DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Punjab Counter Narcotics Force Raids Drug Dealer’s House in Machhli Chowk

کہوٹہ ;پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا مچھلی چوک میں منشیات فروش کے گھر پر کامیاب چھاپہ

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام — عمران ضمیر | 14 نومبر 2025)–پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے کہوٹہ شہر کے علاقے مچھلی چوک، مندر والی گلی میں ایک مبینہ منشیات فروش کے گھر پر کامیاب چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی۔

ترجمان پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے مطابق صوبہ بھر میں منشیات فروشوں اور سپلائرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں، اور منشیات کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فورس یا پولیس کو دیں تاکہ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کیا جا سکے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ عوامی تعاون ہی منشیات کے خاتمے اور نوجوان نسل کے محفوظ و صحت مند مستقبل کے لیے ناگزیر ہے۔

Kahuta (Pothwar.com —Imran Zamir | November 14, 2025) — The Punjab Counter Narcotics Force conducted a successful raid in Machhli Chowk, Mandir Wali Gali area of Kahuta city, targeting the residence of an alleged drug dealer. During the operation, a significant quantity of narcotics was recovered from the premises.

According to the spokesperson of the Punjab Counter Narcotics Force, the province-wide crackdown against drug dealers and suppliers is actively underway. The spokesperson emphasised that no one is above the law, and strict legal action will be taken against all those involved in the illegal trade of narcotics.

Citizens have been urged to remain vigilant and report any suspicious activities in their areas to the Force or local police. The spokesperson added that public cooperation is essential to eliminate the scourge of drugs from society and ensure a safer, healthier future for the younger generation.

کہوٹہ کے نواحی علاقے پنیالی میں اہلخانہ نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، ایک ڈاکو رنگے ہاتھوں گرفتار

Family Foils Robbery Attempt in Kahuta’s Suburb Pinyali; Suspect Caught Red-Handed and Handed Over to Police

مٹور۔ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، کبیر احمد جنجوعہ، 14 نومبر 2025
کہوٹہ کے نواحی علاقے پنیالی میں اہلخانہ نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی اور ایک ڈاکو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم نے دوران واردات فائرنگ بھی کی تاہم اہلخانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات حاجی پرویز مرحوم کے بیٹے نعمان پرویز کے گھر نامعلوم ڈاکو داخل ہوئے اور لوٹ مار کی کوشش کی۔ اس دوران پڑوس میں مقیم نعمان کا بھائی کامران کو گھر میں مشکوک حرکت کا شبہ ہوا۔ جب کامران نے گھر کے قریب جا کر آواز دی تو ڈاکو نے اس پر فائرنگ کر دی، تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہا۔کامران نے فوری طور پر گھر کا دروازہ باہر سے بند کر کے 15 پر اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور ڈاکو کو پستول سمیت گرفتار کر لیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کہوٹہ پولیس کی مبینہ غفلت کے باعث علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں۔ شہریوں نے آر پی او، سی پی او راولپنڈی اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے اور عوام کو تحفظ فراہم ہو سکے۔

Kahuta’s Brilliant Student Hoor-un-Nisa Wins Gold Medal in BS Physics from Allama Iqbal Open University

کہوٹہ کی ہونہار طالبہ حورالنساء نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے بی ایس فزکس میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

مٹور۔نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، کبیر احمد جنجوعہ، 14 نومبر 2025
تحصیل کہوٹہ کی طالبہ حورالنساء کا شاندار اعزاز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے بی ایس فزکس میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا تحصیل کہوٹہ کی ہونہار طالبہ حورالنساء دختر جاوید اقبال نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے بی ایس فزکس میں گولڈ میڈل حاصل کر کے علاقہ کہوٹہ کا نام روشن کر دیا۔ حورالنساء نے اپنی محنت، لگن اور شاندار تعلیمی کارکردگی کے بل پر یہ نمایاں کامیابی حاصل کی وہ معروف لیکچرر اور صحافی بابر سلیم کی اہلیہ ہیں۔ان کی اس تعلیمی کامیابی پر اہلِ خانہ، اساتذہ، دوست احباب اور اہلِ علاقہ نے دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔علاقہ کے تعلیمی و سماجی حلقوں نے بھی حورالنساء کو رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نئی نسل کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button