مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8نومبر2025) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کا ماسٹر نذر قتل و ڈکیتی کیس میں مجرمان کی سزا بحال رکھنے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے گاؤں کیرل کے ماسٹر نذر قتل و ڈکیتی کیس میں ملوث مجرمان کی سزا معافی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج کہوٹہ کی سنائی گئی سزا کو برقرار رکھا تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے کیس کی سماعت کے دوران مدعی مقدمہ کے وکیل تنویر احمد مغل ایڈووکیٹ اور حمید قریشی ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے مجرمان مہربان جمال، عطائالرحمن اور محمد انیس کی سزائیں بحال رکھنے کا حکم دیا، مجرمان نے تقریباً 2 سال قبل تھانہ کہوٹہ کے علاقہ کیرل میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے ماسٹر نذر حسین کو قتل کر دیا تھا جس پر ان کے خلاف تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی قرار دیا کہ شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں ملزمان سزا کے مستحق قرار پائے ہیں لہزا ان کی اپیلیں مسترد کی جاتی ہیں ملزمان کی طرف سے سرفراز قریشی ایڈووکیٹ نے پیروی کی۔
Mator (Pothwar.com: Kabir Ahmed Janjua | November 8, 2025) — The Lahore High Court Rawalpindi Bench has upheld the conviction of the accused in the Master Nazar murder and robbery case, rejecting their appeals for acquittal. According to details, Justice Sadaqat Ali Khan of the Lahore High Court Rawalpindi Bench heard the case and upheld the sentence awarded by the Additional Sessions Judge of Kahuta. The court agreed with the arguments presented by the prosecution lawyers, Advocate Tanveer Ahmed Mughal and Advocate Hameed Qureshi, and ordered that the sentences of convicts Mehrban Jamal, Atta-ur-Rehman, and Muhammad Anees remain intact.
The case dates back nearly two years, when, during a robbery in the Kairal area of Kahuta, the convicts opened fire and killed Master Nazar Hussain. A case was subsequently registered against them at the Kahuta Police Station.
In its decision, the High Court stated that based on the evidence and witness testimonies, the accused were rightfully convicted, and thus their appeals were dismissed. The convicts were represented by Advocate Sarfraz Qureshi.
صاحبزادہ حافظ امجد بگہاروی اپنے والد مرحوم حضرت علامہ مفتی قاری عبد الرحیم نقشبندی مجددیؒ کے جانشین مقرر
Sahibzada Hafiz Amjad Bagharvi Appointed Successor to His Late Father, Allama Mufti Qari Abdul Rahim Naqshbandi Mujaddidi
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8نومبر2025) معروف مذہبی و سماجی شخصیت صاحبزادہ محمد داود کے چھوٹے بھائی صاحبزادہ حافظ امجدبگہاروی اپنے والد مرحوم یادگار اسلاف حضرت علامہ مفتی قاری عبد الرحیم نقشبندی مجددی رحمتہ اللہ علیہ کے(جانشین) مقرر، حضرت علامہ پیر ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگہار شریف نے دست مبارک سے صاحبزادہ حافظ امجدبگہاروی کی دستار بندی کی اور ان کے لیے خصوصی دعا کی،دستار بندی کے بعد پانچوں بھائیوں نے اپنے والد محترم حضرت علامہ مفتی قاری عبد الرحیم نقشبندی مجددی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار اقدس پر حاضری دی ان کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز جامع مسجد انوار الہی رحمن آبادجیوڑہ روڈ میں ایک خوبصورت دعائیہ محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور عالم دین عظیم مبلغ اسلام حضور قبلہ صاحبزادہ پیر ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگہار شریف نے خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر پروفیسر علامہ سجاد احمد ساجد قاری علی اکبر نعیمی،صاحبزادہ حافظ امجد محمود بگہاروی،ممتاز نعت خواں سید الطاف شاہ کاظمی،حافظ فیاض عباسی،مولانا سعید ضیاء، صاحب مولانا حمزہ امجد عباسی،مولانا انوار سمیت بڑی تعداد میں علمائے کرام نے شرکت کی، ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگہار شریف نے معروف مذہبی و سماجی شخصیت صاحبزادہ محمد داود کے چھوٹے بھائی صاحبزادہ حافظ امجدبگہاروی کی دستار بندی کر کے ان کو ان کے والد مرحوم یادگار اسلاف حضرت علامہ مفتی قاری عبد الرحیم نقشبندی مجددی رحمتہ اللہ علیہ کے(جانشین) مقرر کیا اس موقع پر معروف مذہبی و سماجی شخصیت صاحبزادہ محمد داود بگہاروی کے بھائیوں صاحبزادہ ظفر بگہاروی،صاحبزادہ ارشد محمود بگہاروی،حافظ امجد محمود بگہاروی اور عبد الحلیم بگہاروی نے اپنے والد ماجد یادگار اسلاف حضرت علامہ مفتی قاری عبد الرحیم نقشبندی مجددی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار اقدس پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
Prominent Political and Social Figure Raja Amjad Nawaz, Known as Mamu Amjad, Laid to Rest — Senior Military and Political Leaders Attend Funeral
ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ امجد نواز المعروف ماموں امجد سپردِ خاک، نمازِ جنازہ میں اعلیٰ عسکری و سیاسی شخصیات کی شرکت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8نومبر2025) سردار طیفو ر اختر، سردار شعور اختر،راجہ عقیل احمد کے ماموں جان یوسی مٹور(پور) والے راجہ صدام اور راجہ احمد کے والدمحترم (ملت سکول مٹور) والے بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ امجد نواز المعروف ماموں امجدسپر د خاک نمازے جنازہ میں اعلیٰ عسکری، سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،مرحوم کی نمازے جنازہ مٹور ہائی سکو ل کے گراوئنڈ میں ادا کیا نماز جنازہ میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) ظہیر الاسلام،جنرل خالد نواز جنجوعہ،برگیڈ ئیرشاز الحق جنجوعہ،مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد، سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی، سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان،سابق ایم پی اے راجہ محمد علی،بر گیڈئیر عبا س جنجوعہ،شوکت اقبال جنجوعہ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی،نوجوان قیادت معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یوسی مٹور،ڈاکٹر خالد جنجوعہ،سابق ناظم سردار الیاس اختر،ماسٹر راجہ نعیم آف مٹور،صدر پی پی پی آصف ربانی قریشی،راجہ شجاع جنجوعہ ممیام،کونسلر راجہ عباس پپو بگلہ،چیئرمین راجہ اشتیاق احمد،راجہ شاہد علی جنجوعہ تھوہا خالصہ،ماسٹر فیاض جنجوعہ پلوٹ، راجہ احمد نواز جنجوعہ،راجہ نثار احمد جنجوعہ،راجہ اکرام جنجوعہ مٹور ون،راجہ غلام عباس جنجوعہ، راجہ عمران اللہ مٹور،محمدشہزاد صدیقی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔