو راجہ ظفر اقبال، چوہدری شاہد گجر، چوہدری توقیراسلم، چوھدری ابرار حسین، انسپکٹر زاھد وڑائچ،سب انسپکٹر راجہ محمد جمشید،چوہدری نعیم بنارس،عثمان سلطان وڑائچ،محسن نوید سیٹھی، سید عباس علی شاہ،عابد زاھدی،شاہد جمیل عباسی، حکیم طاہر عباس،سرمد سیٹھی،حسنات راجہ،نعمان ظفر ایڈووکیٹ، وقاص کیانی ایڈووکیٹ، راجہ محمد فیاض، عبدالغفور کیانی،ہمایوں فیاض سرائیکی،راشد کیانی و دیگر نے شرکت کی۔

Federal Ministry of Law & Justice appoints retired Justice Chaudhry Muhammad Tariq from Smot


وفاقی وزارتِ قانون و انصاف نے سموٹ، کلرسیداں کے ریٹائرڈ جسٹس چوہدری محمد طارق کو چیئرپرسن انشورنس ٹریبونل لاہور مقرر کر دیا۔

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 26، نومبر، 2025ء) —وفاقی وزرات لا اینڈ جسٹس نے کلرسیداں کے گاؤں سموٹ سے ریٹائرڈ جسٹس چوہدری محمد طارق کو چیئرپرسن انشورنس ٹریبونل لاہور مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ادہر پنجاب بار کونسل کے سابق رکن چوہدری واصف علی،چوہدری اسدالرحمان ایڈووکیٹ،سردار صلاح الدین احمد و دیگر نے نئی تقرری پر چوہدری محمد طارق کو مبارکباد دی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button