DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Pakistan Railways Promotes Head Constable Raja Tariq Mehmood to ASI
پاکستان ریلوے پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل راجہ طارق محمود کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 23، نومبر، 2025ء) —پاکستان ریلوے نے چوآخالصہ کے نواحی گاؤں سہوٹ بدھال سے تعلق رکھنے والے ریلوے پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل راجہ طارق محمود کو ترقی دیتے ہوئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، راجہ طارق محمود کی یہ ترقی ان کی طویل عرصے پر محیط مسلسل بہترین کارکردگی، پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی کا اعتراف ہے۔ وہ ریلوے پولیس میں نہایت ذمہ داری اور محنت کے ساتھ خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں اور اپنے افسران و ساتھی اہلکاروں میں عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔
ترقی کی خبر پھیلتے ہی سہوٹ بدھال اور گردونواح کے مکینوں، سماجی شخصیات اور معززین نے راجہ طارق محمود کو دلی مبارکباد پیش کی۔ لوگوں نے اس موقع پر کہا کہ ان کی ترقی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کے مطابق ایسے اعزازات نوجوانوں کو بھی حوصلہ دیتے ہیں کہ وہ محنت اور لگن کے ساتھ اپنے شعبوں میں آگے بڑھیں۔
راجہ طارق محمود نے پاکستان ریلوے اور ریلوے پولیس کے اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی مزید ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے اور ادارے کے اعتماد پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | 23 November 2025)-Pakistan Railways has announced the promotion of Head Constable Raja Tariq Mehmood, a resident of the suburban village Sahot Badhal near Choa Khalsa, to the rank of Assistant Sub-Inspector (ASI) in the Railway Police.
According to official sources, the promotion was granted in recognition of his consistent service, strong professional performance, and dedication to duty over the years. Raja Tariq Mehmood has been serving in the Railway Police with commitment and has earned respect among colleagues and officers alike.
As the news of his promotion spread, local community members and notable figures from Sahot Badhal extended heartfelt congratulations to Raja Tariq Mehmood. They expressed pride in his achievement and hoped that he would continue to serve the department with the same zeal and integrity.
Residents described his promotion as an honour not only for his family but also for the entire area, noting that such accomplishments motivate the youth to pursue disciplined and constructive career paths.
Raja Tariq Mehmood has thanked Pakistan Railways and the Railway Police leadership for acknowledging his services and vowed to continue performing his duties with greater responsibility and dedication.
پنجاب حکومت نے کلر سیداں میں 15 کروڑ روپے کی لاگت سے تحصیل اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا آغاز کر دیا
Punjab Government Begins Construction of Rs 150 Million Tehsil Sports Complex in Kallar Syedan
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 23، نومبر، 2025ء) —پنجاب حکومت کی جانب سے کلرسیداں شہر میں 15 کروڑ کی لاگت سے تحصیل سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا کام شروع،مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد نے نوجوانوں کے لیئے کلرسیداں شہر میں بیول روڈ مرید چوک میں تحصیل اسپورٹس کمپلیکس کے قیام کی تجویز پیش کی تھی۔تعمیر کے کام کا آغاز کر دیا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے کلرسیداں کے نوجوانوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے اسپورٹس کمپلیکس سے یہاں کھیلوں کے فروغ میں اضافے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو جسمانی نشونما کے بہترین مواقع میسر آئیں گے انہوں نے بتایا کہ یہاں ان ڈور جمنازیم تعمیر کیا جائے گا یہاں مرد و خواتین کے لیئے الگ الگ جم تعمیر ہوں گے فٹبال گراسی گراؤنڈ بھی تعمیر ہو گا اسپورٹس کمپلیکس کا اپنا سولر سسٹم ہو گا انہوں نے کہا کہ اسپورٹس کمپلیکس کے لیئے پنجاب حکومت نے 150 ملین روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے اس کی تکمیل سے تحصیل کلرسیداں میں نوجوانوں کی صحت مند سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہو گا مقامی حلقوں نے اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کی منظوری اور کام شروع ہونے پر وزیراعلی مریم نواز ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
Kallar Syedan Police Raid Dance Party; Proclaimed Offender Escapes, Eight, Including Three Women Arrested
کلر سیداں پولیس کا نلہ مسلماناں میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ؛ اشتہاری فرار، تین خواتین سمیت آٹھ افراد گرفتار




