DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: AJK Government Approves Two New Police Check Posts and Dhuangali River Police Unit in Dadyal
آزادکشمیر حکومت کی ڈڈیال میں دو نئی پولیس چوکیوں اوردھانگلی ریور پولیس کے قیام کی منظوری

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 14 نومبر 2025ء) —حکومت ازادکشمیر نے ضلع میرپور کی سب ڈویژن ڈڈیال میں دو نئی پولیس چوکیوں اور ریور پولیس کے لیے 65 آسامیوں کی منظوری دے دی ہے اس سے قبل تحصیل ڈڈیال میں صرف ایک پولیس اسٹیشن تھا جس کا عملہ ڈڈیال کلرسیداں راولپنڈی روڈ پر دھانگلی پل پر بھی فرائض سر انجام دیتا تھا ایس پی کامران علی نے ڈڈیال میں پولیس خدمت مرکز کے کام کے آغاز کے ساتھ خادم آباد اور سنڈل میں پولیس چوکیوں کے قیام اور کے دریا جہلم اور منگلا جھیل میں موثر پٹرولنگ کے لیے پولیس فورس کی تعیناتی کی سفارش کی تھی ازادکشمیر حکومت نے سفارشات کے پیش نظر خادم آباد اور سنڈل میں پولیس چوکیوں کے ساتھ ساتھ دریا جہلم میں گشت کے لیئے ریور فورس کی بھی منظوری دیتے ہوئے 65 آسامیوں کی بھی منظوری دے دی ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | November 14, 2025) —
The Government of Azad Jammu and Kashmir has approved the establishment of two new police check posts and a River Police unit in the Dadyal subdivision of Mirpur district.
Previously, Dadyal Tehsil had only one police station, whose staff was also responsible for duties at the Dhuangali Bridge on the Dadyal–Kallar Syedan–Rawalpindi Road. SP Kamran Ali had recommended the establishment of police check posts in Khadimabad and Sandal, as well as the deployment of a dedicated police force for effective patrolling in the Jhelum River and Mangla Lake.
In response to these recommendations, the AJK government has approved the creation of police check posts in Khadimabad and Sandal and sanctioned the formation of a River Police unit for waterway patrols. A total of 65 new positions have been approved to support these initiatives.
دربارعالیہ بھنگالی شریف کے سجادہ نشین پیر سید جابر علی شاہ کا کلرسیداں و موہڑہ بھگو کا دورہ
Sajjada Nashin of Darbar-e-Aliya Bhngali Sharif Pir Syed Jabir Ali Shah Visits Kallar Syedan and Mohra Bhagoo
کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 14 نومبر 2025ء) —دربارعالیہ بھنگالی شریف کے سجادہ نشین پیر سید جابر علی شاہ کا دورہِ کلرسیداں و موہڑہ بھگو،وہ جامعہ قادریہ فیضان کرم کلرسیداں کے بانی و مہتمم حضرت علامہ حافظ سائیں طارق محمود قادری کی دعوت کلرسیداں پہنچے تو مین چوک پر ان کا انتہائی والہانہ استقبال کیا گیا جس کے بعد وہ دربارعالیہ سائیں غلام قادر موہڑہ بھگو بھی گئے جہاں پیر محمود حسین قادری نے ان کا استقبال کیا۔
Renowned UK Scholar Maulana Muhammad Amir Ilyas to Lead Friday Prayers Today at Jamia Masjid Rabbania Kallar Syedan
برطانیہ کے معروف عالم دین مولانا محمد عامر الیاس آج جامعہ مسجد ربانیہ کلرسیداں میں نمازِ جمعہ پڑھائیں گے
کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 14 نومبر 2025ء) —برطانیہ کے معروف عالم دین مولانا محمد عامر الیاس آج جامعہ مسجد ربانیہ کلرسیداں میں نماز جمعہ پڑھائیں گے ان کا خطاب ٹھیک سوا بارہ بجے شروع ہو جائے گا۔
Spain-Based Businessman Raja Ali Asghar Hosts Special Gathering at His Under-Construction Residence in Bhathi
اسپین میں مقیم معروف کاروباری راجہ علی اصغر کی بھٹھی میں زیر تعمیر رہائش گاہ کے لنٹر پر خصوصی دعوت




