DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Police Conduct Large-Scale Search Operation

کہوٹہ پولیس کا بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن، متعدد مقامات کی چیکنگ اور مقدمات درج

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، کبیر احمد جنجوعہ ، 20 نومبر 2025
کہوٹہ پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، متعدد افراد اور مقامات کی چیکنگ، مقدمات درج
سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی خصوصی احکامات پر وقار عظیم ڈی ایس پی سرکل کہوٹہ، عامر خان ایس ایچ او تھانہ کی خصوصی ہدایات پر پولیس تھانہ کہوٹہ نے امن و امان کے قیام اور جرائم کی بیخ کنی کے لیے کہوٹہ کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز کیے۔سرچ آپریشنز کے دوران 36 گھروں، 30 دکانوں، 5 ہوٹلوں اور مجموعی طور پر 150 سے زائد افراد کے کوائف کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی گئی۔ اس کے علاوہ 4 کباڑ خانوں 18 سے زائد مسافر بردار گاڑیوں اور کرایہ داروں کے کوائف بھی چیک کیے گئے۔پولیس نے 76 موٹرسائیکلوں اور 23 گاڑیوں کی چیکنگ کی، جن میں سے 3 موٹرسائیکلوں کو عدم دستاویزات کی بنیاد پر تھانہ کہوٹہ میں بند کر دیا گیا۔کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔پولیس حکام کے مطابق ان سرچ آپریشنز کا مقصد قانون کی بالا دستی، عوامی تحفظ اور سماجی جرائم کا خاتمہ ہے۔ پولیس تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

Mator (Pothwar.com — Kabir Ahmed Janjua | 20 November 2025)
On the special directives of CPO Rawalpindi Syed Khalid Hamdani, and under the supervision of Waqar Azeem (DSP Kahuta Circle) and Aamir Khan (SHO Kahuta Police Station), the Kahuta police conducted extensive search operations across various areas to maintain law and order and curb criminal activities.

During the operations, police thoroughly checked 36 houses, 30 shops, 5 hotels, and the records of more than 150 individuals. Additionally, 4 scrap yards, over 18 passenger vehicles, and multiple tenants were also scrutinised.

Police inspected 76 motorcycles and 23 vehicles, out of which 3 motorcycles were impounded at Kahuta Police Station due to a lack of documentation. Cases were registered against those violating the Tenancy Act.

According to police officials, these search operations aim to ensure the rule of law, public safety, and the elimination of social crimes. The police affirmed that they are utilising all available resources and continuing unbiased actions against criminal elements.

تحصیل آفس کہوٹہ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

Irregularities Surface at Kahuta Tehsil Office

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، کبیر احمد جنجوعہ ،20 نومبر 2025
تحصیل آفس کہوٹہ شہریوں کے لئے وبال جان بن گیا۔ سرکاری امور پرائیویٹ منشیوں اور کمیشن مافیا کے سپرد کر دیئے گئے ہیں، جہاں من پسند افراد کے کام چند منٹوں میں نمٹا دیئے جاتے ہیں جبکہ عام شہری سارا دن خوار ہوتے رہتے ہیں، شہریوں کے مطابق رجسٹری کے نام پر سات ہزار سے آٹھ ہزار روپے تک اضافی رقم سر عام وصول کی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب پٹواریوں کے پرائیویٹ منشی پرائیویٹ دفاتر میں بیٹھ کر تحصیل بھر کے حساس ریکارڈ سے کھلواڑ میں مصروف ہیں، جس سے ریکارڈ کی شفافیت اور حفاظت پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحصیل آفس میں آئے روز آئی ڈی لنک ڈاؤن کا بہانہ بنا کر سرکاری کام روکے جاتے ہیں جبکہ بند کمروں میں مبینہ طور پر مک مکا کیا جاتا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے واضحاحکامات کے باوجود تحصیل کہوٹہ میں درجنوں پرائیویٹ منشی پرائیویٹ دفاتر میں مختار کل بنے بیٹھے ہیں، عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور تحصیل آفس میں جاری بے ضابطگیوں، کمیشن مافیا اور غیر قانونی پرائیویٹ منشیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button