DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: CPO Rawalpindi Visits Kacheri Chowk Mega Project Site

کچہری چوک میگا پراجیکٹ، سی پی او راولپنڈی کا دورہ

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 06 نومبر 2025ء) —راولپنڈی کچہری چوک میگا پراجیکٹ کے سلسلے میں سی پی او سید خالد ہمدانی نے کچہری چوک اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ٹریفک انتظامات اور مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی پی او نے چیف ٹریفک آفیسر کو ہدایت کی کہ اسکول، کالج اور دفاتر کے اوقات میں شہریوں کی سہولت کے لیے بہترین ٹریفک منیجمنٹ کو یقینی بنایا جائے۔

سی پی او نے کہا کہ میگا پراجیکٹ کے باعث اہم شاہراہوں پر ٹریفک متاثر ہوئی ہے تاہم شہریوں کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ تمام پوائنٹس پر ٹریفک اسٹاف شہریوں کی رہنمائی اور مدد کے لیے ہمہ وقت موجود رہے گا۔

سی پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Rawat (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | November 06, 2025) —
City Police Officer (CPO) Syed Khalid Hamdani visited the Kacheri Chowk Mega Project site and surrounding areas in Rawalpindi to review traffic arrangements and the overall situation.

During the visit, the CPO directed the Chief Traffic Officer to ensure effective traffic management during school, college, and office hours for the convenience of citizens.

He noted that traffic flow on major roads has been affected due to the mega project, but assured that all possible measures are being taken to facilitate the public. The CPO emphasized that efforts are underway to improve traffic movement on all adjacent roads, and traffic staff will remain deployed at all key points to assist and guide citizens.

CPO Khalid Hamdani reiterated that public convenience remains the top priority, and all available resources will be utilized to ensure it.

Rest of the day news…

روات(پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی |06، نومبر، 2025ء)–امریکن ایمبیسی کے لیگل اتاشی سم ٹنکن کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں سی پی او سید خالد ہمدانی سے خصوصی ملاقات،امریکی حکام کی جانب سے راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ و پیشہ وارانہ کارکردگی کا اعتراف،امریکی لیگل اتاشی نے نے سی پی او سید خالد ہمدانی کو راولپنڈی پولیس کی بہترین کارکردگی، موثر پولیسنگ پر تعریفی سرٹیفیکیٹ پیش کیا، وجیہہ سواتی کیس میں راولپنڈی پولیس نے بہترین تفتیش و پیروی مقدمہ سے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی، لیگل اتاشی قبل ازیں بھی ایف بی آئی لیگل اتاشی کرس واٹکنز کی جانب سے سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی اور راولپنڈی پولیس کو بہترین تفتیش و کڑی سزایابی پر تعریفی لیٹر اور سرٹیفیکیٹ دیا گیا تھا، سی پی او سید خالد ہمدانی اور راولپنڈی پولیس کے افسران نے وجیہہ سواتی قتل کیس کی سماعت کے دوران بہترین سیکورٹی فراہم کی جس پر ہم شکر گذار ہیں، لیگل اتاشی امریکی حکام کی جانب سے راولپنڈی پولیس اور پراسیکیوشن کی خدمات کا اعتراف قابل فخر ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی سنگین مقدمہ میں ملزمان کی سزایابی باعث اطمینان ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی

روات(پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی |06، نومبر، 2025ء)–راولپنڈی پولیس اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی آٹا و گندم سمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں،21 مقدمات درج،21 افراد گرفتار،291 ٹن آٹا،28ٹن گندم برآمد،سمگلنگ کے لیے زیر استعمال گاڑیاں بھی قبضہ میں لے لی گئیں،
آٹا/ گندم سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں تھانہ چکری، ٹیکسلا، صدر واہ اور ائیرپورٹ کے علاقوں میں کی گئیں،شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی کیمرے نصب، مانیٹرنگ جاری،داخلی و خارجی راستوں پر 8 خصوصی پکٹیں بھی لگائی گئی ہیں،آٹا/گندم سمگلنگ پر موثر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق آٹا/گندم سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جا رہا ہے،

Show More

Related Articles

Back to top button