مٹور: نمائندہپوٹھوار ڈاٹ کوم، کبیر احمد جنجوعہ، 17 نومبر 2025
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں مصنوعی مہنگائی اور سڑیٹ لائٹس کی بندش پر شہری شراپااحتجاج۔ دکانداروں نے ٹماٹر،پیاز، چینی، آٹا اوردیگر اشیاء خوردونوش سبزی،پھل،فروٹ کی قیمتوں میں من مانے اضافے کرکے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا۔ سٹریٹ لائٹس کہوٹہ شہر کے علاقوں میں بند ہونے سے شہری نمازفجر اور نماز عشاء کے دوران اندھیرے میں محلوں اور گلیوں میں گرنے لگے۔ جبکہ سٹریٹ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے چوروں اور ڈاکؤں نے انت مچادی۔ کہوٹہ کے رہائشیوں اہلیان دھپری نے مطالبہ کیا ہے کہ کہوٹہ شہر میں ہونے کے باوجود ہمارا محلہ سٹریٹ لائٹس اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔
Mator (Pothwar.com — Kabir Ahmad Janjua | November 17, 2025) Residents of Kahuta city and surrounding areas staged strong protests against the artificial price hike of essential commodities and the prolonged shutdown of streetlights.
Local shopkeepers have allegedly increased the prices of tomatoes, onions, sugar, flour, vegetables, and fruits at their own discretion, causing severe difficulties for the public. Citizens complained that shopkeepers are “looting people with both hands” by raising rates without oversight.
Meanwhile, non-functional streetlights in various parts of Kahuta have created major safety concerns. Residents report stumbling and falling in dark streets during Fajr and Isha prayers. The lack of lighting has also emboldened criminal elements, leading to increased incidents of theft and burglary.
Residents of Dhapri, a locality within Kahuta city, expressed frustration, stating that despite being part of the city, their neighborhood remains deprived of essential facilities, including streetlights. They demanded immediate action from the relevant authorities to restore lighting and control unjustified price hikes.
فارم 47 کی حکومت مکمل ناکام، کہوٹہ کی پسماندگی کے ذمہ دار مقامی قائدین ہیں: راجہ خورشید ستی
PTI Leader Raja Khurshid Satti Criticises Local Leadership, Terms Form-47 Government a Total Failure in Kahuta
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، کبیر احمد جنجوعہ، 17 نومبر 2025
موجودہ فارم 47 کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے حلقہ PP7تحصیل کہوٹہ کی پسماندگی کے قصور وار مقامی قائدین ہیں مقامی قائدین اور منتخب نمائندگان ہوں یا حکمران صرف فوٹو سیشن تک محدود ہیں حلقہ کے مسائل جوں کے توں کہوٹہ پنڈی روڈ 11 ارب سے منظور ہوئی جو تعمیر نہ ہو سکی اور اب وہی منصوبہ 24 ارب کا ہو گیا ہے کہوٹہ میں سیوریج سسٹم نہ ہونے کے باعث حالیہ بارش سے کہوٹہ مکمل پانی میں ڈوب گیا تھا واٹر سپلائی منصوبہ کرپشن کی نظر کر لیا گیا عوام علاقہ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں مانتا ہوں کہ پی ٹی ائی کے دور میں بھی کام توقعات کے عین مطابق نہ ہو سکے مگر مقامی قیادت منتخب نمائندوں سے سوال کرتی تھی مگر مسلم کیگ ن کی مقامی قیادت صرف فوٹو سیشن اور نمائندگان کی تعریفوں پر لگی رہتی ہے میاں نواز شریف نے 2008 میں سٹیٹ آفی دی آرٹ ہسپتال کے علانات و وعدے کیے، کہوٹہ پنڈی موٹر وے، نڑھ سے ثنل نکالنے تک کے وعدے کیے مگر عملی کام صفر ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف راجہ خورشید ستی نے کہوٹہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی بھی انکے ہمراہ تھے راجہ خورشید ستی نے کہا نالوں میں تجاوزات کا فقری خاتمہ کر کے سیوریج سسٹم کے لیے اقدامات کیے جائیں موجودہ حکمرانوں نے تمام اداروں کو نجی کر دیا گیا مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے اس ملک کی ترقی کا واحد راستہ عمران خان ہیں اس موقع پر عنایت اللہ ستی نے کہا کہ ملک کو اگر بچانا ہے تو عمران خان کو باہر لانا ہوگا۔